پی آئی اے نےکرایوں میں مزید کمی کردی

قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن نے مسافروں کو خوشخبری سنادی، اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کا اعلان کردیا۔ پی آئی اے سے سفر کرنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ اندرون ملک کرایوں میں مزید کمی کر دی گئی ہے۔20 کلوسامان کےساتھ یک طرفہ کرایہ 7 ہزار 400 روپے مقررکیا گیا ہے مزید پڑھیں

حکومت بجلی کی قیمتوں کو واپس لے، بلاول بھٹو

کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ حکومت کراچی میں بجلی کی قیمت بڑھانے کے فیصلے کو واپس لے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام پہلے ہی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں لیکن شائد کچھ لوگ کراچی کا مسئلہ اٹھا مزید پڑھیں

کراچی میں ایک بار پھر ہلکی بارش کا امکان

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت سندھ کے دیگر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ایک بار پھر ہلکی بارش کا امکان ہے جس کا دورانیہ ایک سے 2 گھنٹے پر محیط رہ سکتا ہے، بارش ہلکی ہوگی تاہم گرج چمک کے ساتھ مزید پڑھیں

سابقہ حکومتوں نے تیل اور گیس سے بجلی کے مہنگے منصوبے لگائے، عمر ایوب

 لاہور: وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا ہے کہ حکومت کی ساری توجہ توانائی سیکٹر کو بہتر کرنے کی کوشش کرنے پر مرکوز ہے، اگلے دو تین ہفتے میں مزید تفصیلات عوام کے سامنے لائیں گے، توانائی سیکٹر سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے خراب ہوا اسے درست کر یں گے۔ کالا شاہ مزید پڑھیں

کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، مراد علی شاہ

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر اعتماد میں نہیں لیا گیا، وزیراعظم کی کراچی آمد پر مجھے بلایا گیا تو ضرور جاؤں گا ورنہ نہیں، بحریہ ٹاؤن کی زمینوں کے بدلے ملنے والی رقم سندھ حکومت کی ہے اور وہ ہی اسے خرچ کرے گی۔ یہ باتیں انہوں مزید پڑھیں

شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز پردہشت گردوں کے حملے میں افسر سمیت 3 اہلکارشہید

 راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی دہشت گردوں کے نصب کردہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں افسر سمیت تین اہلکار شہید اور 4 زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق  دہشت گردوں نے سڑک کنارے دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈی) نصب کیا مزید پڑھیں

عاصم سلیم باجوہ کا بطورمعاون خصوصی اطلاعات مستعفی ہونے کا فیصلہ

 اسلام آباد: لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ فیصلہ کیا ہے معاون خصوصی اطلاعات کے عہدے سے سبکدوش ہوجاؤں۔ لیفٹیننٹ جنرل (ر) اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی عاصم سلیم باجوہ نے بطور معاون خصوصی برائے اطلاعات کےعہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عاصم سلیم مزید پڑھیں

اپوزیشن کا 20 ستمبر کو آل پارٹیز کانفرنس کا اعلان

 اسلام آباد: اپوزیشن نے 20 ستمبر کو کل جماعتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا، رہبر کمیٹی کے کنوینر اکرم درانی نے کہا ہے کہ کل جماعتی کانفرنس بلاول ہاؤس اسلام آباد میں ہوگی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اکرم درانی کی زیر صدارت 11 اپوزیشن جماعتوں کی رہبر کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں حکومتی اتحاد چھوڑنے والی مزید پڑھیں

شاہد خاقان عباسی کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ایم ڈی پی ایس او تقرری ریفرنس میں سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت کی توثیق کرتے ہوئے ملزمان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس ذوالفقار علی سانگی پر مشتمل دو رکنی بینچ مزید پڑھیں

انسانی اعضا کی خریدو فروخت میں ملوث بین الاقوامی گروہ گرفتار

 لاہور:  ایف آئی اے نے انسانی اعضاء گردے اور جگر کی غیر قانونی پیوند کاری کے ایک بین الاقوامی گروہ کو پکڑ لیا۔ لاہور ایف آئی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سردار ماورخان کے مطابق گینگ کے سربراہ  کے ساتھ سات ممبران بھی شامل ہیں۔ گروہ کے چین اور دیگر ممالک میں اہم ارکان ہیں  جبکہ فیلڈ مزید پڑھیں