پشاور — افغانستان میں طالبان کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحد پر خاردار باڑ لگانے کا تنازع ایک بار پھر شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق طالبان کی حکومت میں شامل بعض اعلیٰ حکام ڈیورنڈ لائن کو نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان مستقل سرحد تسلیم کرنے مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
غلاف کعبہ کی سلائی میں عربی کا ثلث فانٹ استعمال کرنے کی وضاحت جاری
مکہ مکرمہ:عربی خطاطی عربی زبان کے بصری پہلوکےعناصرمیں سے ایک ہے، جو فخراسلام کےآغاز میں خانہ کعبہ پر موجود نہیں تھا۔ یہ عنصردوسری صدی ہجری میں خانہ کعبہ کے غلاف کا حصہ بن کر نمایاں ہوا۔اس کے بعد یہ کئی مراحل سے گذرتا ہوا آج کی اس خوبصورت اور دیدہ زیب شکل تک پہنچا جسے مزید پڑھیں
میانمار میں لینڈ سلائیڈنگ سے 70 افراد لاپتہ
شمالی میانمار میں جیڈ (قیمتی پتھر) کان کنی کے مقام پر مٹی کا تودہ گرنے سے کم از کم 70 افراد لاپتہ جبکہ ایک شخص ہلاک ہوگیا ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق ریاست کاچین میں قیمتی پتھروں سے بھرے علاقے حپاکانٹ میں کان کنی جاری تھی اس دوران شدید بارشوں کے باعث لینڈسلائیڈنگ ہوئی جس کے مزید پڑھیں
مودی کیخلاف شکایت،بھارتی عدالت شہری پربرہم،بھاری جرمانہ
بھارتی شہری کو مودی سرکار کی شکایت کرنا مہنگی پڑ گئی، عدالت نے شہری کو ہی بھارتی 1 لاکھ جرمانے کی سزا سنا دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا ویکسین کے سرٹیفیکیٹ پر بھارتی وزیراعظم کی تصویر کو اپنی تشہیری مہم بنانے پر شہری نے عدالت میں شکایت درج کرائی تھی، جس میں شہری نے مودی مزید پڑھیں
بوسٹر ڈوز لگوائیں اور 100 ڈالرز پائیں، نیو یارک میئر کا اعلان
نیو یارک: شہریوں کو بوسٹر ڈوز لگوانے پر آمادہ کرنے کے لیے نیو یارک میئر نے انعامی رقم کا اعلان کردیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیو یارک کے میئر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند ہفتے بہت ہی چیلنجنگ ہیں، نئے سال سے پہلے بوسٹر ڈوز لگوانے والوں کو 100 مزید پڑھیں
امریکا:رواں سال 50لاکھ نوجوان نئے اسلحہ خریدار،نصف تعداد خواتین کی ہے
برطانوی روزنامے دی گارجین نے ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ امریکہ میں تازہ سروے کے مطابق سال 2021۔2020 کے دوران 2019 کے مقابلے میں اسلحے کی خریداری میں اضافہ ہوا۔برطانوی روزنامے نے اینلز آف انٹرنل میڈیسن میں شائع ہونے والی نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی میں وبائی امراض کے پروفیسر میٹ ملر کی ایک تحقیق مزید پڑھیں
امریکا: ہائپر سونک میزائل کا تجربہ پے در پے تیسری بار بھی ناکام ہونے کا انکشاف
امریکہ ایک بار پھر آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیزی کے ساتھ سفر کرنے والے ہائپر سونک میزائل کا تجربہ کرنے میں ناکام ہوگیا۔ امریکہ کو تیسری بار ہائپر سونک میزائل کے تجربے میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔وار زون جریدے کے مطابق امریکہ کو پہلی بار ناکامی رواں سال اپریل میں اس مزید پڑھیں
طالبان نے افغان کرکٹ بورڈ ممبران کا اعلان کردیا،میر واعظ اشرف مستقل چیئرمین نامزد
امارات اسلامیہ کے وزیراعظم محمد حسن اخوند نے کرکٹ بورڈ ممبران کے ناموں کا اعلان کردیا۔افغان میڈیا کے مطابق محمد حسن اخوند نے مشاورت کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کے ممبران کے ناموں کا اعلان کیا، جس کے مطابق سابق آل رائونڈر میر واعظ اشرف کو بورڈ کا مستقل چیئرمین نامزد کیا گیا ہے۔حسن اخوند مزید پڑھیں
جاپان کا افغانستان کیلئے 100 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے ضروریہ کی امداد کا اعلان
جاپان نے افغانستان کے لئے 100 ملین ڈالر مالیت کی اشیائے ضروریہ پر مشتمل امداد کا اعلان کیا ہے۔ جاپانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق صحت، پانی اور حفظانِ صحت کی اشیا پر مشتمل 100 ڈالر مالیت کا امدادی سامان افغانستان بھیجا جائے گا۔یہ امداد اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو مزید پڑھیں
امریکہ میں کرونا وائرس کے پہلے سال آبادی کی شرح میں کم ترین اضافہ
امریکہ سینسِز بیورو کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی 2020 سے جولائی 2021 کے دوران ملک کی آبادی محض 0.1 فی صد کے اضافے کے ساتھ 33 کروڑ 18 لاکھ رہی۔ اس عرصے میں ملک کی آبادی میں تین لاکھ 92 ہزار 665 نفوس کا اضافہ ہوا۔