امریکا :منی ٹرک اور وین میں تصادم سے 9افراد ہلاک

آسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس میں منی ٹرک اوروین میں تصادم سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق ٹرک نے وین کوٹکرماردی جس کے نتیجے میں نیومیکسیکو یونیورسٹی کی گالف ٹیم کے6 ارکان اورکوچ سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منی ٹرک 13سالہ لڑکا چلا رہا تھا۔ٹرک میں ناقص مزید پڑھیں

برطانیہ: 800ملازمین کی برطرفی پر نجی کمپنی کے خلاف احتجاج

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں دبئی کی ملکیت پی اینڈ او فیریز نامی کمپنی کی جانب سے 800ملازمین کی برطرفی پر احتجاج کیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق کمپنی نے ملازمین کو ایک وڈیو پیغام کے ذریعے اچانک برطرف کرنے کی خبر دی تھی،جس کے بعد ٹریڈ یونینوں نے بندرگاہوں پر احتجاج کیا۔ کمپنی کا مزید پڑھیں

سری لنکا اور بھارت میں ٹریفک حادثات میں 52بچے زخمی

کولمبو؍ نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) سری لنکا اور بھارت میں مختلف ٹریفک حادثات میں 52بچے زخمی ہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق جنوبی سری لنکا کے والاسمولا میں جمعہ کے روز ایک بس درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں اسکول کے 32 طلبہ زخمی ہوگئے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ بس کے بریک مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کی فلسطینی ماہی گیروں پر مشین گن سے فائرنگ

غزہ (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ کے شمالی ساحل پر فلسطینی ماہی گیروں پر فائرنگ کرکے انہیں ساحل سے واپس جانے پر مجبور کردیا ۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے جارحیت کے دوران مشین گنوں سے فائرنگ کی۔ خوش قسمتی سے اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا۔ کارروائی کے دوارن اسرائیلی مزید پڑھیں

بھارتی گجرات میں بھگوت گیتا نصاب کا لازمی حصہ قرار

گاندھی نگر (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں ہندوؤں کی مذہبی کتاب بھگوت گیتا کو نصاب کا حصہ بنادیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق گجرات میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے وزیر تعلیم جیتو واگھانی نے اسمبلی میں اعلان کیا کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ و طالبات کے مزید پڑھیں

دنیا یوکرائن کی طرح فلسطینیوں کی بھی حمایت کرے ، چلی

سینٹیاگو (انٹرنیشنل ڈیسک) چلی کے صدر گیبریل بوریک نے عالمی برادری سے فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا جیسا کہ آج یوکرائن کے ساتھ اظہار کر رہی ہے فلسطینیوں کے ساتھ بھی اسی طرح کی یکجہتی کا مظاہرہ کرے۔ 35سالہ ان خیالات کا اظہار ایک خصوصی مزید پڑھیں

بیت المقدس میں 2500مکانات کی تعمیر کے لیے فلسطینیوں کی املاک مسمار

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی حکومت نے مشرقی بیت المقدس کے قصبے بیت صفافا میں غفعات ہمتوس نامی غیر قانونی بستی میں آباد کار وں کے لیے 2500 مکانات پر مشتمل ایک نیا محلہ تعمیر کرنے کے لیے فلسطینیوں کی املاک مسمار کرنا شروع کردیں۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ نے بتایا کہ کارروائی کے دوران مزید پڑھیں

لیبیا کے قریب کشتی ڈوب گئی‘ 70مہاجرین کی ہلاکت کا خدشہ

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے لیبیا کے ساحل کے قریبی سمندر میں 70مہاجرین کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ عالمی ادارے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ گہ اس سے قبل 27فروری اور 12مارچ کو کشتی ڈوبنے کے 2مختلف واقعات میں 22افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو مزید پڑھیں

اسرائیل نے یونانی جزائر میں پناہ کی تلاش شروع کردی

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیل نے میزائلوں کی بارش کے مفروضے کو لے کر یونانی جزائر میں پناہ گاہ کی تلاش شروع کردی۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل میں یونان کے خالی جزائر کو خریدنے کی تجویز پر بحث جاری ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق اراضی خریدنے والے یہودی قومی فنڈ کے ترجمان ایوری مزید پڑھیں

جرمنی : دفاع کے لیے مزید ایک کھرب یورو مختص

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن وزیر خارجہ نے ملک کے لیے قومی سلامتی کی نئی پالیسیوں اور ترجیحات کا اعلان کر دیا،جس میں فوج کو جدید بنانے کے لیے ہتھیاروں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق وزیر خارجہ انالینا بیئربوک نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کا ملک دفاع کے لیے مزید پڑھیں