اسلام آباد(جسارت نیوز)پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ڈاکٹر جیفری شا نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کے ساتھ تجارت ، تعلیم ، سیکورٹی ، ترقی اور کرکٹ کے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔منگل کو اپنے ایک ٹویٹ میں ہائی کمشنر نے وزیر اعظم عمران خان اور ان کے آسٹریلیائی ہم منصب اسکاٹ مزید پڑھیں
زمرہ: کھیل
انٹرڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ سکھر نے جیت لی
شکارپور(نمائندہ جسارت)سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کی جانب سے عبدالرحمن شیخ ہاکی گراؤنڈ میں انڈر 25 سندھ انٹر ڈسٹرکٹ ہاکی چیمپئن شپ 2020 میچ کا فائنل خیرپور اور سکھر کے درمیان کھیلا گیا سکھر نے خیرپور کو2 کے مقابلے میں5 گول سے شکست دے کرمیچ اپنے نام کرلیا۔ سکھر کے مصدق،حارث، سندیپ، سرور اور شاہ زیب مزید پڑھیں
نوجوان تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی حصہ لیں،نورمحمد دمٹر
کوئٹہ (جسارت نیوز) نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ہم ہر فورم پر ان کی حوصلہ افزائی کریں گے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر پی ایچ ای /واسا حاجی نورمحمددمڑ نے منہ زیارت میں منہ فٹ بال لیگ کی اختتامی مزید پڑھیں
احمد بشیر بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھانے کا شوقین
کراچی (اسٹاف رپورٹر)قومی ٹی ٹوئنٹی کپ میں شریک سینٹرل پنجاب کی فائنل 4میں پہنچنے کی امیدوں کو روشنی دکھانے والے فاسٹ بولر احمد بشیر سابق فرسٹ کلاس کرکٹر بشیر حیدرکے پوتے ہیں۔بشیر حیدر نے 1960 سے1970 مشتمل رہنے والے اپنے کرکٹ کیرئیر میں 39فرسٹ کلاس میچز کھیلے۔ اس دوران انہوں نے78وکٹیں حاصل کیں۔دادا کی فاسٹ مزید پڑھیں
دانش عزیز کی اننگز نے سندھ کو یقینی شکست سے بچالیا
راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے اہم لیگ میچ میں دانش عزیز نے ناقابل شکست 72 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر سندھ کو یقینی شکست سے بچالیا۔ چوبیس سالہ بیٹسمین نے آخری گیند پر دلکش چھکا لگا کر میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے گئیمیچ میں سندھ کو جیت مزید پڑھیں
انڈر 19 ون ڈے ،طلحہ کی شاندار اننگز نے سندھ کو فتح دلادی
لاہور(نمائندہ خصوصی) نیشنل انڈر19 ون ڈے چیمپئن شپ کے پہلے روز سنٹرل پنجاب، سندھ اور ناردرن کی انڈر19 ٹیموں نے اپنے اپنے میچز جیت لیے ہیں۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں سنٹرل پنجاب نے کپتان محمد حریرہ کے 46 اور عمر ایمان کے 40 رنز کی بدولت سدرن پنجاب کو 4 وکٹوں مزید پڑھیں
مصباح الحق کا چیف سلیکٹر کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ: ذرائع
قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر مصباح الحق اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق مصباح الحق کچھ دیر بعد باقاعدہ مستعفی ہونے کا اعلان کریں گے۔ مصباح الحق نے ستمبر 2019 میں چیف سلیکٹر کا عہدہ سنبھالا تھا۔ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر ذرائع کے مطابق قومی مزید پڑھیں
بابراعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر
قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتان مقرر کر دیا گیا۔ محدود اوورز میں عمدہ کارکردگی کی بدولت پی سی بی نے بابراعظم پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے انہیں میگا ایونٹ تک کے لیے کپتانی سونپ دی۔ سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے مزید پڑھیں
اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی کرونا کا شکار ہوگئے
لیسبون:پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئےہیں۔ پرتگال فٹبال فیڈریشن کے مطابق اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈوکاکرونا ٹیسٹ پازیٹو آیا جس کے بعد وہ سیلف آئسولیشن میں چلے گئے ہیں ، تاہم ان میں کرونا کی کوئی علامات نہیں ہیں۔ فٹبال فیڈریشن کا کہنا ہے کہ رونالڈو کا کرونا مزید پڑھیں
بچپن کی یادیں تازہ کرنے بوم بوم آفریدی گلبرگ کرکٹ گرائونڈ پہنچ گئے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی کراچی کے علاقے گلبرگ کے کرکٹ گرائونڈ میں پہنچے تو بچپن کی یادیں تازہ ہوگئیں۔بوم بوم آفریدی ویٹرنز کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی کے طور پر گلبرگ کے گرائونڈ میں پہنچے جہاں سے انہوں نے اپنی کرکٹ کا آغاز کیا تھا تو اہل علاقہ اور مزید پڑھیں