اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ نیپرا نے جولائی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کی مد میں بجلی کی قیمت میں 1 روپے 38 پیسےفی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق ستمبر کے مہینے کے بلوں پر مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے، آرمی چیف
راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں امن کیلیے عالمی برادری کی امداد ضروری ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈر کانفرنس ہوئی جس میں شرکاء نے عالمی، علاقائی اور اندرونی سلامتی کی صورتحال مزید پڑھیں
چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ترجمان بنے ہوئے ہیں۔ فواد چوہدری نے بابر اعوان اور اعظم سواتی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کی عجیب منطق ہے کہ پارلیمنٹ ان کی رہنمائی نہیں کرسکتی کہ الیکشن کیسے کرانا ہے، درحقیقت سارا مزید پڑھیں
کار پر فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی موٹروے زخمی، بھائی جاں بحق
راولپنڈی: فتح جنگ میں نامعلوم ملزمان نے ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ کردی نتیجے میں وہ زخمی جب کہ ان کے بھائی نعمان فضل جاں بحق ہوگئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی موٹر وے سجاد افضل آفریدی پر فائرنگ کا واقعہ فتح جنگ انٹرچینج پر پیش آیا جس میں وہ زخمی جب کہ مزید پڑھیں
ویگو گاڑی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار
کراچی: سیاہ ویگو میں سوار، پولیس وردی میں ملبوس، شہریوں کی شارٹ ٹرم کڈنیپنگ میں ملوث پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے شہریوں کے اغوا اور لوٹ مار میں ملوث پولیس اہل کار کو گرفتار کرلیا جسے متاثرہ شہریوں نے شناخت بھی کرلیا۔ ایس ایچ او گلشن مزید پڑھیں
میڈیا جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ’’پاکستان میڈیا ڈیولپمنٹ اتھارٹی‘‘ کو پھر مسترد کردیا
کراچی: ملک بھر کی صحافتی تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے ایک بار پھر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کو یکسر مسترد کردیا۔ اس حوالے سے ایکشن کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو ہوا جس میں تمام نمائندہ میڈیا تنظیموں پاکستان براڈ کاسٹرز ایسوسی ایشن (پی بی اے)، آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی (اے پی این مزید پڑھیں
محکمہ خوراک بلوچستان میں کروڑوں کا غبن، اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرکو7سال قید
کوئٹہ: محکمہ خوراک بلوچستان میں کروڑوں روپے غبن کا جرم ثابت ہونے پر کوئٹہ کی احتساب عدالت نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر کو 7 سال قید اور 29 کروڑ 73 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ تر جمان نیب بلوچستان کے مطابق احتساب عدالت کوئٹہ نے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولرشکر خان کو 7سال قید اور 29کروڑ 73 لاکھ مزید پڑھیں
اسلام آباد ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست دائر
اسلام آباد ہائیکورٹ میں زبردستی کورونا ویکسین لگوانے کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہری شاہینہ شہاب الدین کی جانب سے کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست دائر کی گئی۔ کورونا ویکسین زبردستی لگوانے کے خلاف درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ مزید پڑھیں
قبضہ گروپ نہیں چاہتا نظام میں بہتری آئے، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ طاقتور لوگ زمینوں پرقبضہ کرکے پیسہ بناتے ہیں اور قبضہ گروپ نہیں چاہتا نظام میں بہتری آئے۔ وزیراعظم عمران خان نے لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن اور کیڈیسٹریل میپنگ منصوبے کا آغاز کردیا۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اوور سیز مزید پڑھیں
کراچی کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش، بجلی غائب
کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش ہورہی ہے اور حسب روایت مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد میں ابرِ رحمت برس پڑی، محکمہ موسمیات کی جانب سے بدھ کی رات کو بارش کی پیش گوئی سچ ثابت ہوگئی، مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ مزید پڑھیں