امریکہ اور روس کے جنوری میں مذاکرات طے، یوکرین اور سیکیورٹی معاملات ایجنڈے میں شامل

ویب ڈیسک —  امریکہ اور روس کے درمیان جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول اور یوکرین سمیت دیگر سیکیورٹی معاملات پر مذاکرات جنوری میں طے پا گئے ہیں۔ وائٹ ہاؤس میں نیشنل سیکیورٹی کونسل کے ترجمان نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ دونوں ممالک کے وفود 10 جنوری کو ملیں گے جس کے بعد 12 جنوری کو مزید پڑھیں

امریکہ میں ایک برس بعد ایک بار پھر فلو کی وبا سر اٹھانے لگی

ویب ڈیسک —  امریکہ میں ایک برس بعد فلو ایک مرتبہ پھر سر اٹھا رہا ہے۔ ملک میں فلو کی وجہ سے اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھ گئی ہے جب کہ اس سے اب تک دو بچوں کی اموات بھی ہوئی ہیں۔ ملک میں گزشتہ برس فلو کے بہت کم کیسز مزید پڑھیں

سال 2021: بھارت کو کن چیلنجز کا سامنا رہا؟

بھارت کو رواں سال کئی اندرونی اور بیرونی معاملات سے لے کر سرحد پر چیلنجز کا بھی سامنا رہا۔ ملک میں کرونا وائرس کی قسم ‘ڈیلٹا’ سے جہاں لاکھوں افراد متاثر ہوئے وہیں وبا نے ملک کے لیے معاشی مشکلات بھی پیدا کیں۔ سال 2021 میں بھارت کو کن چیلنجز کا سامنا رہا؟ جانیے اس ویڈیو مزید پڑھیں

جب بینظیر بھٹو کے ساتھ طے نصف گھنٹے کا انٹرویو ایک گھنٹے سے زیادہ وقت لے گیا

واشنگٹن ڈی سی —  واشنگٹن میں یہ دسمبر کی ایک سرد صبح تھی۔ وہ میری ہفتہ وار چھٹی کا دن تھا۔ ابھی میں بستر ہی میں تھا کہ میرے ٹیلیفون کی گھنٹی بجی ٹیلیفون اٹھایا تو دوسری جانب ہمارے ایک دوست تھے جو پیپلز پارٹی کے ایک پرانے کارکن تھے اور اب دنیا سے رخصت مزید پڑھیں

لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی کے باعث ‘خاتون بازار’ بھی ماند پڑ گیا

ویب ڈیسک —  آٹھ سال قبل، ہیزل تنک نے اپنی سہیلیوں سے مل کر گھریلو تشدد کی شکار اور طلاق یافتہ خواتین کی مدد کے لیے ترکی کا پہلا ‘خاتون بازار’ قائم کیا۔ اس ادارے کے سائے تلے وہ اب تک نہ صرف برسر روزگار تھیں بلکہ انھیں درکار تحفظ بھی میسر تھا۔ ترکی میں مزید پڑھیں

طالبان حکومت نے الیکشن کمیشن تحلیل کردی

کابل(صباح نیوز)طالبان حکومت نے افغانستان کا الیکشن کمیشن تحلیل کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے افغانستان کا خود مختار الیکشن کمیشن اور الیکٹورل کمپلینٹ کمیشن تحلیل کرنے کا اعلان کیا۔ نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی موجودہ صورتحال میں یہ دونوں ادارے غیرضروری تھے، اگرمستقبل میں ضرورت مزید پڑھیں

مقبوضہ کشمیر‘ عوام سے یکم جنوری کو ہڑتال کرنے کی اپیل

سری نگر (اے پی پی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر تسلط جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹرچسپاں کیے گئے ہیں، جن میں لوگوں سے اپیل کی گئی کہ وہ حد بندی کمیشن کی امتیازی تجاویز اورقابض بھارتی فورسز کے ہاتھوں کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف یکم جنوری 2022ء کو مزید پڑھیں

بے نظیر کی المناک موت کبھی نہیں بھولا‘ نواز شریف

لندن(صباح نیوز) سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی اچانک اور المناک موت کو کبھی نہیں بھولا۔سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت اور سول بالادستی کے عزم کو کبھی مزید پڑھیں