مقبوضہ بیت المقدس:اسلامی تحریک مزاحمت(حماس)کے ترجمان محمد حمادہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کومسجد اقصیٰ کا تقدس پامال نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے بیان میں کہا کہ مذہبی تہواروں کی تعطیلات کے دوران اسرائیل ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت قبلہ اول کی بے حرمتی کی اجازت دیتا اور انتہا پسندوں کو مسلمانوں کے مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
جاپان ،سمندری طوفان کاخدشہ،40لاکھ شہریوں سے انخلا کی اپیل
ٹوکیو:جنوب مغربی جاپان میں طاقتور سمندری طوفان نانماڈول خطے کی جانب بڑھنے کے پیش نظر حکام نے 40 لاکھ سے زائد شہریوں سے انخلا کی اپیل کی ہے جبکہ ہزاروں لوگ پناہ گاہوں میں منتقل ہونے پر مجبور ہوگئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق جاپان کی موسمیاتی ایجنسی (جے ایم اے)نے کاگوشیما اور میازاکی علاقوں کے لیے مزید پڑھیں
ٹرمپ کے خفیہ کاغذات کا جائزہ روکنے کے فیصلے کے خلاف اپیل
واشنگٹن:امریکی محکمہ انصاف نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے ضبط شدہ دستاویزات کا جائزہ روکنے کا فیصلہ معطل کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان مواد کے بارے میں تحقیقات جاری رکھنے کی اجازت دی جائے جنہیں بطور خفیہ دستاویز نشان زد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی تفتیش کاروں مزید پڑھیں
یوکرین کے متاثرہ جوہری پلانٹ کوقومی گرڈ سے دوبارہ جوڑ دیا گیا
نیویارک:اقوام متحدہ کے تحت جوہری توانائی ایجنسی نے کہا ہے کہ یوکرین کے زپوریزژیا جوہری پلانٹ کو ایک بار پھر قومی گرڈ سے جوڑ دیا گیا ہے اور اس کو وہاں سے بجلی مل رہی ہے جس سے اس کے بیرونی بجلی منقطع ہونے کے بعد حادثے کا کا شکار ہونے کا خطرہ ٹل گیا مزید پڑھیں
ملکہ کی آخری رسومات 125 سینما گھروں میں دکھائی جائیں گی
لندن:برطانوی حکومت نے ہفتہ کے روز اعلان کیا کہ ملکہ الزبتھ دوم کی سرکاری تدفین پیر کو برطانیہ بھر کے تقریبا 125 سینما گھروں میں براہ راست دکھائی جائے گی۔ اسی طرح برطانیہ بھر میں پارکس، چوکوں اور کیتھڈرلز میں بھی بڑی سکرینیں نصب کرکے ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات دکھائی جائیں گی۔ وزارت ثقافت مزید پڑھیں
سعودی شہریوں کو بیرون ملک بغیر دستاویز شادی پر انتباہ
ریاض:سعودی عرب نے غیر ملکی سے بغیر دستاویز شادی کرنے کا جرمانہ بڑھا کر ایک لاکھ ریال تک کردیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی خاتون وکیل شائمہ الثقفی نے تصدیق کی کہ کہ کسی غیر ملکی خاتون سے بغیر دستاویز شادی کرنے کی صورت میں جرمانہ ایک لاکھ ریال تک ہو سکتا ہے۔ شائمہ الثقفی نے مزید پڑھیں
ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات میں مدعو رہنماوں کی فہرست جاری
لندن:ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات میں مدعو عالمی رہنماوں کی فہرست جاری کردی گئی ہے، روس اور شمالی کوریا کے صدر جنازے میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کا سلسلہ 19 ستمبر کو تدفین کے ساتھ مکمل ہوگا، ملکہ کی مزید پڑھیں
پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکج دیا جانا چاہیے، امریکی سینیٹر باب میننڈیز
نیوجرسی:امریکی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر باب میننڈیز نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، سیلاب سے 3 کروڑ لوگ گھروں سے محروم ہوئے ہیں۔ نیوجرسی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پاکستان کو ڈیزاسٹر پیکیج مزید پڑھیں
امریکی رکن کانگریس کی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے مدد کی اپیل
واشنگٹن: امریکی رکن کانگریس شیلا جیکسن نے ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کے لئے مدد کی اپیل کردی۔ شیلا جیکسن نے امریکی ایوان نمائندگان میں پاکستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کی تصاویر دکھاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیلاب سے متاثر علاقوں کے دورے میں تاحد نظر پانی دیکھا۔ سیلابی پانی نے مزید پڑھیں
اقوام متحدہ سربراہ کاعالمی یوم امن پرعالمی یکجہتی کے قیام کا مطالبہ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے 21 ستمبر کو امن کے عالمی دن کے موقع پر عالمی یکجہتی، اجتماعی کوششوں، عزم اور باہمی اعتماد پر زور دیا ہے۔ سالانہ امن کی گھنٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انتونیو گوتریس نے کہا کہ امن کے عالمی دن کے موقع پر آج ہم ایسے وقت مزید پڑھیں