مکہ مکرمہ:اور جدہ سمیت سعودی عرب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی تیز بارش سے سڑکوں پر سیلابی صورت حال ہے،بارش کے باعث ٹریفک جام ہوگیا، پانی مارکیٹوں میں بھی داخل ہوگیا، سعودی حکام کی جانب سے شہریوں سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی اپیل کی گئی ہے،مکہ مکرمہ میں تیز بارش کے باعث ہنگامی مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
الجزائر ،عدالت نے مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قتل کے 49 ملزمان کو موت کی سزا سنا دی
الجیریا: الجزائر کی عدالت نے جنگل میں آگ لگانے کے غلط الزام پر ہجوم کی جانب سے 38 سالہ شخص کو قتل کرنے کے جرم میں 49 افراد کو موت کی سزا سنا دی، الجزائری میڈیا کے مطابق الجزائر کی عدالت نے 28 دیگر افراد کو بغیر ضمانت دو سے دس سال قید کی سزا مزید پڑھیں
امریکی کمیشن کا بھارت کو مذہبی آزادی پر خصوصی تشویش والے ملک کا درجہ دینے کا مطالبہ
نیویارک: بین الاقوامی مذہبی آزادی پر امریکی کمیشن کی نئی رپورٹ میں بھارت میں جاری مذہبی انتہاپسندی، عدم برداشت اور اقلیتوں سے روا جبری سلوک پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے، رپورٹ میں امریکی محکمہ خارجہ سے مطالبہ کیا گیا ہےکہ بھارت کو مذہبی آزادی پر خصوصی تشویش والے ملک کا درجہ دیا مزید پڑھیں
چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10افراد ہلاک، 9 زخمی
سنکیانگ:چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے جمعرات کی رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی، ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود مزید پڑھیں
ترکیہ کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے،سویڈن
اسٹاک ہوم: سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرسن نے کہا کہ ترکیہ کو دہشت گردی کے خلاف اپنے دفاع کرنے کا پورا حق حاصل ہے، عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق انہوں نے کہا کہ شمالی شام کی صورت حال بہت پیچیدہ ہے، ایک طرف یہ دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدوجہد ہے اور دوسری مزید پڑھیں
بھارت کا اگنی 3 نیوکلیئر بیلسٹک میزائل کا تجربہ
نئی دہلی: بھارت نے ریاست اڑیسہ کے اے پی جے عبدالکلام جزیرے سے اگنی 3نیوکلیئر بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے ۔ درمیانے فاصلے تک مار کرنے والا اگنی 3بیلسٹک میزائل جوہری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔ بھارتی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جوہری ہتھیار لے جانے کی مزید پڑھیں
یوکرین پر روسی میزائل حملے، 6 افراد ہلاک، بجلی نظام تباہ
کیف: یوکرین پر روس کی جانب سے پے در پے میزائل حملوں کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ پاور اسٹیشنز پر حملوں کے نتیجے میں دارالخلافہ کیف اور اوڈیسا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق گذشتہ ایک ہفتے کے دوران مزید پڑھیں
مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں نماز استسقا کے بعد ابر رحمت برس پڑا
مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور دیگر شہروں میں نماز استسقا کے بعد ابر رحمت برس پڑا، جس سے سعودی عرب میں مقیم شہریوں، غیر ملکیوں اور زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھاربارش ہوئی۔ پانی جمع ہونے کے باعث مکہ مزید پڑھیں
شام میں ترک حملوں سے ہمارے فوجیوں کو خطرہ ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ
واشنگٹن: امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ شام میں ترکیہ کی جانب سے کیے گئے حملوں نے امریکی فوجیوں کوخطرے میں ڈال دیا ہے۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کا مزید کہنا تھاکہ شام میں امریکی فوجیوں اور حکام کو اب بھی خطرات ہیں تاہم ترکیہ کے ڈرون حملوں میں کوئی امریکی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ مزید پڑھیں
سابق آئی ایس آئی چیف کو آرمی چیف لگانے پر بھارت میں سوگ کا سماں
اسلام آباد/نئی دہلی: عاصم منیر کی آرمی چیف تقرری کے فیصلے پر بھارت میں سوگ کا سماں ہے اور ان کے اینکرز نے چیخ چیخ کرآسمان سر پر اٹھا لیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر نئے سپہ سالار ہیں۔عاصم منیر سید گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں جب کہ وہ مزید پڑھیں