عید پر مرغی کے گوشت کی قیمت کو پرلگ گئے

 لاہور: عید کادسترخوان گوشت کےبغیر ادھورا رہتا ہے لیکن مرغی کے گوشت کی قیمت کوتوجیسے پرلگ گئے ہیں، عیدکے دوسرے روز چکن کی قیمت ساڑھے چارسوروپے کلوتک جاپہنچی ہے۔ رمضان المبارک کے دوران مرغی کے گوشت کی قیمت بڑھناشروع ہوئی تھی جواب عید کے دنوں میں بھی برقرار ہے عید کے پہلے روز چکن پونے چارسوروپے مزید پڑھیں

پائلٹس کی عالمی تنظیم نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے خدمات پیش کردیں  

 کراچی: انٹرنیشنل فیڈریشن ایئرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے کراچی طیارہ حادثے کی تحقیقات کے لئے اپنی خدمات پیش کردی ہیں۔ انٹرنیشنل فیڈریشن ایئرلائن پائلٹ ایسوسی ایشن نے تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایئر کموڈور عثمان غنی کو خط لکھا ہے جس میں کراچی میں گر کر تباہ ہونے والے پی آئی اے طیارہ کی تحقیقات کے لئے مزید پڑھیں

چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز میں کورونا کی تصدیق

پشاور: چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے۔ محکمہ صحت  کے مطابق چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر کاظم نیاز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد انہوں نے خود ساختہ تنہائی اختیار کرلی ہے۔ وزیراعلی محمود خان نے چیف سیکرٹری کو خراج تحسین مزید پڑھیں

بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرینگے، اعجاز احمد شاہ

وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیرونی مداخلت کے خلاف آواز بلند کرینگے۔ وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے ننکانہ میں اپنی رہائش گاہ پر نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پانچ سالہ اپنی آئینی مدت پوری کریگی، پانچ سال بعد حکومت نہیں حکومت کے کام بولیں مزید پڑھیں

کراچی میں پانی سے بھرے گڑھے میں ڈوب کر 2 کمسن بہن بھائی جاں بحق

کراچی: سرجانی میں پانی سے بھرے گڑھے میں 2 بچے ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ کراچی کے علاقے حسن بروہی گوٹھ سرجانی میں پانی سے بھرے گڑھے میں  2 کمسن بہن بھائی ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جن میں 8 سالہ لڑکی بی بی گل اور 6 سالہ لڑکا بھاؤ شامل ہیں، دونوں میتوں کو عباسی مزید پڑھیں

طیارے کے حادثے میں انسانی غلطی کا امکان کتنا ہے؟

واشنگٹن —  پاکستان کے تجارتی مرکز کراچی میں لاہور سے آنے والا ایئر بس کا طیارہ A-320-200 گر کر تباہ ہونے سے عملے کے 8 ارکان سمیت 97 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ دو معجزانہ طور بچ گئے تھے۔ یہ حادثہ کیسے اور کیوں ہوا۔ اس کے اسباب تو تحقیقات کے بعد ہی سامنے مزید پڑھیں

دہلی میں زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے

نئی دہلی —  بھارت میں دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری لاک ڈاون میں قدرے نرمی آ رہی ہے اور حکومت کی کوشش ہے کہ معمولات کو بتدریج بحال کیا جائے۔ عوام بھی محتاط رویے کا اظہار کر رہے ہیں۔ دو ماہ سے زیادہ عرصے سے جاری لاک ڈاون کے بعد اب بھارتی حکومت مزید پڑھیں

طالبان کی عارضی جنگ بندی امن کا ایک نیا موڑ بن سکتی ہے

واشنگٹن —  افغانستان میں طالبان نے تین دن کی عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران جو اتوار کے روز سے شروع ہوئی ہیں۔ عارضی جنگ بندی کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے اسے امن کی کوششوں کو آگے بڑھانے کیلئے اہم موقع قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔ نامہ نگار ایاز گل نے مزید پڑھیں

وزیراعلیٰ کی طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کے گھر آمد؛ اہلخانہ سے تعزیت

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کورونا اور طیارہ حادثے کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں قوم کو آزمائش کا سامنا ہے۔  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار طیارہ حادثے میں شہید پائلٹ کیپٹن سجاد گل کی ڈیفنس میں رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے تعزیت اور  فاتحہ خوانی کی۔ وزیراعلیٰ مزید پڑھیں

طیارہ حادثہ، سیکیورٹی و امدادی اہلکاروں میں تین روز سے پانی تقسیم کرنے والا غریب شخص

 کراچی: طیارہ حادثہ کے بعد جناح گراؤنڈ میں سوگ اور کرفیو کا سماں ہے اور خوف کے بادل چھائے ہوئے ہیں، لوگ گھروں میں محصور ہیں وہیں بعض متاثرین ایسے بھی ہیں جن کے حوصلے آسمانوں کی طرح بلند ہیں۔ انہی میں سے ایک جناح گراؤنڈ کا غریب رہائشی خالد حسین بھی ہے جس نے طیارہ مزید پڑھیں