وارسا:امریکی صدر جوبائیڈن ایک بار پھر جہاز کی سیڑھیوں پر لڑکھڑا گئے،غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جوبائیڈن پولینڈ کا دورہ مکمل کر کے جوانوں کی طرح تیزی سے جہاز کی سیڑھیاں چڑھنے کی کوشش میں تھے کہ ان کا پیر پھسل گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
سعودی عرب میں پہلا روزہ 23مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان
ریاض:سعودی عرب میں سال 2023کے رمضان المبارک کا پہلا روزہ 23مارچ بروز جمعرات کو ہونے کا امکان ہے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی القصیم یونیورسٹی میں فلکیات کے سابق پروفیسر اور موسمیات کی سوسائٹی کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹرعبداللہ المسند کے مطابق رواں برس ماہ مبارک کا پہلا روزہ جمعرات 23مارچ 2023کو مزید پڑھیں
تاجکستان کے مشرقی علاقوں میں 6.8شدت کا زلزلہ
دوشنبہ:تاجکستان کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی شدت 6.8 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریبا 20کلو میٹر تھی۔ رپورٹس کے مطابق فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،اس کے علاوہ چینی میڈیا کا کہنا تھا مزید پڑھیں
پاکستان میں امریکی کمپنیاں ایک لاکھ 20 ہزار افراد کو روزگار فراہم کر رہی ہیں
ویب ڈیسک — امریکی محکمہ خارجہ نے وائس آف امریکہ (وی او اے) کو بتایا ہے کہ پاکستان میں اس وقت تقریباً 80 امریکی کمپنیاں کام کررہی ہیں جس سے ایک لاکھ 20 ہزار سے زیادہ پاکستانیوں کو براہ راست ملازمت کے مواقع حاصل ہوئے ہیں۔اور گزشتہ برس پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری میں 50 مزید پڑھیں
آثار ہیں کہ چین، یوکرین جنگ میں روس کی حمایت کا منصوبہ بنا رہا ہے: نیٹو سربراہ
ویب ڈیسک — نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینز اسٹولٹن برگ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ نیٹو اتحاد نے ایسے آثار دیکھے ہیں کہ چین یو کرین کی جنگ میں روس کی حمایت کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ انہوں نے بیجنگ پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سے گریز مزید پڑھیں
نیواسٹارٹ معاہدے سے روس کی دستبرداری ایک بڑی غلطی ہے: بائیڈن
ویب ڈیسک — صدر جو بائیڈن نے بدھ کو کہا کہ روسی صدر ولادی میر پوٹن نے امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے معاہدے میں اپنے ملک کی شرکت کو معطل کر کے ایک "بڑی غلطی” کی ہے۔ امریکی صدر نے ان خیالات کا اظہار پولینڈ کے اپنے دورے کے دوران مزید پڑھیں
امریکہ میں تارکین وطن کی تعداد پر کنڑول کے لیے نئے اقدامات پر غور
بائیڈن انتطامیہ نے منگل کے روز ایک منصوبہ پیش کیا ہے جس کے تحت حکومت کو، امریکہ میں پناہ کے متلاشی تارکینِ وطن کی تعداد کم کرنے اور انہیں فوری طور پر وطن واپس بھیجنے کا اختیار حاصل ہو جائے گا۔ یہ منصوبہ جو امریکہ۔ میکسیکو سرحد پر تارکینِ وطن کی تعداد کم کرنے کی مزید پڑھیں
امریکہ میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کے بارے میں امریکی جج کا فیصلہ قابل تحسین ہے: افغان اسٹیٹ بینک
ویب ڈیسک — افغانستان کے مرکزی بینک نے بدھ کو امریکی وفاقی جج کے طالبان کے خلاف عدالتی فیصلوں کو طے کرنے کے لیے 11 ستمبر 2001 کے دہشت گرد حملوں کے متاثرین کو منجمد افغان فنڈز میں سے ساڑھے تین ارب ڈالر کی منتقلی روکنےکے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ دا افغانستان بینک، المعروف مزید پڑھیں
برطانیہ، بنیادی غذائی اشیا کی قلت
برطانیہ : بنیادی غذائی اشیاء کی قلت پیدا ہوگئی، کچھ پھلوں اور سبزیوں کی فروخت محدود کردی ہے۔ سپر مارکیٹوں نے ٹماٹر، کالی مرچ، کھیرے، سلاد ، بروکولی، پھول گوبھی کی خریداری پر حد لگادی ہے جس کے باعث شہری پریشان ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی یورپ اور شمالی افریقی ممالک میں شدید مزید پڑھیں
روس نے امریکا کے جارحانہ انداز پرامریکی سفیرکوطلب کرلیا
ماسکو:روس نے یوکرین تنازعہ کے حوالے سے امریکا کے جارحانہ انداز اپنانے پر امریکی سفیر کو طلب کرلیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے امریکی سفیر لین ٹریسی کو یوکرین روس جنگ میں بڑھتی ہوئی مداخلت پر طلب کیا۔ وزارت خارجہ کے ایک بیان کے مطابق روس نے امریکی سفیر مزید پڑھیں