قابض حکومت نےسری نگر میں واقعہ کشمیر ٹائمزکادفتربناکوئی وجہ بتائےسیل کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی حکومت نے بغیر کسی نوٹس کے کشمیر ٹائمز کے دفتر کو تالے لگا دیے۔ کشمیر ٹائمزکی مالک انورادھابھاسن نےاقدام انتقامی کارروائی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ دفتربند کرنے سے متعلق کوئی نوٹس نہیں دیا گیا۔ انورادھابھاسن نے کہا مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
آسٹریلیا بھی بھارت، امریکہ اور جاپان کی بحری مشقوں میں شامل ہوگا
بحر ہند میں بھارت، امریکہ اور جاپان کی مشترکہ بحری ‘مالابار’ مشقوں میں آسٹریلیا بھی اگلے ماہ شامل ہوگا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق آسٹریلیا کا بحر ہند میں مشترکہ مشقوں میں شامل ہونے کا مقصد چاروں ممالک کے درمیان عسکری تعلقات کو مستحکم کرنا ہے۔
کورونا کی اصل صورتحال بتانے والے سائنسدان کو ٹرمپ نے تباہ کن قرار دیدیا
صدرڈونلڈٹرمپ کوروناوباکی اصل صورتحال سےملک کوخبردارکرنیوالےڈاکٹرفاوچی سےناراض ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق صدرڈونلڈٹرمپ نےڈاکٹرفاوچی کوملک کےلیےتباہی قراردےدیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ لوگ کوروناکاسن سن کرعاجزآگئےہیں۔ صدرڈونلڈٹرمپ نےدوسرےاورآخری مباحثےکےمنتظمین کوجوبائیڈن نوازقراردیتے ہوئے آخری مباحثےکاطریقہ کارتبدیل کرنےکامطالبہ کردیا۔ صدارتی امیدوار اور ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کوروناختم کرنےکامنصوبہ پیش کرنےکےبجائےماہرین کونشانہ مزید پڑھیں
برطانوی ایئرپورٹ پر تیز ترین کورونا ٹیسٹنگ کی سہولت متعارف
برطانیہ کے سب سے بڑے ہوائی اڈے ہیتھرو ایئرپورٹ پر بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے کووڈ-19 ٹیسٹنگ کی تیز ترین سہولت متعارف کرا دی گئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ہیتھرو ایئرپورٹ سے ہانگ کانگ اور اٹلی جانے والوں مسافروں کے لیے تیز ترین کورونا ٹیسٹنگ سروس متعارف کرائی گئی ہے۔ پرواز سے مزید پڑھیں
امریکی دورے پر آئے لبنانی سیکیورٹی چیف کورونا کا شکار
امریکی دورےپرآئےلبنان کےسیکیورٹی چیف عباس ابراہیم کاکوروناٹیسٹ مثبت آگیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق لبنانی چیف سےملاقات کرنےوالےامریکی عہدیداروں نے تنہائی اختیارکرلی ہے۔ ادھر ارجنٹینا میں کورونا کیس 10 لاکھ سے بڑھ گئے، دس لاکھ کورونا کیس والے ملکوں کی فہرست میں ارجنٹینا پانچویں نمبر پر آگیا۔ اٹلی کے ریجن لومبارڈی میں جمعرات سے کرفیو نافذ مزید پڑھیں
امریکی شاپنگ سینٹر میں دھماکا 5افراد زخمی
واشنگٹن(اے پی پی) امریکی ریاست ورجینیا کے علاقے ہیریسن برگ میں واقع ایک شاپنگ سینٹر میں گیس دھماکے کے نتیجے میں کالج کے 3 طلبہ سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔سرکاری ترجمان نے بتایا کہ جیمز میڈیسن یونیورسٹی کیمپس کے قریب ایک شاپنگ سینٹر میں دھماکے سے عمارت میں آگ لگ گئی۔ جو قریب ہی 2 مزید پڑھیں
ایران نے مزید 500پاکستانی شہریوں کوگرفتار کر کے تفتان کے حوالے کر دیا
تفتان(آن لائن)پاک ایران کے سرحدی شہر تفتان میں ایرانی سیکورٹی فورسز نے مزید 500 پاکستانی شہریوں کو ایران کے مختلف شہروں سے گرفتار کر کے راہداری گیٹ کے مقام پر تفتان لیویز انتظامیہ کے حوالے کر دیا۔غیر قانونی طریقے سے ایران جانے والے500 پاکستانی باشندوں کو ایران کے سیکورٹی فورسز نے مختلف شہروں سے گرفتار مزید پڑھیں
امریکی مخالفت رائیگاں: ایران پر اسلحہ خریدنے کی طویل پابندی کا خاتمہ
تہران(صباح نیوز+مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی مخالفت رائیگاں، ایران پر اسلحہ خریدنے کی طویل پابندی کا خاتمہ ہوگیا،ایران نے اسلحے کی خریدو فروخت سے متعلق اقوام متحدہ کی طویل پابندی کے اختتام کو امریکا کے مقابلے میں سیاسی کامیابی قرار دے دیا،ایران کا کہنا ہے کہ وہ اسلحہ خریدنے اور بیچنے کے لیے تیار ہے، اقوام متحدہ مزید پڑھیں
افغانستان: طالبان کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ،8اہلکار ہلاک
قندوز (صباح نیوز) افغان صوبے قندوز میں سیکورٹی فورسز پر طالبان کے حملے کے نتیجے میں 8 اہلکار ہلاک ہوگئے۔ افغان خبررساں ادارے کے مطابق صوبے قندوز میں ضلع امام صاحب میں گزشتہ رات طالبان کے ایک گروپ نے سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں افغان ملیشیا سمیت پولیس کے 8 مزید پڑھیں
عراق میں 8 افراد اغوا کے بعد بیدردی سے قتل، 4 لاپتا
بغداد (صباح نیوز) عراق کی صلاح الدین گورنری میں نامعلوم مسلح افراد نے 12شہریوں کو اغوا کرنے کے بعد ان میں سے 8کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر 4 کے بارے میں کسی قسم کی معلومات نہیں مل سکیں۔العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق صلاح الدین گورنری کی پولیس کا کہنا مزید پڑھیں