پیرا66 کے متعلق حکومت قانونی راستہ اختیار کرے گی،بابراعوان

اسلام آباد ( آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما بابراعوان نے کہا ہے کہ سنگین غداری کیس کے فیصلے میں پیرا66 کے متعلق حکومت آئینی اور قانونی راستہ اختیار کرے گی، ان ہاؤس تبدیلی کوئی حلیم کی دیگ نہیں، حکومت کا فیصلہ تھا سزایافتہ شخص کو باہر جانے کی اجازت نہیں دینی۔پیر کو اسلا م آباد مزید پڑھیں

ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے پابندیوں کیخلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا

اسلام آباد (صباح نیوز) محسن پاکستان ومعروف سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے خود پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف عدالت عظمیٰ سے رجوع کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انہوںنے عدالت عظمیٰ میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کی ہے جس میں ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا مزید پڑھیں

بھارت میں غیر جمہوری قوانین دو قومی نظریے کی سچائی کا ثبوت ہیں، جسٹس علی نواز

راولپنڈی (آن لائن) اقوام متحدہ میں بطور جج اورگیمبیا میں چیف جسٹس کے فرائض انجام دینے والے ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین جسٹس علی نواز چوہان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلسل محاصرے اور بھارت میں شہریت کے غیر جمہوری قوانین نے دو قومی نظریے کی سچائی ثابت کر دی ہے، مزید پڑھیں

اے ڈی پی جلالپور زرعی منصوبے کیلیے275 ملین ڈالر قرض دے گا

اسلام آباد (آن لائن) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی پی) جلالپور زرعی منصوبے کے لیے275 ملین ڈالر قرض دے گا۔ جلالپور اریگیشن پروجیکٹ (جے آئی پی) کی تکمیل سے2 لاکھ ایکڑ سے زاید رقبہ کی آبپاشی میں مدد ملے گی‘ منصوبے کے تحت 200 کلو میٹر نئی نہریں تعمیر کی جائیں گی جس سے علاقے مزید پڑھیں

وزارت انسانی حقوق کی خواتین کا چائلڈ ڈے کیئرسینٹر بنانے کا مطالبہ

اسلام آباد ( آن لائن) وزارت انسانی حقوق میں کام کرنے والی خواتین نے وزارت میں چائلڈ ڈے کیئرسنٹر بنانے کا مطالبہ کردیا ۔ ڈاکٹر شیریں مزاری نے جوائنٹ سیکرٹری کو اس سے متعلقہ اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کردی۔ وزارت انسانی حقوق میں کام کرنے والی خواتین کا دن منانے کے حوالے سے ایک مزید پڑھیں

محکمہ اطلاعات سندھ میں کرپشن ،منصور راجپوت کی ضمانت منظور

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس میں شریک ملزم سابق ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن منصور راجپوت کی بھی ضمانت منظور کرلی۔ جسٹس کے کے آغا اور جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب 76 کروڑ روپے کرپشن مزید پڑھیں

احتساب عدالت نے شہباز شریف کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا

لاہور: احتساب عدالت نے  مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو 7 جنوری کو ذاتی حثیت میں طلب کرلیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی احتساب عدالت میں جج امجد نذیر چودھری کی سربراہی میں آشیانہ ہاؤسنگ کیس کی سماعت ہوئی، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ 16 مزید پڑھیں

بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ،عثمان بزدار

لاہور:وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ بھارت جنگی جنون میں خطے کا امن تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، پاکستانی عوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ ہیں،پاک افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب مزید پڑھیں

عدالت نے احسن اقبال کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظورکرلیا

اسلام آباد: احتساب عدالت نے نارووال سپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال کا 13 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ مسلم لیگ ن کے رہنما وسابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1993 سے ایم این اے ہوں، میرے اثاثے بڑھے نہیں بلکہ کم ہوئے ہیں، مزید پڑھیں

کراچی میں آج بھی سی این جی بند رہے گی

 کراچی: کراچی کے شہریوں کو گزشتہ 7 روز کے دوران صرف 20 گھنٹے سی این جی نصیب ہوئی، سوئی سدرن گیس کمپنی نے آج منگل کو بھی سی این جی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز گزشتہ منگل سے جمعہ تک بند رہے جس کی وجہ سے معمولات زندگی بری مزید پڑھیں