تنازع کشمیر بھارت کا اندرونی نہیں عالمی مسئلہ ہے‘ مسعود خان

مظفرآباد(صباح نیوز) آزاد جموں وکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ کشمیریوں پر ظُلم کے پہاڑ توڑنے کے بعد بھارت کے حوصلے اتنے بڑھ گے تھے کہ وہ لداخ کی گلوان وادی پر حملہ آور ہوا جس کا چین نے منہ توڑ جواب دے کر بھارت کی جارحانہ پیش قدمی کو روک دیاہے۔ مزید پڑھیں

کراچی ‘ گھوٹکی اور لاڑکانہ میں د ھماکے ‘ 2ر ینجرز اہلکاروں سمیت 4جاں بحق ‘10زخمی

کراچی/گھوٹکی/لاڑکانہ(اسٹاف رپورٹر+ خبر ایجنسیاں) کراچی ، گھوٹکی اورلاڑکانہ میں دستی بم کے دھماکوں کے نتیجے میں 2رینجرز اہلکاروں سمیت 4افراد جاں بحق اور 10زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے احساس پروگرام دفتر کے قریب دستی بم حملہ کیا جس میں ایک شخص جاں مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر‘ قابض بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 8 نوجوان شہید

سری نگر (صباح نیوز) جنوبی کشمیر میں بھارتی قابض فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں مزید8کشمیر ی شہید کردیے‘ شوپیاں کے امام صاحب علاقے میں واقع بنڈپاوا نامی گائوں میں بھارتی فوج کے نام نہاد آپریشن کے دوران گزشتہ روز شروع ہوئی جھڑپ میں 5 مجاہدین شہید ہوگئے۔ ادھر ضلع پلوامہ کے مزید پڑھیں

ملک میں مسلسل پانچویں روز بھی کورونا سے 100 سے زائد اموات

پاکستان میں کورونا وائرس کے مصدقہ مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 71  ہزار 666 جبکہ 3,382 مریض انتقال کرگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے کورونا سے متعلق نئے اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے پاکستان کے صوبہ سندھ میں 65,163 پنجاب میں 64,216 ،بلوچستان میں 9,162 خیبر پختونخواہ 20,790، گلگت بلتستان میں 1,253، اسلام مزید پڑھیں

رواں سال کا پہلا سورج گرہن کل ہوگا

رواں سال کا پہلا سورج گرہن (کل) اتوار 21 جون کو ہوگا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف شہروں میں سورج گرہن کے اوقات الگ الگ ہوں گے، سورج گرہن صبح 8 بج کر46 منٹ پر شروع ہو گا۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 11 بج کر 40 منٹ پر مکمل سورج گرہن ہوگا اور دوپہر مزید پڑھیں

عالمی پروازوں کیلئے فضائی حدود جزوی طور پر کھول رہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کل سے فضائی حدودعالمی پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول رہے ہیں۔ ٹوئٹر پر توئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عالمی پروازوں کے لیے فضائی حدود جزوی طور پر کھول رہے ہیں، یہ اقدام خصوصی طور پر ہمارے اوور سیز ورکرز کے مزید پڑھیں

تحریک انصاف نے ہر طبقے کی دل آزاری کی ہے، عظمی بخاری

مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ  بخاری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی لیڈرشپ نے ہر طبقے کی دل آزاری کی ہے،اتحادی جماعتوں میں کچھ باشعور لوگ ہیں ان کوجلد ازجلد کوئی فیصلہ کرنا ہوگا۔ عظمی بخاری نے کہاکہ  پی ٹی آئی کی ہر ناکامی اورنالائقی اتحادیوں کےکھاتےمیں بھی شامل ہورہی ہے، بی این مزید پڑھیں

ٹڈی دل حملوں سے تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہونگے، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  ٹڈی دل حملوں سے تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہونگے، غلط حکومتی فیصلوں سے کورونا پھیلا ہے۔ بلاول بھٹو نے  کہا کہ وزیر اعظم ہلاکتوں کے باوجود لاک ڈاؤن نہیں کرنا چاہتے، عمران خان  نے ڈبلیو ایچ او کی وارننگ کو ہوا مزید پڑھیں

کورونا پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، اسد عمر

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہےکہ کورونا پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، آکسیجن بیڈز کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  جولائی کے آخر تک دوہزار150آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا، وفاق اور صوبے مل کر کورونا کے خلاف اقدامات کررہے ہیں، آئندہ چند ہفتے مزید پڑھیں

کراچی کی 41 یونین کونسلز دوبارہ بند

کراچی: کمشنر کراچی افتخار شالوانی نےشہر کے مختلف علاقوں میں کیے گئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کردیاہے، جس کے مطابق آج شام 7 بجے سے 2 جولائی تک متاثرہ علاقوں میں مکمل لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران متاثرہ علاقوں میں تمام کاروبار بند رہے گا جبکہ مزید پڑھیں