پی سی ایل 5کے بقیہ 4میچزکویقینی بنانے کے لیے میٹنگزکا آغاز

لاہور(نمائندہ خصوصی) پی سی بی حکام اورپی ایس ایل فرنچائزرنے پی سی ایل5کے باقی ماندہ4میچزکو یقینی بنانے کے لیے میٹنگز کا آغاز کردیا۔ذرائع کے مطابق نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹرمیں اس حوالے سے غیرملکی کھلاڑیوں کی کنفرمیشن کے ساتھ کوویڈ ٹیسٹنگ کے طریقہ کارپر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فرنچائزر نمائندگان نے 14,15,17 نومبرکوشیڈول میچز کو مزید پڑھیں

دوسرا سراج الدین میموریل اوپن روک بال ٹورنامنٹ ملتوی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ندھ روک بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام 23 اکتوبر سے شروع ہونے والا دوسرا سراج الدین میموریل اوپن روک بال ٹورنامنٹ جشن عید میلادالنبی کے باعث ملتوی کردیا گیا ۔نئے شیڈول کے تحت ٹورنامنٹ آئندہ ماہ 6 نومبر سے کراچی میں شروع ہو گا۔ سندھ روک بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز الدین نے مزید پڑھیں

کھیلوں کا فروغ بلوچستان حکومت کی ترجیح ہے،عمران لچکی

کوئٹہ(جسارت نیوز) بلوچستان گورنمنٹ کے سیکرٹری اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز میرعمران گچکی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کھیلوں کے فروغ اور نوجوان نسل کو صحتمندانہ سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے مشن پر گامزن ہیں ان کے مشن کو پروان چڑھانے کیلئے بلوچستان حکومت صوبے کے تمام اضلاع میں 64 مزید پڑھیں

پاک زمبابوے سیریز،آئی سی سی اورپی سی بی کے اینٹی کرپشن یونٹس متحرک

لاہور(نمائندہ خصوصی) قومی ٹی ٹوئنٹی کپ کے بعد راولپنڈی اسٹیڈیم انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کے لئے تیار ہے، زمبابوے ٹیم پاکستان میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے پہنچ گئی، آئی سی سی اور پی سی بی کے انٹی کرپشن یونٹس نے کمر کس لی۔قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں بکیز بھی متحرک تھے، پی مزید پڑھیں

انڈر19 ون ڈے ، کے پی، سدرن پنجاب اور سندھ کی فتح

لاہور(نمائندہ خصوصی) مریدکے کنٹری کلب میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوانے بلوچستان کو 85 رنز سے شکست دے دی۔ اسماعیل خان کی عمدہ بولنگ کی بدولت بلوچستان کی پوری ٹیم 154 رنز کے تعاقب میں 68 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اسماعیل خان نے 9 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ بلوچستان مزید پڑھیں

زمبابوے ٹیم کے کووڈ ٹیسٹ منفی پریکٹس کے ساتھ دورے کا آغاز

راولپنڈی/لاہور(نمائندہ خصوصی)زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کوروناٹیسٹ منفی آگئے ، مہمان ٹیم کے کوچزاور آفیشلزکے کوروناٹیسٹ بھی منفی آئے،جسکے بعد زمبابوے ٹیم نے آرمی اسٹیڈیم راولپنڈی میں پریکٹس شروع کردی۔ زمبابوے کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کے کوروناٹیسٹ منفی آگئے، زمبابوے کوچزاورآفیشلزکے کوروناٹیسٹ بھی منفی آئے ہیں،کوروناٹیسٹ کے بعد مہمان کھلاڑیوں نے گزشتہ مزید پڑھیں

قائداعظم ٹرافی ہیڈکوچز نے ٹیموں کو حتمی شکل دے دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ کے لیے 6ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے اپنے اپنے اسکواڈز کو حتمی شکل دے دی۔ اوپنر احمد شہزاد اور فاسٹ بولر حسن علی پاکستان کے سب سے پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔ دونوں کھلاڑی ایونٹ کے لیے اعلان کردہ سینٹرل پنجاب کے اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ 25 مزید پڑھیں

سری لنکن پریمیئرلیگ؛ وہاب ریاض سلمان خان کی فرنچائزمیں شامل

لاہور: سری لنکن پریمیئرلیگ میں پاکستانی پیسر وہاب ریاض بھی بھارتی فلم سٹارز کی فرنچائز کینڈی ٹسکرز کی جانب سے ایکشن میں ہوں گے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سلمان خان کی فیملی نے سری لنکن پریمیئر لیگ کی ٹیم خرید لی، پاکستانی پیسر وہاب ریاض بھی بھارتی فلم سٹارز کی فرنچائز کینڈی مزید پڑھیں

پاک زمبابوے سیریز نیوٹرل امپائرز کی شرط ختم

لاہور(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور زمبابوے کے خلاف 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ 30 اکتوبر سے 10 نومبر تک جاری رہنے والی سیریز کے کْل 6 میں سے 5 میچوں میں علیم ڈار آن فیلڈ امپائرنگ کے فرائض انجام دیں گے۔ آئی سی سی مزید پڑھیں

قائداعظم ٹرافی سیکنڈ الیون ٹورنامنٹ کا پہلا راؤنڈ مکمل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کے سی سی اے اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں سندھ نے ابرار احمد کی شاندار بولنگ کی بدولت سینٹرل پنجاب کو3 وکٹوں سے ہرادیا۔ میچ کے آخری روز سندھ کی ٹیم کو جیت کے لیے مزید 59 رنز درکار تھے جو انہوں نے بآسانی پہلے سیشن میں ہی بنالیے۔ سندھ نے مزید پڑھیں