یہود اور ہولوکاسٹ کی مخالفت پر امریکی صحافی زیر عتاب

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ٹی وی چینل اے بی سی نیوز نے خاتون صحافی ہووپی گولڈ برگ کو یہودیوں اور ہولوکاسٹ کے بارے میں متنازع تبصرے پر برطرف کردیا۔ اگرچہ گولڈ برگ نے اپنے متنازع بیان پر معذرت کی، تاہم ٹی وی چینل نے اسے اپنے تبصروں کے اثرات کے بارے میں سوچنے اور جاننے مزید پڑھیں

خود غرض امیر ممالک کورونا کے ذمے دار ہیں‘ ماہرین

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) ایک تازہ تحقیقی رپورٹ میں چینی وبائی ماہرین نے کہا ہے کہ امیر ممالک نے خودغرضی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ضرورت سے کہیں زیادہ کورونا ویکسین خرید کر ذخیرہ کرلی اور غریبوں کو مرنے کے لیے چھوڑ دیا۔ ’نیچر ہیومن بہیوئر‘ کی رپورٹ کے مطابق امیر ممالک ویکسین بڑے پیمانے پر ذخیرہ مزید پڑھیں

امریکا: سیاہ فاموں کے تعلیمی ادارے اُڑانے کی دھمکی

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں سیاہ فاموں کی اکثریت والے تعلیمی اداروں کو بم دھماکوں سے اڑانے کی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق ہاورڈ یونیورسٹی (واشنگٹن)، سدرن یونیورسٹی اور اے اینڈ ایم کالج لوئیزیانا، بتھونی کوک مین یونیورسٹی فلوریڈا ، بوئے سٹیٹ یونیورسٹی میری لینڈ ، البنی سٹیٹ یونیورسٹی جارجیا اور ڈیلیوئر مزید پڑھیں

بھارت: گزشتہ برس صحافیوں پر 108حملے‘ 6ہلاک

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں صحافیوں سے متعلق ادارے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ 2021ء میں صحافیوں پر 108حملے کیے گئے،جن میں 6صحافی ہلاک ہوئے۔ ’انڈیا پریس فریڈم رپورٹ 2021‘ کے مطابق گزشتہ برس ملک بھر میں ابلاغی اداروں کے مراکز پر کارروائیاں کی گئیں،جن میں 8خواتین کو گرفتار کیا گیا۔ ریاست اتر مزید پڑھیں

نوازشریف کے فیکٹری وزٹ میں کونسی پریشانی والی بات ہے، حسین نواز

لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے کہا ہے کہ ہم شہبازشریف کو بطورِ وزیراعظم کے امیدواردیکھنا چاہتے ہیں۔ نوازشریف کے فیکٹری وزٹ میں کون سی پریشانی والی بات ہے تبدیلی سرکار نے معیشت کا ستیا ناس کردیا۔برطانیہ میں فیکٹری کے دورے کے مزید پڑھیں

جنوبی ایشیا میں صحافیوں کو درپیش خطرات

عالمی تنظیمیں بھارت سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک میں آزادیٔ صحافت کی صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کر رہی ہیں۔ پاکستان میں بھی صحافی خود پر دباؤ محسوس کر رہے ہیں اور طالبان کے آنے کے بعد افغانستان میں تو آزاد میڈیا تقریباً ختم ہو کر رہ گیا ہے۔ جنوبی ایشیا میں صحافیوں مزید پڑھیں

افغان وزیر خارجہ کا بین الاقوامی سطح پر ان کی حکومت جلد تسلیم کیے جانے کا دعوی

کابل: افغانستان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان بین الاقوامی سطح پر اپنی حکومت تسلیم کروانے کے بہت قریب پہنچے ہیں لیکن نئی افغان حکومت کی جانب سے کوئی بھی رعایت ان کے شرائط پر ہوگی۔ فرانسیسی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اوسلو میں مغربی طاقتوں سے مذاکرات مزید پڑھیں

اسرائیل تمام ممالک اور خطے کیلئے خطرہ ہے، ایران

تہران: ایران کے وزیر خارجہ نے متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کے ساتھ ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت تمام ممالک اور خطے کیلئے خطرہ ہے۔ ایرانی فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ حسین امیرعبداللہیان نے متحدہ عرب امارات کے وزیر مزید پڑھیں

امریکا نے افغانستان کو امدادی رقوم منتقل کرنے کی اجازت دے دی

امریکا:عالمی بینکوں کو انسانی مقاصد اور امدادی گروپوں کے لیے افغانستان میں رقم منتقل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے تحت سرکاری اساتذہ اور صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں کو تنخواہ دینے کی اجازت ہو گی۔ جرمن میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکا نے کہا کہ بین الاقوامی بینک انسانی مقاصد کے مزید پڑھیں

کانگو: بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 26 افراد ہلاک

کنساشا: افریقی ملک کانگو کے دارالحکومت کنشاسا میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گرنے سے 26 افراد ہلاک ہو گئے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کنساشا میں بجلی کی ہائی ٹینشن لائن گھروں اور بازار پر گری۔ ہلاک ہونے والوں میں 24 خواتین اور 2 مرد شامل ہیں جبکہ 2 افراد شدید زخمی مزید پڑھیں