گزرے سال کے خوف اور اداسی کی جگہ نئے سال سے امیدیں وابستہ

ویب ڈیسک —  اچھا ہوا کہ 2021 سے چھٹکارا ملا اور اب یہ خواہش ہے کہ 2022 کا نیا سال نئی امیدیں اور امنگیں لے کر آئے۔ یہ ہے وہ احساس جو دنیا بھر کے ان لوگوں میں پایا گیا جو نئے سال کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔ عالمی وبا کے دوران دوسرے سال مزید پڑھیں

سال 2021 میں شوبز اور اسپورٹس کی دنیا میں کیا کیا تنازعات ہوئے؟

کراچی —  ہر برس کی طرح سال 2021 میں بھی پاکستان کی انٹرٹینمنٹ اور اسپورٹس انڈسٹری تنازعات سے گھری رہی۔ کبھی کسی ٹیم نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کو دھوکہ دیا تو کہیں کسی کے ساتھ ٹی وی پر بدتمیزی ہوئی۔ کوئی سوچے سمجھے بغیر ایسی بات کر گیا جو خبر بن گئی اور کہیں کسی مزید پڑھیں

بھارتی کشمیر کے تاریخی ویشنو دیوی مندر میں بھگدڑ سے 12 افراد ہلاک

سرینگر —  بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے سرمائی صدر مقام جموں سے 52 کلومیٹر شمال میں ترکوٹا پہاڑیوں کے درمیان واقع تاریخی ویشنو دیوی مندر میں ہفتے کو بھگدڑ سے کم از کم 12 ہندو یاتری ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق زخمیوں کو کٹرہ قصبے میں، جو ویشنو دیوی گھپا کے مزید پڑھیں

افغانستان کی فوج میں تعینات خواتین اہلکاروں پر اب کیا گزر رہی ہے؟

ویب ڈیسک —  ‘مجھے لگتا ہے کہ میں جیل میں ہوں۔ مجھے گھر میں ہی رہنا پڑتا ہے اور میں باہر نہیں جا سکتی۔ میں بہت خوف زدہ ہوں۔ مجھے خوف ہے کہ طالبان مجھے ڈھونڈ نکالیں گے اور مار دیں گے’۔ یہ کہنا ہے کہ افغان صوبے ہرات میں قائم افغان نیشنل آرمی کے مزید پڑھیں

مسلمانوں کو نسل کشی کی دھمکیاں، بھارتی فورسز کے پانچ سابق اعلیٰ افسران کا مودی کو کھلا خط

نئی دہلی —  بھارت کی مسلح افواج کے پانچ سابق سربراہان سمیت 200 سرکردہ شخصیات نے صدر رام ناتھ کووند اور وزیرِ اعظم نریندر مودی کے نام ایک کھلا خط لکھا ہے اور ریاست اتراکھنڈ کے ہری دوار میں ہونے والے ہندوؤں کے اجتماع میں مبینہ اشتعال انگیزی پر تشویش ظاہر کی ہے۔ یہ اجتماع مزید پڑھیں

ضمنی بجٹ: کیا واقعی عام آدمی پر اس کا کوئی اثر نہیں پڑے گا؟

اسلام آباد —  پاکستان کی وفاقی حکومت نے مالیاتی ضمنی بل 2021 (منی بجٹ) قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے جسے آئندہ اجلاس میں ووٹنگ کے لیے پیش کیا جائے گا۔ مالیاتی ضمنی بجٹ کے آنے پر ملا جلا ردِ عمل سامنے آ رہا ہے۔ عوام کو خدشہ ہے کہ منی بجٹ سے مہنگائی بڑھے مزید پڑھیں

امریکی ریاست کولوراڈو میں جنگلات کی آگ سے تباہی، سیکڑوں مکانات تباہ

امریکی ریاست کولوراڈو کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ ڈینور اور ریاست کے نواحی علاقوں میں جنگلات میں لگنے والی آگ کے باعث تین افراد لاپتا جب کہ ایک ہزار کے لگ بھگ مکانات تباہ ہو گئے ہیں۔ بولڈر کاؤنٹی کے شیرف جو پیلے نے ہفتے کو بتایا کہ آگ لگنے کی وجوہات کا مزید پڑھیں

بھارت میں مسلم خواتین کی ‘آن لائن نیلامی’ کا ایک اور واقعہ، مقدمہ درج

نئی دہلی —  بھارت میں حزبِ اختلاف کے رہنماؤں اور سماجی حلقوں نے مسلم خواتین کی تصاویر بغیر اجازت انٹرنیٹ پر ڈالنے اور اُن کی مبینہ طور پر ‘آن لائن نیلامی’ مہم شروع کرنے کی مذمت کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق میڈیا ادارے ’دی وائر‘ سے وابستہ صحافی عصمت آرا نے، جن کی تصویر ’بلی مزید پڑھیں