سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:وزیر اعظم کی معاون خصوصی واطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا  ہے کہ عوام اور سیاست کے میدان میں ناکام ہونے کے بعد سیاسی مخالفین چور دروازہ ڈھونڈ رہے ہیں۔ معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  اپنے ایک  پیغام میں کہا ہے کہ کراچی کا اصل مسئلہ مزید پڑھیں

کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ختم

کمشنر کراچی نے کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ کمشنر کراچی نے کہا ہے کہ نئے سال کے موقع پرعائد کی گئی موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی ختم کر دی گئی ہے۔ کمشنرکراچی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت مزید پڑھیں

سینئر صحافی نصراللہ چودھری کو جعلی مقدمے میں سزا، فیصلہ ہائیکورٹ میں چیلنج

کراچی (اسٹاف رپورٹر) : سینئر صحافی و رکن کراچی پریس کلب نصر اللہ چودھری نے مبینہ ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں سنائی گئی سزا کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ سینئر صحافی کی جانب سے اپیل میں موقف اختیار کیا ہے کہ سادہ لباس قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار7 نومبر 2018ء مزید پڑھیں

حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا،مریم اورنگزیب

اسلام آباد: ترجمان (ن) لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران صاحب نے حسد اور بغض میں عمران صاحب نے پورے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ ‎پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا  ہے کہ عمران صاحب خود ،اپنے دوستوں اور حکومت کو بچانے کے لئے مزید پڑھیں

قانون کے راستے میں کوئی مصلحت رکاوٹ نہیں بنے گی‘ چیئرمین نیب

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ قانون کے راستے میں کوئی مصلحت رکاوٹ نہیں بنے گی۔ کرپشن کرنے والوں کو ہر صورت جواب دہ ہونا پڑے گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے شاندار کارکردگی دکھانے والے افسران کو سرٹیفکیٹس دینے کی تقریب مزید پڑھیں

شہریوں میں احساس تحفظ بیدار کرنے کے لیے پولیس کا فلیگ مارچ

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)ضلعی پولیس نے سال نوفائرنگ‘ آتش بازی‘ ون ویلنگ سمیت دیگر خرافات کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹنے کا اعلان کردیا۔ ایس ایس پی کی قیادت میں شہر بھر پولیس کا فیلگ مارچ۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد پولیس کی جانب سے شہریوں میں احساس تحفظ اور نیو ائر سیکورٹی اقدامات کے سلسلے میں مزید پڑھیں

حکومت نے نئے سال پرعوام کیلیے پیٹرول بم تیار کرلیا

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے نئے سال کے آغاز پر عوام کیلیے’’پیٹرولیم بم‘‘ تیار کرلیا‘ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں3 روپے10 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سمری ارسال کر دی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کرے گا جبکہ اس پر مزید پڑھیں

چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تقرر پر اتفاق کی مہلت ختم‘ فیصلہ عدالت کرے گی

اسلام آباد (صباح نیوز) حکومت اوراپوزیشن 2019 ء میں چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے تقرر میں ناکام ہو گئے ‘ عدالتی مہلت بھی ختم ہو گئی‘ ایک بار پھر عدلیہ سے رجوع کیا جائے گا‘ مطلوبہ ارکان کے نہ ہونے کی وجہ سے پیر کو پارلیمانی کمیٹی کا طے شدہ اجلاس نہ ہو سکا مزید پڑھیں

آزادکشمیر میں اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں، راجہ فاروق حیدر

مظفرآباد (آن لائن) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ آزادکشمیر میں اقلیتوں کو برابر حقوق حاصل ہیں ، بھارت میں ہندو انتہا پسندی سے کوئی محفوظ نہیں، مسلمانوں اور عیسائیوں کو لڑانے کی سازش ہورہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیرکے روز ایوان وزیر اعظم مزید پڑھیں

بدین، زمیندار کی نجی جیل سے 34 ہاری بازیاب

بدین( آن لائن ) بدین میں راجو خانانی پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر جبری مشقت کرنے والے 34 ہاری بازیاب کرالیے۔پولیس کے مطابق کارروائی عدالتی حکم پر گائوں جمعو میں کی گئی بازیاب کرائے جانے والوں میں 24 بچے، 5 خواتین اور 5 مرد شامل ہیں جنہیں مقامی عدالت مزید پڑھیں