اسٹیل مل کسی صورت فروخت نہیں ہونے دینگے، عدالت عظمیٰ نوٹس لے، حافظ نعیم

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹیل سے 4500ملازمین کی جبری برطرفی ، ادارے کی بندش ، تباہی و بربادی کے خلاف پاکستان اسٹیل کے چیئرمین کی رہائش گاہ کے باہر جاری دھرنے میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے شرکت کی ۔ ملازمین سے اظہار یکجہتی کیا اور اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ مزید پڑھیں

لاپتا افراد بازیاب نہ ہوئے تو افسران کو جیلوں میں ڈال دیں گے، سندھ ہائیکورٹ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)5 سال سے لاپتا شہری کی عدم بازیابی پر عدالت پولیس حکام پر برہم‘ عدالت نے آئندہ سماعت پر سیکرٹری وفاقی وزارت داخلہ اور دفاع سے رپورٹ طلب کرلی۔ سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی۔عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ مسترد کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر سیکرٹری مزید پڑھیں

دشنام طرازی اور پراپیگنڈے کے باوجود کسی کی دھونس دھاندلی میں نہیں آئیں گے، چیئرمین نیب

 لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ دشنام طرازی اور مذموم پراپیگینڈے کے باوجود کسی کی دھونس دھاندلی میں نہیں آئیں گے۔ لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران جاوید اقبال نے کہا کہ نیب کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ قانون کی حکمرانی پر مکمل عملدرآمد مزید پڑھیں

بھارت میں 11 پاکستانی ہندوؤں کے قتل پر ہندو برادری کا انڈین ہائی کمیشن کے سامنے مظاہرہ

 اسلام آباد: پاکستان سے بھارت جانے والے ہندو خاندان کے 11 افراد کی پُراسرار موت پر مودی سرکار روایتی ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس پر ایک بار بھر انڈین ہائی کمشنر کے باہر لواحقین اور ہندو برادری نے شدید احتجاج کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں انڈین ہائی کمشنر کے باہر مزید پڑھیں

پاکستان کا بیلسٹک میزائل شاہین 3 کا کامیاب تجربہ

 راولپنڈی: پاکستان نے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے دوران میزائل نے بحیرہ عرب میں اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے شاہین 3 میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے، زمین سے زمین تک 2 مزید پڑھیں

لاہور: میچز کی میزبانی کیلئے قذافی اسٹیڈیم میں تیاریاں شروع

لاہور: پاکستان میں کرکٹ کے میدان ایک بار پھر سے آباد ہونے لگے ہیں  جس کے بعد لاہور کے تاریخی قذافی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کا م شروع کر دیا گیا ہے  جبکہ پاکستان سپر لیگ  6 کا فائنل لاہور اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ ‏تفصیلات کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کو ایک بار مزید پڑھیں

سندھ پولیس: 199 اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

کراچی: گزشتہ 4 روز کے دوران سندھ پولیس کے اہلکاروں میں کورونا وائرس کے مزید 199 مثبت کیسز سامنے آ گئے جبکہ کورونا کے خلاف فرائض کی ادائیگی کے دوران 23 پولیس اہلکار شہید ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق  سندھ پولیس میں گذشتہ4 روز کے دوران کوروناوائرس کے 199 مثبت کیسز سامنے آگیے ہیں اور مزید پڑھیں

وزیراعظم کا جنوبی وزیرستان میں تھری اور فور جی شروع کرنے کا اعلان

وانا: وزیر اعظم عمران خان نے جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ وانا میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خطرات کے باوجود جنوبی وزیرستان میں تھری جی اور فور جی انٹرنیٹ سروس مزید پڑھیں

یکم مئی سے پاکستانی ای پاسپورٹ کا آغاز

پاکستان نے وزارت داخلہ میں بارڈر مینجمنٹ ونگ قائم کردیا جب کہ پاکستان یکم مئی سے ای پاسپورٹ کا آغاز کررہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید سے آسٹریلوی ہائی کمشنر جیفری شاؤ نے ملاقات کی جس میں  دو طرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت ہوئی۔ ملاقات میں بارڈر مینجمنٹ مزید پڑھیں

سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نے استعفیٰ جمع کروا دیا

سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور تحریک انصاف کے رہنما فردوس شمیم نقوی نے اپنا استعفیٰ سیکریٹری سندھ اسمبلی کو جمع کروا دیا۔ فردوس شمیم نقوی اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کے عہدے سےمستعفی ہوگئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کر وایا ہے۔ شمیم نقوی کا کہنا ہے کہ کہ اپوزیشن لیڈر مزید پڑھیں