لیبیا میں کرائے کے روسی قاتل باغیوں کے شانہ بشانہ

نیو یارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے تفتیشی ماہرین کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ خانہ جنگی کے شکار ملک لیبیا میں روس کے واگنر گروپ سے تعلق رکھنے والے کرائے کے سیکڑوں قاتل بھی لڑ رہے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے کے مطابق کرائے کے روسی فوجی لیبیا کے باغی جنرل خلیفہ مزید پڑھیں

وائرس کی تخلیق سے متعلق امریکی الزام پر جرمنی کو شک

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی کی ایک داخلی انٹیلی جنس رپورٹ میں نئے کورونا وائرس کی چینی شہر ووہان کی ایک لیبارٹری میں تخلیق کے امریکی دعووں پر شک و شبہے کا اظہار کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر یہ الزام وبا سے نمٹنے میں غلطیوں سے توجہ ہٹانے کے مزید پڑھیں

بھارت ،ریل گاڑی نے 17 مزدوروں کو کچل ڈالا

ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں ریلوے لائن پر سونے والے 17 مزدوروں کو ریل گاڑی نے کچل ڈالا۔ خبررساں اداروں کے مطابق یہ حادثہ ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آبادریلوے اسٹیشن کے قریب جمعہ کی صبح ساڑھے 6 بجے پیش آیا۔ غریب مزدور لاک ڈاؤن کے سبب پیدل گھروں کو جارہے تھے کہ تھک کر سوگئے۔ مزید پڑھیں

سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل ہٹانے کا امریکی فیصلہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سعودی عرب سے پیٹریاٹ میزائل میزائل ہٹانے اور عسکری تنصیبات ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق امریکا نے ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کے بعد سعودی عرب میں آئل فیلڈز کی حفاظت کے لیے عسکری تنصیبات میں اضافہ مزید پڑھیں

یہود مسجد اقصیٰ میں اپنی عبادت پر پابندی ختم کرانے کیلئے سرگرم

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کی اجازت کے لیے اسرائیلی سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کردی۔ اسرائیل میں مذہبی یہود کے بارے میں خبریں شائع کرنے والی ویب سائٹ ’’کیبا‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے مزید پڑھیں

الازہر نے اخوانی پروفیسر کی تعیناتی کالعدم قرار دے دی

قاہرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) مصر کی معروف درس گاہ جامعہ الازہر نے ملک کی سب سے بڑی مذہبی جماعت اخوان المسلمون سے منسلک ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کے ماتحت اکیڈمی کا سربراہ مقرر کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق چند روز قبل یونیورسٹی کے ایک پروفیسر ڈاکٹر عطا عبدالعاطی مزید پڑھیں

بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ

نئی دہلی ( آن لائن) بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تا ہم پائلٹ محفوظ رہا ۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق پنجاب کے شہر جالندھر کے قریب فضائیہ کا مگ-29 جنگی طیارہ -29 اس وقت گر کر تباہ ہو گیا جب طیارے نے صبح 10.45 پر معمول کے تربیتی مزید پڑھیں

کورونا کی عالمگیر وبا نفرت کا سبب بن رہی ہے‘اقوام متحدہ

نیویارک (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا ہے کہ نئے کورونا وائرس کی عالمگیر وبا نفرت کے سونامی کا سبب بن رہی ہے۔کئی ملکوں اور خطوں میں غیر ملکیوں اور مسلمانوں پر حملے ہوئے جبکہ مہاجرین و پناہ گزینوں کو اس وبا کی وجہ بھی قرار دیا جا رہا مزید پڑھیں

یہودیوں نے فلسطینیوں کا انگور کا باغ تباہ کردیا

فلسطین میں یہودی آباد کاروں نے غرب اردن کے جنوبی شہر بیت لحم میں خضر کے مقام پر فلسطینیوں کے انگور کے باغ میں موجود 450 پھل دار پودے کاٹ دیے۔ یہودی آباد کاروں نے بیت لحم میں الخضر کے مقام پر انگوروں کے ایک باغ پر ہفتے میں دوسریمرتبہ حملہ کرتے ہوئے باغ میں مزید پڑھیں

کورونا، سفید فام سے 4 گنا زیادہ سیاہ فام افراد کی اموات کا خدشہ

برطانیہ میں کورونا وائرس سے سفید فام کی نسبت 4 گنا زیادہ سیاہ فام افراد کی اموات ہو سکتی ہے۔ یہ انکشاف برطانوی اعداد وشمار ادارے کی جانب سے جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق پاکستان، بنگلادیش اور سیاہ فام افراد کی کورونا سے اموات سفید فام افراد سے 4 گناہ زیادہ ہوسکتی ہیں۔ مزید پڑھیں