خواتین کی کھیلوں میں شرکت عالمی سطح پر بہت اہمیت کی حامل ہے،ڈاکٹر فہمیدہ مرزا

اسلام آبا (جسارت نیوز) وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ وزارت برائے بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے خواتین کی کھیلوں میں شرکت کے لئے اقدامات کئے گئے ہیں اور خواتین کی کھیلوں میں شرکت ناصرف ملکی بلکہ عالمی سطح پر بھی بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ان خیالات مزید پڑھیں

مہتاب چائولہ ویٹرنز ہاکی لیگ سبط حسان کی ہیٹ ٹرک کی بدولت نیشنل کلب کامیاب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مہتاب چائولہ دوسری ویٹرنز ہاکی لیگ میں دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا، نیشنل ویٹرنز کلب کی کامیابی ، ڈی ایچ اے حیدرآباد اور ٹائیگر ہاکی کلب کا میچ 1-1 گول سے برابر ہوگیا۔ اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کے برقی قمقموں کی روشنی میں گزشتہ شب کھیلے گئے مزید پڑھیں

قومی انڈر 19 کرکٹ ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل میں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نوجوان بلے باز محمد عرفان خان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کے کوارٹر فائنل پر نظریں جمالی ہیں۔محمد عرفان خان نے کہا ہے کہ ایونٹ میں آل راؤنڈ کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے کوارٹرفائنل میں افغانستان کیخلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کرینگے، اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑی مزید پڑھیں

ایم سی سی کے خلاف پاکستان شاہینز کی قیادت سعود شکیل کے سپرد

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ 2019 کی فاتح ٹیم کے کپتان سعود شکیل کو پاکستان شاہینزکا کپتان مقرر کردیا گیا۔ 24سالہ سعود شکیل میری لیبون کرکٹ کلب کے خلاف 50 اوورز پر مشتمل میچ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ ایم سی سی کی ٹیم 13 سے 19 فروری تک مزید پڑھیں

ٹیسٹ رینکنگ انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو ہراکر تیسری پوزیشن مضبوط بنالی

دبئی (جسارت نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی تازہ ترین درجہ بندی جاری کر دی ہے، انگلینڈ کی ٹیم نے پروٹیز کو چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 3-1 سے شکست دیکر آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر اپنی تیسری پوزیشن مزید پڑھیں

انڈر 16 ٹین پن بولنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل میرے لئے اعزاز ہے،دانیال الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان اوپن ٹین پن بولنگ چمپئن شپ میں انڈر16کا ٹائٹل جیتنے والے جونیئر قومی چمپئن دنیال الرحمن نے کہا ہے کہ اتنی کم عمری میں پاکستان اوپن ٹین پن بولنگ چمپئن شپ میں انڈر16کا ٹائٹل جیتنا کسی بڑے اعزاز سے کم نہیں ، حکومت اگر مجھے بیرون ملک تربیت کیلئے بھجوائے تو انٹرنیشنل مزید پڑھیں

ایم بی ایس ویژن 2030 نیشنل کرکٹ چیمپئن شپ کی تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

دمام(سید مسرت خلیل) ایسٹرن پروانس کرکٹ ایسوسی ایشن (ای پی سی اے) کے زیر اہتمام سعودی کرکٹ سنٹر (ایس سی سی) کی زیرسرپرستی اور سعودی اسپورٹس فار آل فیڈریشنز (ایس ایف اے) اور وزارت محنت و سماجی ترقی کے تعاون سے پہلی محمد بن سلمان (ایم بی ایس) ویڑن 2030 نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ 2019 مزید پڑھیں

پی ایس ایل 5 کیلئے ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پی ایس ایل5کے لیے آن لائن ٹکٹس کی فروخت کے بعد دوسرے مرحلے میں ٹکٹس کی فروخت آج سے شروع ہورہی ہے۔نجی کوریئر سروس کمپنی کے تحت کراچی سمیت 38شہروں سے ٹکٹس کی فروخت کی جائے گی، نجی کورئیرکمپنی کی 110برانچزسے ٹکٹس دستیاب ہوں گے، کراچی میں سب سے زیادہ 26مراکزسے ٹکٹس فروخت مزید پڑھیں

33ویں فیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ ، سارہ محبوب اور سارہ منصور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد (جسارت نیوز)33ویںفیڈرل کپ نیشنل رینکنگ ٹینس چیمپیئن شپ میں سارہ محبوب اور سارہ منصور نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ پیر کو پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلے گئے لیڈیز سنگلز کے پہلے سیمی فائنل میں سارہ محبوب نے شمزا ناز دراب کو 6-3 اور 6-0 سے ہرا کر فائنل مزید پڑھیں

چوتھی ماسٹرز نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ ، محمد آصف اور شاداب بیگ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

اسلام آباد (جسارت نیوز) چوتھی ماسٹرز نیشنل اسنوکر چیمپیئن شپ میں محمد آصف اور شاداب بیگ نے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ دونوں کھلاڑیوں کے درمیان فائنل آج کھیلا جائے گا۔ تقریب اسناد کی تقریب سہ پہر 3 بجے ہو گی۔ پیر کو پاکستان اسپورٹس کمپلیکس اسنوکر ہال اسلام آباد میں کھیلے گئے پہلے سیمی مزید پڑھیں