سوڈان: احتجاج جاری‘ ہزار وں افراد کا صدارتی محل کی طرف مارچ

خرطوم: سوڈان میں باغی فوج کے خلاف مظاہروں کے دوران مشتعل شہریوں نے ٹائر جلا رکھے ہیں خرطوم (انٹرنیشنل ڈیسک) سوڈان میں فوجی بغاوت کے خلاف دارالحکومت خرطوم میں ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے اور صدارتی محل کی طرف مارچ کیا ۔ اس دوران سیکورٹی فورسز نے مظاہرین پر آنسو گیس کی شلنگ مزید پڑھیں

تیونس : سیکورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں‘ 5افراد گرفتار

تیونس سٹی: تیونس میں صدر قیس سعید کے خلاف احتجاج میں بڑی تعداد میں شہری جمع ہیں تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس کے قصرین صوبے میں سیکورٹی فورسز اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں کئی افراد زخمی ہوگئے۔ ا س دوران مظاہرین نے ٹائر جلائے اور سیکورٹی فورسز پر پتھراؤ کیا۔ سیکورٹی فورسز نے مزید پڑھیں

’’مہنگائی کم کرکے دکھاؤں گا‘‘ تُرک صدر کی یقین دہانی

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترک صدر رجب طیب اردوان نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ وہ ملک میں مہنگائی کی شرح 4فی صد تک لانے میں کامیاب ہو جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ ماضی میں ایسا کر چکے ہیں۔اردوان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ، جب حالیہ دنوں مزید پڑھیں

جرمنی :امریکی فوجی قافلہ حادثے کا شکار

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمن صوبے باویریا کی ایک ہائی وے پر ایک ٹرک امریکی فوجی قافلے سے ٹکرا گیا ، جس کے نتیجے میں 3 امریکی گاڑیاں تباہ ہوگئیں اور 8 سے زائد اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔مطابق باویریا کی سپر ہائی وے پر تیز رفتار ٹرک امریکی فوجی قافلے میں گھس گیا۔ مزید پڑھیں

بھارت : 12 گھنٹے میں 2 سیاسی رہنما قتل ، آر ایس ایس پر الزام

تروواننتاپورم (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست کیرالا میں 12 گھنٹوں کے دوران 2 سیاسی رہنماؤں کو قتل کردیا گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بی جے پی رہنما رنجیت سری نواسن کو ان کی رہایش گاہ پر قتل کیا گیا، اس سے پہلے ایس ڈی پی آئی کے رہنما کے ایس شان کو قتل کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا مزید پڑھیں

روس یوکرین سے متعلق تشویش دور کرےتوامریکہ متعدد چینلز پر بات چیت کیلیے تیار ہے: وائٹ ہاوس

ویب ڈیسک —  وائٹ ہاؤس نے پیر کے روز کہا ہے کہ امریکہ متعدد چینلز کے ذریعے روس سے سفارتی مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ لیکن،امریکہ نے یہ بات واضح کر دی ہے کہ اِس سے قبل روس کو یوکرین کی سرحد پر فوج کی تعیناتی سے متعلق مغربی ملکوں کی تشویش دور کرنا ہو مزید پڑھیں

روس یوکرین سے متعلق تشویش دور کرےتوامریکہ متعدد چینلز پر بات چیت کیلیے تیار ہے: وائٹ ہاوس

وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ٹیلی فون پر گفتگو کے دوران سلیوان نے یشاکوف کو بتایا کہ ”کسی بھی نوعیت کے مکالمے کی بنیاد باہمی تعاون پر اور اس بات پر ہوگی کہ روس کے اقدامات سے متعلق ہماری تشویش کو سامنے رکھا جائے”

آسٹریا: کورونا سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں ہزاروں افراد کی ریلی

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریا کے دارالحکومت میں 30 ہزار افراد نے کورونا وائرس سے مرنے والوں کی یاد میں ایک ریلی نکالی۔ یہ ریلی ٹریڈ یونینوں، میڈیکل ایسوسی ایشن اور مذہبی برادریوں کے تعاون سے ترتیب دی گئی تھی۔ واضح رہے کہ آسٹریا میں کورونا کے سبب 13 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ مزید پڑھیں

میانمر فوج کے ہاتھوں 40 شہریوں کی ہلاکت کا انکشاف

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) میانمر فوج کی جانب سے رواں برس جولائی میں 4 مختلف واقعات میں 40 سے زائد شہریوں کے قتل عام کا انکشاف ہوا ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق فوج نے شہریوں کو ایک جگہ جمع کیا اور مردوں کو خواتین سے الگ کرکے پہلے تشدد کیا مزید پڑھیں

برطانوی وزیراعظم کو تحریک عدم اعتماد کی دھمکی

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانوی ارکان پارلیمان نے کرسمس پرلاک ڈاؤن لگانے کی صورت میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی دھمکی دے دی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں اومیکرون کیسوں کی تعداد میں اضافے کے باعث وزیراعظم بورس جانسن کرسمس پرمکمل لاک ڈاؤن لگانے پرغورکررہے ہیں۔ممکنہ لاک ڈاؤن کے خلاف کابینہ کے وزیر مزید پڑھیں