ترکی کی جانب سے روسی دفاعی نظام کا تجربہ

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی نے روس سے حاصل کیے گئے ایس 400 فضائی دفاعی نظام کی آمایش کی ہے، جس سے امریکا کے ساتھ ایک نیا محاذ کھولنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ خبررساں اداروں کے مطابق تُرک وزارت دفاع نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے جمعہ کے روز بحیرۂ اسود مزید پڑھیں

فرانسیسی صدر مقتول گستاخ ٹیچر کی حمایت پر اتر آئے

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس کے دارالحکومت پیرس کے شمال مغربی علاقے میں ایک ٹیچر کا سر قلم کر دیا گیا، جب کہ پولیس نے حملہ آور کو گولی مار کر شہید کر دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق حملہ آور نے جمعہ کی شام ایک سکول کے قریب حملہ کر کے ٹیچر کو قتل کیا۔ اس مزید پڑھیں

لندن :الطاف حسین کے زیر انتظام 6فلاحی اداروں کے اثاثے منجمد

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک ) بانی ایم کیو ایم کے گرد گھیرا مزید تنگ، برطانوی عدالت نے فیصلہ سنا دیا، الطاف حسین کے زیر انتظام 6 فلاحی اداروں کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم۔ متحدہ پاکستان نے اثاثوں کی ملکیت کیلیے دعویٰ دائر کیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کے زیر مزید پڑھیں

ایرا ن کی گوادر اور کوئٹہ میں دہشت گردی کی مذمت

تہران(صباح نیوز)ایرانی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے گوادر اور کوئٹہ میں سیکورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور عوام بالخصوص حادثے کے لواحقین سے گہرے ہمدردی کا اظہار کیا۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے ہر طرح کی دہشت گردی کو مسترد کرتے ہوئے دہشت گردانہ کارروائیوں مزید پڑھیں

کورونا وائرس :دنیا بھر میں مزید 4 لاکھ سے زاید افراد متاثر

لندن‘شنگھائی(اے پی پی+آن لائن)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اب تک متاثرہ افراد کی تعداد تقریباً4کروڑ ہو چکی ہے۔گزشتہ24گھنٹے کے دوران مزید 4 لاکھ سے زاید افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں،اس دوران مزید 6106 افراد ہلاک بھی ہوئے،جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 1,109,252 ہو گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مزید پڑھیں

تھائی لینڈ میں ایمرجنسی نافذ ،اپوزیشن رہنماء گرفتار

بینکاک: ہنگامی حالت نافذ ہونے کے بعد حکومت مخالف مظاہرین اور پولیس میں تصادم ہورہا ہے بینکاک (انٹرنیشنل ڈیسک) تھائی لینڈ میں حکومت مخالف احتجاجی مظاہروں کے باعث ملک میں غیر معینہ مدت کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے عوامی اجتماعات پر پابندی لگادی گئی، جب کہ 3 بڑے اپوزیشن رہنماؤں اور سیکڑوں سیاسی کارکنوں مزید پڑھیں

اسرائیلی فوج کے مغربی کنارے میں چھاپے‘ درجنوں فلسطینی گرفتار

مقبوضہ بیت المقدس: قابض صہیونی فوج شعیفاط کیمپ کے علاقے میں چھاپے مار رہی ہے مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج کے مقبوضہ مغربی کنارے میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران کئی فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ عینی شاہدین کے مطابق قابض فوج نے گھروں میں گھس کر خواتین اور بچوں مزید پڑھیں

زیادتی کے بڑھتے واقعات ،بھارت کے ایک ہزار دیہات میں احتجاج

بھارت: شہری ہندو مذہبی رسم کے ذریعے ملک میں زیادتی کے واقعات کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اجاگر کررہے ہیں نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر ہاتھرس میں 19سالہ دلت لڑکی سے اجتماعی زیادتی اور بعد ازاں اس کی موت کے خلاف ملک کے ایک ہزار دیہات میں خواتین نے مظاہرے کیے اورعلامتی طور پر مزید پڑھیں

کورونا وبا کی نئی لہر،فرانس کے 9شہروں میں کرفیو کا نفاذ

پیرس/ نیویارک (آن لائن) کورونا کی دوسری لہر کے بعدفرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت 9شہروں میں رات9سے صبح 6بجے تک کرفیو لگا دیا گیا۔فرانس کے صدر میکرون کا کہنا ہے کہ فیصلے کا مقصد کورونا کے پھیلاؤ پر قابو پانا ہے ، عوام احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل کریں ۔ دنیا ایک بار پھر مزید پڑھیں

کورونا وائرس: بھارت میں اموات کی تعداد 1 لاکھ سے متجاوز

بھارت میں جان لیوا کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 1 لاکھ 12 ہزار سے تجاوز کرگئیں. بھارتی وزارت صحت کے مطابق بھارت میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 895 اموات ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ہی دن میں کورونا کے 63 ہزار371 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 73 مزید پڑھیں