اے پی ایس شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کا دہشت گردی کے خلاف دوٹوک عزم

اسلام آباد: دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کی تمام اقسام اور شکلوں کے خلاف اپنی جدوجہد پوری قوت کے ساتھ جاری رکھے گا۔ آرمی پبلک اسکول پشاور پر ہونے والے دلخراش دہشت گردانہ حملے کی برسی کے موقع پر جاری بیان مزید پڑھیں

سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور وٹو 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو وفات پا گئے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میاں منظور وٹو کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی ہے، جس کی خبر سن کر ملک بھر کے سیاسی حلقوں اور عوام میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، وہ 95 مزید پڑھیں

حکومت نے پی ٹی آئی قیادت کی عمران خان سے ملاقات کا عندیہ دے دیا

حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کا رویہ اب بہتر ہے اور اگر پی ٹی آئی قیادت مزید پڑھیں

9 مئی کیس: آئی ایس پی آر نے عمران خان فیض حمید گٹھ جوڑ سے متعلق دعویٰ مسترد کر دیا

وفاقی کابینہ کے کئی سینئر ارکان کی جانب سے بارہا یہ مؤقف اختیار کیا جاتا رہا ہے کہ 9 مئی 2023 کے واقعات کے پس منظر میں سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کا مبینہ گٹھ جوڑ موجود تھا، تاہم فوج کے ترجمان ادارے آئی مزید پڑھیں

ٹیکس ٹو جی ڈی پی کا ہدف11فیصد مقرر، رئیل اسٹیٹ، زراعت اور ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

وفاقی وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کا 11 فیصد ہدف مقرر کیا گیا ہے جب کہ رئیل اسٹیٹ، زراعت اور ریٹیل سیکٹر ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ  کرلیا گیا۔ وزارت خزانہ کے مطابق سی این این بزنس عربیہ کو دیے گئے انٹرویو مزید پڑھیں

کراچی؛ ڈکیتی واردات کے دوران مزاحمت، آن لائن رکشہ چلانے والا دو بیٹیوں کا باپ قتل

کراچی: گلشن اقبال میں دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار نامعلوم مسلح ملزمان نے ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے رکشہ ڈرائیور کو قتل کر دیا اور مقتول رکشہ ڈرائیور کا موبائل فون چھین کر موقع سے فرار ہوگئے، مقتول 2 بیٹیوں کا باپ اور آن لائن رکشہ چلاتا تھا۔ ادھر واقعے کی مزید پڑھیں

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: چیئرمین این آئی آر سی جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ چیئرمین این آئی آر سی شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر استعفا دیا۔ صدر مملکت کو سیکرٹری وزارت اوورسیز پاکستانیز کے ذریعے معاہدہ ختم کرنے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔ نوٹس کے مطابق دستخط کنندہ مزید پڑھیں

وزیراعظم کا مسافروں کو آف لوڈ کرنے، نقل مکانی میں درپیش مشکلات کا نوٹس

اسلام آباد: وزیراعظم نے مسافروں کو آف لوڈ کرنے اور نقل مکانی میں درپیش مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ وفاقی  وزیر برائے سمندر پار پاکستانی چوہدری سالک حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی کمیٹی قائم کر دی جس کا اہم اجلاس اسی ہفتے ہوگا۔ اقوام متحدہ کے ادارے آئی او ایم مزید پڑھیں

کراچی کے بعد روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ

کراچی: پاکستان ریلویز نے سندھ میں کراچی کے بعد روہڑی اسٹیشن کو بھی جدید طرز پر اَپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیر ریلوے کی زیرِ صدارت سکھر ریلوے ڈویژن سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں ریلوے انفرا اسٹرکچر اور سہولیات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعظم پاکستان کی ہدایات پر وزیرِ مزید پڑھیں

سرگودھا: پولیس موبائل ٹرین سے ٹکرانے پر 2 اہلکار شہید، 3 زخمی

لاہور: سرگودھا میں ایک افسوسناک حادثے میں پولیس موبائل ٹرین سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ ایس پی یو اہلکار معمول کے گشت پر تھے کہ یہ حادثہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی مزید پڑھیں