یاموسسو کرو: افریقی ساحلی ملک آئیوری کوسٹ کے 61 سالہ وزیراعظم عمادو گون کولیبلی کو کابینہ اجلاس میں شرکت کے فوری بعد طبیعت بگڑنے پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آئیوری کوسٹ کے صدر الاسانے اوتارا کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
سعودی عرب: الاحسا دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل‘ درجہ حرارت 50 سے متجاوز
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کا مشرقی شہر الاحسا دنیا کے گرم ترین شہروں میں شامل ہوگیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق گزشتہ روز الاحسا کا درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کرگیا اور اس غیرمعمولی اضافے کے نتیجے میں شہر میں نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ دوسری طرف وزارت مزید پڑھیں
چین: بارش کے بعد زلزلہ‘ 9 افراد لاپتادرجنوں محفوظ مقامات پر منتقل
بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین میں شدید بارش کے بعد آنے والے زلزلے سے 9 افراد لاپتا ہو گئے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق چینی امدادی اداروں نے تصدیق کی ہے کہ صوبہ ہوبے کے علاقے ہوانگ مے میں صبح 4 بجے زلزلہ آیا، جس کے نتیجے میں کئی مکانات کی چھتیں گر گئیں۔ مقامی رضاکاروں مزید پڑھیں
یمن: حوثی رہنما سمیت 174 باغیوں کے خلاف مقدمہ شروع
صنعا (انٹرنیشنل ڈیسک) یمن کی ایک فوجی عدالت نے حوثی ملیشیا کے سربراہ عبدالملک الحوثی اور 174 دیگر باغیوں کے خلاف ایران کے لیے جاسوسی اور آئینی حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں مقدمے کی کارروائی کا آغاز کیا ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق ٹرائل کا آغاز مآرب صوبے میں قائم ایک فوجی مزید پڑھیں
شمالی کوریا ملاقات چاہتا ہے‘ میں بھی تیار ہوں‘ ٹرمپ کا دعویٰ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن کے ساتھ ایک اور ملاقات کرنے کے لیے تیار ہیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ ’’میرے خیال میں شمالی کوریا مجھ سے ملاقات چاہتا ہے اور مزید پڑھیں
کورونا سے ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافے کا انتباہ
جنیوا/ واشنگٹن/ نیویارک/ برازیلیہ/ بگوٹا (خبر ایجنسیاں) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وبا مزید تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے باعث آنے والے دنوں میں اموات میں بھی زبردست اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ایمرجنسی سروسز کے سربراہ ڈاکٹر مائیکل رائنکہ مزید پڑھیں
سربیا: دوبارہ لاک ڈاؤن کے اعلان پر عوام مشتعل، پارلیمنٹ پر دھاوا بول دیا
سربیا کی حکومت کی جانب سے دارالحکومت بلغراد میں 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی اور جمعے سے پیر تک کرفیو کے اعلان پر عوام مشتعل ہوگئے اور پارلیمنٹ ہاؤس پر دھاوا بول دیا۔ غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق سربین حکومت کی جانب سے کوروناوائرس سے بچاؤ کیلئے دوبارہ لاک ڈاؤن کے مزید پڑھیں
بی جے پی رہنما کے قتل میں ملوث 10 بھارتی پولیس اہلکار گرفتار
جموں کشمیر: بھارتی پولیس چیف دلباگ سنگھ نے پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے حوالے سے کہا کہ انہیں بی جے پی رہنما شیخ وسیم باری کی سیکورٹی پر مامور کیا گیا تھا تاہم جس وقت قتل ہوا، اُس وقت یہ اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق بی جے مزید پڑھیں
امریکا میں سزائے موت پر عملدرآمد دوبارہ شروع
امریکی ریاست ٹیکساس نے5ماہ بعدسزائےموت پرعمل درآمد دوبارہ شروع کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیکساس میں کورونا وائرس کی وجہ سے سزائے موت پر عمل درآمد کچھ ماہ روکا گیا تھا ، 5 ماہ تعطل کے بعد سزائے موت پر عملدرآمد شروع کردیا گیا ہے۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ عمل درآمد شروع مزید پڑھیں
بھارتی فوجی اب کون سی ایپس استعمال نہیں کرسکیں گے؟
بھارتی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ ‘فوجیوں کے فیس بک سمیت دیگر کئی ایپز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے’۔ بھارتی میڈیا سے جاری ہونے والی خبروں کے مطابق بھارتی فوجیوں کو فیس بک سمیت 89 ایپس اپنے موبائل سے ڈیلیٹ کرنی ہونگی، جس کی ہدایت بھارتی وزارت دفاع کی جانب سے دی مزید پڑھیں