دنیا بھر میں جنگ بندی کے لیے سلامتی کونسل میں نئی قرارداد

  نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں جاری مسلح تنازعات روکنے کے لیے جرمنی اور ایسٹونیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد جمع کرائی ہے، جس کے مسودے میں تنازعات میں کم از کم 90 دن کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے تاکہ وبا کے تناظر میں انسانی بنیادوں مزید پڑھیں

قندوز میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پرطالبان کاحملہ، 2ہلاک

کابل/واشنگٹن( آن لائن+اے پی پی ) افغانستان کے شمالی علاقہ قندوز میں سیکورٹی فورسز کی چوکیوں پر طالبان کے حملے میں 2اہلکار ہلاک اور3زخمی ہوگئے۔ افغانی وزارت دفاع کے ترجمان نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا کہ جھڑپ میں 8طالبان بھی جاں بحق ہوئے ہیں تاہم اس کی کسی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔ مزید پڑھیں

لیبیا میں متحارب فریقین جنگ کی تیاری میں مصروف

طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے لیے متحارب فریقوں میں خونریز جھڑپوں کے متضاد دعوے کیے جا رہے ہیں۔ علاقے کی صورتحال پر نظر رکھنے والے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ان دعووں کی تصدیق مشکل ہے۔ لیبیا میں عالمی طور پر تسلیم شدہ حکومت اور باغی جنرل خلیفہ حفتر مزید پڑھیں

ملائیشیا میں 1368غیرقانونی تارکین وطن گرفتار

کوالالمپور (انٹرنیشنل ڈیسک) ملائیشیا نے لاک ڈاؤن والے علاقے سے ایک ہزار 368 غیر قانونی پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق ملائیشیا میں لاک ڈاون کے نتیجے میں معاشی حالات سے پریشان لوگوں کے روپوش ہونے اور گنجایش سے زائد بھری ہوئی جیلوں میں انفیکشن بڑھنے کے خدشے کے باجود مزید پڑھیں

لبنان میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان

لبنان نے کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کی خاطر ملک بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا۔ بین اقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم حسن دیاب کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ اجلاس میں کورونا وائرس کے پیش نظر ملک بھر کو بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے اعلان کیا کہ مزید پڑھیں

کورونا کےخوف سے بھارتی فوجیوں کی خودکشی

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر مظالم اور کورونا وائرس کے باعث بھارتی فوجی نفسیاتی دباؤ کا شکارہونے لگے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے خوف اور نفسیاتی دباؤ کے باعث دو فوجیوں نے خودکشی کرلی ،ایک اہلکارنے کوررونا کے خوف کے باعث زندگی کا خاتمہ کیا۔ اہلکار کی مزید پڑھیں

ٹوئٹر کے ملازمین جب تک چاہیں گھر سے کام کر سکتے ہیں، سی ای او

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے سی ای او جیک ڈورسی کا کہنا ہے کہ ان کے ملازمین جب تک چاہیں گھر سے کام کر سکتے ہیں۔ کمپنی ترجمان کے مطابق گزشتہ چند مہینوں میں ثابت ہو گیا کہ ہمارے ملازمین گھروں سے کام کر سکتے ہیں، تو اگر کمپنی کے ملازمین نے آگے مزید پڑھیں

سعودی عرب میں عید الفطر پر کرفیو کا اعلان

ریاض:سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر 5 روزہ تعطیلات کے دوران ریاست بھر میں 24 گھنٹے کرفیو نافذ رہے گا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے ملک میں کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے عیدالفطر کی تعطیلات کے دوران 23 سے 27 مئی تک ملک میں کرفیو مزید پڑھیں

کورونا وائرس: ایرانی حکومت کا مساجد کھولنے کا اعلان

تہران حکومت نے طویل بندش کے بعد رمضان المبارک کے آخری عشرے میں مساجد کھولنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک بھر میں آخری عشرے کی طاق راتوں کو مساجد کھولی جائیں گی۔ وزارت صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ مساجد میں عبادات کے دوران سماجی فاصلے کو یقینی مزید پڑھیں

افغان صدر نے طالبان کیخلاف جارحانہ کارروائیوں کا حکم دے دیا

افغان صدر اشرف غنی نے طالبان اور دیگر  مسلح گروہوں کے خلاف سیکورٹی فورسز کو کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے جارحانہ انداز اپنانے کا حکم دے دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان صدر کی جانب سے یہ احکامات گزشتہ روز جنارے اور اسپتال پر حملوں میں 50 سے زائد افراد کے مزید پڑھیں