ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیراعظم مقرر

ریاض:  ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سعودی عرب کے پہلے وزیر اعظم مقرر کر دیے گئے۔ سعودی ولی عہد بطور وزیر اعظم وزراء کونسل کے سربراہ ہوں گے۔  تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں جمہوری نظام کے نفاذ کے حوالے سے مملکت کی تاریخ کا اب تک کا سب سے بڑا قدم اٹھایا گیا مزید پڑھیں

عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے،ایران

نیویارک: ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم آئی اے ای اے کے سوالات کا جواب دینے پر تیار ہیں لیکن اس تنظیم کو فنی اور تکنیکی طورپر عمل کرنا ہوگا، اگر آئی اے ای اے اپنے فنی فرض پر مرکوز رہے تو ہم بھی اسی راستے میں اس تنظیم سے اپنے تعاون کو مزید پڑھیں

امریکا کا پاکستان کے لیے مزید ایک کروڑ ڈالر امداد کا اعلان

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے ایک کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کردیا۔  تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن سے وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے ملاقات کی، اس موقع پر خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، بلاول بھٹو نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں مزید پڑھیں

ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشن کی پیشکش کرنے والا پہلا ہوٹل

ریاض: گلوبل ہاسپیٹلٹی برانڈ فوکو کا دعوی ہے کہ وہ سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ سٹیشن کی پیشکش کرنے والا پہلا ہوٹل بن گیا ہے۔ عرب نیوز کے مطابق فوکو ریاض جو کہ انٹر کانٹینینٹل ہوٹلز گروپ کی ملکیت اور اس کے زیر انتظام ہے، نے ایک پریس ریلیز میں مزید پڑھیں

پاکستان موسمیاتی تبدیلی پر پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہے، بلاول

واشنگٹن: وزیر خارجہ بلاول زرداری نے کہا ہے کہ اگر پاکستان موسمیاتی تبدیلی پرا پنا پورا بجٹ بھی لگا دے تو ناکافی ہو گا موسمیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے امریکا کو دنیا کی قیادت کرنی ہوگی۔ واشنگٹن میں وزیرخارجہ بلاول زرداری نے ویلسن سینٹرمذاکرے میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سیلاب مزید پڑھیں

بھارت: زیادتی کا مقدمہ درج نہ کرنے پر ماں بیٹی کی اجتماعی خودکشی

آندھرا پردیش: بھارت میں زیادتی کی رپورٹ درج نہ کرنے پر ماں اور بیٹی نے زہر پی کر اجتماعی خودکشی کرلی۔ ریاست آندھرا پردیش کے ضلع الورو میں گزشتہ دنوں خاتون اپنی کمسن بیٹی کے ساتھ زیادتی کی رپورٹ درج کرانے تھانے گئی تھی جہاں موجود سب انسپکٹر نے ان کی ایف آئی آر درج  مزید پڑھیں

روس نے جاپانی سفارت کار کو جاسوسی کے الزام میں ملک بدر کر دیا

ماسکو: روس کے مشرقی شہر ولادیوستوک میں مقیم ایک جاپانی سفارت کار کو جاسوسی کےالزام میں حراست میں لئے جانے کے بعد ملک بدر کر دیا گیا ہے۔  روسی فیڈرل سکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کی جانب سےجاری کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ولادیوستوک میں جاپان کے قونصلیٹ جنرل کے ایک مزید پڑھیں

ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت پر مظاہرے جاری، 75 ہلاکتیں

تہران: ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے بعد شروع ہونے والے مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس کریک ڈاؤن اور پرتشدد واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد 75 ہوگئی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق حجاب کے معاملے پر گرفتار لڑکی کی دوران حراست موت پر ایران کے مختلف شہروں میں 10 روز سے احتجاج جاری ہے۔ مظاہرین کے مزید پڑھیں

مسافروں کیلئے کورونا سے متعلق سرحدی پابندیاں ختم کی جارہی ہیں، کینیڈا

کینیڈا نے یکم اکتوبر سے کووڈ-19 سے متعلق تمام سرحدی پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کینیڈا کے پبلک ہیلتھ ایجنسی کا کہنا ہے کہ مسافروں پر کورونا ٹیسٹنگ، قرنطینہ اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ پیش کرنےکی پابندی نہیں ہوگی۔ کینیڈا کے وزیر صحت جین یویس ڈوکلوس کا کہنا تھا کہ حکومت 30 ستمبر سے ختم مزید پڑھیں

ایران میں احتجاجی مظاہرے 40 شہروں میں پھیل گئے،ہلاکتیں 76، صحافیوں سمیت کم از کم 1200 افراد گرفتار

تہران:ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت پر 10 روز سے جاری احتجاجی مظاہرے ملک کے 40 شہروں میں پھیل گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بدامنی میں سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد 41 ہے جب کہ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ حقیقی تعداد 76  ہوگئی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل مزید پڑھیں