علی فضل کا بچی کی پیدائش پر چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام کا آغاز

 ممبئی: بالی وڈ اسٹار علی فضل نے بچی کی پیدائش پر چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام کا آغاز کر دیا ہے اور وہ اپنی آنے والی فلموں ’لاہور 1947‘ اور ’ٹھگ لائف‘ کی شوٹنگ کے لیے تیار ہیں۔ علی فضل اور ان کی اہلیہ، اداکارہ رچا چڈھا، نے حال ہی میں ’16 جولائی‘ کو اپنی بیٹی کی مزید پڑھیں

KGF سپر اسٹار یش نے نئی ایکشن فلم ’ٹاکسک‘ کی شوٹنگ کا آغاز کردیا

بینگلورو: بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے سپر اسٹار اداکار یش نے اپنی نئی فلم ’Toxic: A Fairy Tale for Grown-ups‘ کی شوٹنگ کا آغاز بنگلور میں کردیا جس کی ہدایتکاری معروف ڈائریکٹر گیتو موہنداس کر رہی ہیں۔ یہ فلم 1940ء سے 1970ء کے دور پر مبنی ایک پیریڈ ڈرامہ ہے جس میں یش ایک پراسرار مزید پڑھیں

اجے دیوگن نے ممبئی میں اپنا دفتر 7 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا

 ممبئی: بالی وڈ اداکار اجے دیوگن نے ممبئی کے اندھیری علاقے میں اپنے کمرشل دفتر کو 7 لاکھ روپے ماہانہ کرائے پر دے دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ دفتر سگنیچر ٹاور میں واقع ہے جو لوٹس ڈیولپرز کی جانب سے تیار کیا گیا ہے، معاہدہ پر 1.12 لاکھ روپے کی اسٹامپ ڈیوٹی ادا کی گئی۔ دفتر مزید پڑھیں

سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی نئی فلم کو کاپی رائٹس کی قانونی مشکلات کا سامنا

 ممبئی: بالی وڈ اداکارہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی فلم ’تو ہے میری کرن‘ کو کاپی رائٹ کے مسائل کی وجہ سے قانونی مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایڈلابز نامی فلم پروڈکشن کمپنی نے ’تو ہے میری کرن‘ کے پروڈیوسرز پر اپنی فلموں ’کالر‘ (2011) اور ’کال‘ (2019) کے کاپی رائٹس کی مزید پڑھیں

سلمان خان اور کمل ہاسن ایٹلی کمار کی اگلی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے

 ممبئی: بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان اور لیجنڈری کمل ہاسن ہدایتکار ایٹلی کمار کی اگلی بڑی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق میگا ایکشن فلم کی شوٹنگ جنوری 2025 میں شروع ہونے کی توقع ہے جبکہ فلم کی پری پروڈکشن اکتوبر 2024 میں شروع ہوگی۔ فلم کے اسکرپٹ کو سلمان خان اور کمل مزید پڑھیں

اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائے فورس‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی

 ممبئی: بالی وڈ اداکار اکشے کمار کی نئی فلم ’اسکائے فورس‘ کی ریلیز تاریخ 24 جنوری 2025 مقرر کر دی گئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کو یومِ جمہوریہ کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا کیونکہ یہ ایک حب الوطنی پر مبنی فلم ہے۔ پہلے فلم کو 2 اکتوبر 2024 کو ریلیز کیا جانا تھا، لیکن مزید پڑھیں

دی قندھار ہائی جیک: مسلمان ہائی جیکرز کو ہندو دکھانے پر تنازع، نیٹ فلکس کا بیان جاری

ویب ڈیسک _ نیٹ فلکس کی سیریز ‘آئی سی-814: دی قندھار ہائی جیک’ میں مسلمان ہائی جیکرز کو ہندو دکھانے پر بھارتی حکومت اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کے بعد کمپنی نے سیریز میں انتباہی نوٹ اپ ڈیٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ‘آئی سی-814: دی قندھار ہائی جیک’ 29 اگست مزید پڑھیں

لندن منتقل ہونے کی افواہوں کے درمیان انوشکا شرما کی بھارت واپسی

 ممبئی: بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ و بالی ووڈ سُپر اسٹار انوشکا شرما بیٹے کی پیدائش کے بعد پہلی بار بھارت واپس آگئی ہیں۔ انوشکا شرما اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل ہی بھارت سے لندن چلی گئی تھیں، مداحوں کی جانب سے طویل عرصے سے یہ قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ انوشکا اور ویرات ممبئی میں مزید پڑھیں

میری شادی میں والدین نے شرکت نہیں کی تھی، مدیحہ امام کا انکشاف

  کراچی: پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی معروف اداکارہ مدیحہ امام نے اپنی شادی سے متعلق اہم انکشاف کردیا۔ مدیحہ امام نے دو ماہ قبل پاکستانی میگزین کو خصوصی انٹرویو دیا تھا جس میں اُنہوں نے اپنے کریئر سمیت اپنے شوہر موجی بسر سے متعلق تفصیلی گفتگو کی تھی۔ مزید پڑھیں

خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال، ڈاکٹر عمر عادل جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

 لاہور: معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کو خواتین کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے کے مقدمے میں جیل بھیج دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے یوٹیوبر ڈاکٹر عمر عادل کو خواتین کے حوالے سے نازیبا زبان استعمال کرنے کے ایک اور مقدمے میں گرفتار کیا تھا۔ آج ضلع کچہری میں اس مقدمے مزید پڑھیں