حیدرباد:آسٹریلیا کے سابق اوپننگ بلے باز میتھیو ہیڈن کا کہنا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم کو میدان میں اور باہر نظم و ضبط میں رکھنے میں اسلام کا بہت بڑا کردار ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق پاکستانی مینٹور نے بھارتی شہر حیدرآباد دکن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ورلڈ کپ وارم مزید پڑھیں
زمرہ: کھیل
قومی کرکٹر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل
لندن:علاج کے غرض سے برطانیہ میں موجود قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر نسیم شاہ کے کندھے کی سرجری مکمل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق سرجری کے بعد نسیم شاہ کو 4 سے 6ہفتے تک آرام کا کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، ری ہیب مکمل کرنے کے بعد وہ دوبارہ بالنگ شروع کر سکیں گے، مزید پڑھیں
شاداب خان 25 برس کے ہو گئے
اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل رائونڈرشاداب خان نے اپنی زندگی کی 25بہاریں دیکھ لیں،قومی ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے 4 اکتوبر کو اپنی 25ویں سالگرہ منا ئی، انہوں نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )کی جانب سے مزید پڑھیں
ایشین گیمز: ہاکی میں پاکستان کل ملایشیا سے مدمقابل ہوگا
اسلام آباد:ایشین گیمز کے ہاکی مقابلوں میں پاکستان پانچویں پوزیشن کے میچ کیلئے جمعرات کو ملایشیا سے مد مقابل ہوگا۔ چین کے شہر ہانگزو میں جاری ایشین گیمز میں پاکستان سیمی فائنل میں پہنچنے میں ناکام رہا اور اسے بھارت کیساتھ ساتھ جاپان کے ہاتھوں پول رائونڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے مزید پڑھیں
ورلڈ کپ وارم اپ میچ، آسٹریلیا نے پاکستان کو ہرا دیا
حیدر آباد: ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو شکست دے دی۔ ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو جیت کیلئے 352 رنز کا ہدف دیاتھالیکن پاکستان کی ٹیم 337 رنز بناسکی۔ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 50 اوورز مزید پڑھیں
کرکٹ ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر شرکت فخر کا باعث ہے،زینب عباس
لاہور:پاکستان کی معروف اسپورٹس اینکر اور کرکٹ پریزنٹر زینب عباس نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ میں بطور پریزینٹر شرکت فخر کا باعث ہے۔ زینب عباس نے ایکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو اس خبر سے آگاہ کیا کہ انڈیا میں کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں بطور پریزینٹر شرکت ان کیلئے باعث مسرت مزید پڑھیں
ورلڈکپ:سہواگ افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے خواہاں
نئی دہلی:سابق بھارتی اوپنر وریندر سہواگ نے پاکستانی ٹیم کے حوالے سے اپنی خواہش کا اظہار کردیا۔ کرک بز کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق بھارتی اوپنر ویندر سہواگ کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول اس ورلڈکپ میں حیران کن سرپرائزز دیکھنے کو ملیں گے، جو کرکٹ شائقین کو حیریت میں مبتلا کرسکتے ہیں۔ مزید پڑھیں
جناح،گاندھی ٹرافی: ذکا اشرف کی بھارتی بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو جناح گاندھی ٹرافی کے تحت دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش مزید پڑھیں
بنگلہ دیشی ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد ہوگئی
ڈھاکا: بنگلہ دیش نے ورلڈکپ میں تنازعات سے بچنے کے لیے ٹیم مینجمنٹ کے انٹرویوز پر مکمل پابندی عائد کردی۔ میگا ایونٹ کے لیے روانگی سے قبل کپتان شکیب الحسن اور اوپنر تمیم اقبال کے درمیان لفظی گولہ باری ہوئی، جس کے بعد تمیم کو ورلڈکپ اسکواڈ سے باہر کردیا گیا۔ بی سی بی نے مزید پڑھیں
عالیہ رشید پی سی بی کی ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر
لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)کی جانب سے سینئر اسپورٹس جرنلسٹ عالیہ رشید کو ڈائریکٹر میڈیا اینڈ کمیونیکیشن مقرر کردیا گیا۔ واضح رہے کہ عالیہ رشید پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)میں میڈیا ہیڈ کے طور پر کام کرنے والی پہلی خاتون ڈائریکٹر ہیں۔ یاد رہے کہ عالیہ رشید پچھلے 35 سال سے اسپورٹس جرنلسٹ کے مزید پڑھیں