اسرائیلی قید سے رہائی پانے والے سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد خان کی وطن واپسی سے متعلق تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ وزیر خارجہ و نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ دفترِ خارجہ نے مشتاق احمد خان کی 9 اکتوبر کو پاکستان واپسی کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
مریم نواز کو انہی کے لہجے میں جواب دیا تو یہ ان کیلئے بھی مناسب نہیں ہوگا، قمر زمان کائرہ
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک مزید پڑھیں
حکومت نے آئی ایم ایف کا گردشی قرضے کا 200 ارب کا ہدف ماننے سے انکار
اسلام آباد: پاکستان کے پاور سیکٹر میں ایک بار پھر مالی بحران نے سر اٹھا لیا ہے اور حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مقرر کردہ 200 ارب روپے کے گردشی قرضے کے ہدف کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے مزید پڑھیں
معاشی اصلاحات جاری، پی آئی اے کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ، محمد اورنگزیب
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری بھی حکومت کے زیر غور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکیومن کی بانی اور چیف ایگزیکٹو مزید پڑھیں
نیشنل پریس کلب پر پولیس کا حملہ، چارٹر آف ڈیمانڈ پیش، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ مزید پڑھیں
وزیراعظم کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کی گئی
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی ملائیشیا کی جانب سے لیڈر شپ اور گورننس میں پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری عطا کر دی گئی۔ اعزاز ڈگری وزیراعظم کی قیادت، گورننس اور عوامی خدمت کے میدان میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں دی گئی۔ یہ اعزازی ڈگری ریاست پہانگ کی ملکہ مزید پڑھیں
بھارت کوئی طیارہ نہیں گراسکا، ترجمان پاک فوج کی معرکہ حق میں چینی ہتھیاروں کی مؤثرکارکردگی کی توثیق
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ مؤثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی۔ مزید پڑھیں
سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا
پاک سعودی تاریخی دفاعی معاہدے کے بعد ایک اور بڑی اہم پیشرفت ہوئی ہے، سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچ گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہزادہ منصور بن محمد السعود کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچا ہے۔ سعودی وفد کی پاکستان میں وزیراعظم سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں شیڈول ہیں جبکہ دورے مزید پڑھیں
میٹرک اور انٹر میں نئی گریڈنگ پالیسی سے جی پی اے خارج، 2026 سے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری
کراچی: ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے آفیشل یا سرکاری فورم آئی بی سی سی (انٹر بورڈ کوآرڈینیشن کمیشن) نے نئی گریڈنگ پالیسی کے اطلاق کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جو مرحلہ وار آئندہ برس 2026 سے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات قابل عمل ہوگا تاہم نئی گریڈنگ پالیسی سے "جی پی اے اور مزید پڑھیں
سعودی کاروباری وفد سرمایہ کاری پر بات چیت کیلئے پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد: سعودی پاک مشترکہ بزنس کونسل کے چیئرمین شہزادہ منصور بن محمد آل سعود ایک اعلیٰ سطحی سعودی کاروباری وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے، ان کے اس دورے کو دونوں برادر ممالک کے درمیان اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دینے کی کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہزادہ منصور بن مزید پڑھیں