نیویارک(صباح نیوز)پاکستان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف جاری مظالم کا سلسلہ رکوانے کے لیے عملی اقدامات کرے۔ان خیالات کااظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کے سفیر منیر اکرم نے مستقبل میں مظالم کی روک تھام کے لیے سلامتی کونسل کے اجلاس میں اظہار خیال مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
لاک ڈاؤن ہٹانے میں جلد بازی خطرناک ہوسکتی ہے، کینیڈین وزیراعظم
اوٹاوا (صباح نیوز) کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا ہے کہ پابندیاں ہٹانے میں جلد بازی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے، صوبوں نے لاک ڈائون ختم کیا تو وائرس دوبارہ پھیل سکتا ہے۔ اپنے بیان میں ا نہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کینیڈا کو دوبارہ سخت لاک ڈائون کی طرف دھکیل دے مزید پڑھیں
کورونا کی کوئی ویکسین 2021ء تک تیار نہیں ہوسکتی، عالمی ادارہ صحت
جنیوا (آن لائن) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے واضح کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے کورونا وائرس کی وبا سے بچاؤ کی ویکسین 2021ء تک تیار نہیں ہوسکتی۔ عالمی ادارہ صحت کی جانب سے یہ وضاحت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ حال ہی میں امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ مزید پڑھیں
لاپتا امریکی ہمارے پاس نہیں‘ افغان طالبان۔غورصوبے میں تصادم‘11ہلاک
کابل/ ہرات (خبر ایجنسیاں) طالبان نے امریکی کنٹریکٹر مارک فریرچز کی گمشدگی سے لاتعلقی کا اعلان کیا ہے۔ یہ امریکی کنٹریکٹر رواں برس جنوری کے آخر میں افغانستان میں لاپتا ہو گیا تھا۔ جرمن نشریاتی اداے کے مطابق طالبان کے سیاسی ترجمان سہیل شاہین نے اتوار کو کہا کہ طالبان کو اس لاپتا امریکی سے مزید پڑھیں
بھارت: قرنطینہ مراکز سے کورونا کے مریض فرار ہونے لگے
نئی دلی: بھارت میں قرنطینہ مراکز میں رکھے گئے کورونا وائرس کے مریض مراکز سے فرار ہونے لگے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی ریاست بہار کے ضلع نوڈا میں قائم قرنطینہ مراکز میں موجود مریضوں کو خوراک کی قلت کا سامنا ہے جس کے باعث اب وہ فرار ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ مزید پڑھیں
کورونا کے دوران باکسنگ بحال ہونی چاہیے،عامر خان
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کا کہنا ہے کہ کورونا کے دوران باکسنگ بحال ہونی چاہیے۔ سابق عالمی باکسنگ چیمپئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ بند دروازوں کے پیچھے باکسنگ نہیں کرنا چاہتا،کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس کے دوران باکسنگ بحال ہونی چاہیے۔ عامر خان نے کہا کہ مداحوں مزید پڑھیں
دنیا میں کورونا سے ہلاکتیں 2 لاکھ 80 ہزار سے تجاوز کرگئیں
عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 80 ہزار 690 ہو گئی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایک بار پھر کورونا وائرس سے اموات میں اضافہ ہو گیا ہے، امریکی ریاست نیویارک میں موذی مرض سے 26 ہزار 771 افراد ہلاک اور 3 لاکھ مزید پڑھیں
لیبیا: باغیوں کے حملے‘ ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید
طرابلس (انٹرنیشنل ڈیسک) لیبیا میں باغی ملیشیا کمانڈر جنرل خلیفہ حفتر کے جنگجوؤں کے دارالحکومت طرابلس پر راکٹ حملے میں ایک ہی خاندان کے 4 افراد جان بحق ہو گئے۔ لیبیا کی وزارتِ صحت کے پریس سیکرٹری امین الا ہاشمی نے سرکاری سماجی میڈیا اکاؤنٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ حفتر ملیشیا نے جنوبی مزید پڑھیں
امریکا نے دنیا بھر میں جنگ بندی کی کوشش ناکام بنادی
نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر میں اس وقت جاری مسلح تنازعات میں جنگ بندی کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایک قرارداد پر رائے دہی کو امریکا نے رکوا دیا۔ فرانس اور تیونس کی قیادت میں اس قراداد کے مسودے میں تمام تنازعات میں 3 ماہ کی جنگ بندی کا مطالبہ کیا مزید پڑھیں
وینزویلا میں سابق امریکی فوجیوں پر دہشت گردی کا الزام عائد
کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا میں 2 سابق امریکی فوجیوں پر دہشت گردی کے ساتھ حکومت کا تختہ الٹنے کا الزام عائد کردیا گیا ہے۔ مجرم ثابت ہونے کی صورت میں دونوں کو 30 برس تک کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق اٹارنی جنرل طارق ولیم صاب نے ایک پریس کانفرنس مزید پڑھیں