لندن:انگلش کمنٹیٹر اور سابق کپتان مائیکل وان نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل)میں لکھن سپر جائنٹس کے مینٹور گوتم گمبھیر کو رائل چیلنجر بنگلور کے کھلاڑی ویرات کوہلی سے ہونے والی تلخ کلامی پر تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق انگلش کپتان مائیکل وان نے کہا کہ کرکٹ کے میدان پر مزید پڑھیں
زمرہ: کھیل
میڈرڈ اوپن:عالمی نمبرون ایگا سویٹیک اورآرینا سبلینکا فائنل میں پہنچ گئیں
میڈرڈ:پولینڈ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ون ایگا سویٹیک اور بیلاروس کی ٹینس کھلاڑی اور ایونٹ کی سیکنڈ سیڈڈ آرینا سبلینکا میڈرڈ اوپن ٹینس ویمنز سنگلز میں اپنی فتوحات کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے فائنل میں پہنچ گئیں۔ 21سالہ عالمی نمبر ون اور ایونٹ کی ٹاپ سیڈڈ ایگا سویٹیک نے خواتین کے مزید پڑھیں
شاہد آفریدی کا کراچی میں لیجنڈز ایرینا کے قیام کا اعلان
کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کراچی میں لیجنڈز ایرینا کے قیام کا اعلان کردیا۔ سابق چیف سلیکٹر اور کپتان شاہد آفریدی نے انکشاف کیا کہ کراچی میں ایک ماہ یا 40 روز کے دوران اسپورٹس ایرینا کا کام مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایرینا میں کرکٹ کے علاوہ اسکواش، مزید پڑھیں
جونیئر ایشیا کپ: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے رویلمنٹ آلٹیمنز کی خدمات حاصل کرلیں
اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے جونئیر ایشیا کپ کی تیاری کے لیے دنیائے ہاکی کے معروف کوچ رویلمنٹ آلٹیمنز کی بطور کنسلٹینٹ خدمات حاصل کرلیں۔ رویلمنٹ آلٹیمنز جونیئر ایشیا کپ کے لیے بحیثیت کنسلٹنٹ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم کے ساتھ کام کریں گے۔ رویلمنٹ آلٹیمنز کی خدمات صرف جونیئر ایشیا کپ کے لیے حاصل مزید پڑھیں
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے سیریز کا چوتھا میچ کل ہوگا
کراچی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کا چوتھا میچ جمعہ کو نیشنل بینک کرکٹ ارینا (نیشنل اسٹیڈیم کراچی) میں کھیلا جائے گا۔ 5میچز کی سیریز میں پاکستان مسلسل تینوں میچ جیت کر 0-3 کی سبقت سے سیریز پہلے ہی اپنے نام کر چکا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ روزمیچ میں 26 مزید پڑھیں
یونس خان اور محمد یوسف کا پارٹنرشپ کا ریکارڈ برابر
لاہور: پاکستان کے اوپنرز بابر اعظم اور امام الحق نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں پاکستان کے لیے یونس خان اور محمد یوسف کا پارٹنرشپ کا ریکارڈ برابر کردیا۔ ون ڈے کرکٹ میں بابر اور امام کی شراکت گزشتہ کئی سالوں سے شاندار رہی ہے۔ انہوں نے ایک ساتھ بہت زیادہ رنز بنائے ہیں اور اب مزید پڑھیں
سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے
پیرس:سعودی عرب میں سیر سپاٹے لائنل میسی کو مہنگے پڑگئے۔فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمین نے لائنل میسی کومعطل کردیا۔ بغیراجازت سعودی عرب میں چھٹیاں کیوں منائیں ؟فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین نے اسٹار فٹبالر کو دو ہفتوں کیلئے معطل کردیا۔اس دوران میسی کلب کے کسی کھلاڑی کے ساتھ پریکٹس نہیں کرسکتے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مزید پڑھیں
انگلش پریمیئر لیگ:آرسنل نے چیلسی کو 1-3 گول سے ہرا دیا
لندن:انگلش پریمیئر لیگ میں آرسنل نے چیلسی کو ایک کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ٹیبل پر دوبارہ پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ ایمرٹس سٹیڈیم ، لندن میں کھیلے گئے میچ میں آرسنل کی ٹیم میچ کے آغاز سے ہی چیلسی کی ٹیم پر سبقت لے گئی،مارٹن اوڈیگارڈ نے 18 ویں منٹ میں ایک مزید پڑھیں
بابر اعظم کپتانی چھوڑ دیں، راشد لطیف کا مشورہ
لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر راشد لطیف نے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہے کہ اگر کوئی مداخلت کرے تو انہیں چاہیے کہ کپتانی چھوڑ دیں۔ سوشل میڈیا پر دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ 2023 تک بابر اعظم ہی کپتان رہیں گے لیکن میرا بابر کو مشورہ مزید پڑھیں
پاک بمقابلہ نیوزی لینڈ: کرکٹرز کی شائقین کو میچوں میں شرکت کی اپیل
کراچی میں شیڈول پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ ون ڈے انٹرنیشنل (ODI) سیریز کے بقیہ میچز کے ٹکٹ ابھی تک مکمل طور پر فروخت نہیں ہوئے ہیں۔ ہارڈ ہٹر افتخار احمد نے لوگوں سے ون ڈے میچ دیکھنے کی درخواست کر دی ہے ،پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر ہینڈل پر شیئر کی گئی مزید پڑھیں