مسلمانوں کیخلاف مودی سرکار کی ایک اور سازش بے نقاب

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں کورونا وائرس کے بحران میں تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد کاندھلوی کی ایک آڈیوکلپ پر ہنگامہ کھڑا کیا گیا تھا۔ تاہم پولیس کی ایک رپورٹ میں اس آڈیو کے پیچھے مودی سرکار کی مسلمان دشمنی مزید کھل کر سامنے آگئی ہے۔ پولیس کا اپنی رپورٹ میں اعتراف ہے مزید پڑھیں

ایرانی صدر نے وزیر صنعت وتجارت کو برطرف کردیا

تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایرانی صدر حسن روحانی نے صنعت، تجارت اور کان کنی کے وزیر رضا رحمانی کو برطرف کرکے حسین مدرس خیابانی کو نیا وزیر وزیر صنعت ومعدنیات مقرر کیا ہے۔ خبر رساں اداروں کے مطابق صدر حسن روحانی نے نئے وزیر صنعت کو ہدایت کی ہے کہ وہ کاروں کی مارکیٹنگ کا نظم مزید پڑھیں

بشارالاسد کی اپنے ماموں زاد سے رسا کشی‘ وزیر اور گورنر برطرف

دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شامی آمر بشار الاسد اور ان کے ماموں زاد رامی مخلوف کے درمیان جاری محاذ آرائی کی وجہ سے ملک کی اہم شخصیات کو عہدوں سے ہاتھ دھونا پڑ گئے ہیں۔ عرب ٹی وی کے مطابق صدر بشارالاسد نے مبینہ طورپر رامی مخلوف کو کاروباری سہولیات فراہم کرنے کے الزام میں 2 مزید پڑھیں

بھارت: حزب اختلاف کا کورونا کے نام پر سیاست کرنے کا الزام

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت کی اپوزیشن جماعتوں ں نے حکمرا ں بھارتیہ جنتا پارٹی پر کورونا وائرس کی آڑ میں سیاست کرنے کے الزامات عائد کیے ہیں۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت سب کچھ پہلے ہی طے کرلیتی ہے۔ ہم سے کچھ پوچھا تک نہیں جاتا۔ مزید پڑھیں

ٹرمپ کی پالیسیوں سے مسلمانوں کو تکلیف ہوئی ،سروے

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کیے گئے ایک سروے مطابق بیشتر امریکیوں کا خیال ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی، جب کہ مسلمانوں نے ہی امریکی صدر کی مدد کی۔ واشنگٹن کے معروف پیو ریسرچ سینٹر کی جانب سے رواں برس فروری میں سروے کیا گیا تھا، جس میں مسلمانوں سے بھی مزید پڑھیں

کورونا کو جڑ سے ختم نہ کیا تو وائرس دوبارہ پھیلنے کا خدشہ ہے‘ ڈبلیو ایچ او

جنیوا (صباح نیوز) عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ اگر بعض ملکوں میں کورونا وائرس کے کیسز نہایت معمولی بھی رہے لیکن جڑ سے ختم نہ کیے گئے تو خدشہ ہے کہ یہ وبا دوبارہ سر اٹھاسکتی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم اور ایمرجنسی چیف مائیکل ریان نے آن مزید پڑھیں

جی20 کے 1.8 ارب ڈالر کے قرضے ری شیڈولنگ مرحلے میں

واشنگٹن( آن لائن )پاکستان جی20 ممالک کے دسمبر تک قابل ادا 1.8 ارب ڈالر کے قرضے ری شیڈولنگ کے مرحلے میں ہے اور وہ کسی کمرشل قرضوں کی ری شیڈولنگ طلب نہیں کر رہے۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی)نے وزارت اقتصادی امور کو 17 اپریل کو جی 20 ممالک مزید پڑھیں

ووہان میں نئے کورونا کیسز کے بعد پوری آبادی کے ٹیسٹ کا فیصلہ

ووہان/ نیویارک/ ماسکو/ نئی دہلی(خبر ایجنسیاں) چین کے شہر ووہان میں نئے کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد پوری آبادی کا کورونا ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ووہان میں 10 دن میں تقریباً 1کروڑ 10 لاکھ افراد کے ٹیسٹ کیے جائیں گے۔35روز کے وقفے کے بعد ووہان میں مزید پڑھیں

بھارت کا جنگی جنون‘ کنٹرول لائن پربلا اشتعال فائرنگ و گولہ باری

سیری(صباح نیوز)بھارت اپنی حرکتوں سے باز نہ آیا۔ ماہ رمضان میں بھی کھوئی رٹہ سیکٹرکنٹرول لائن پر فصل کی کٹائی کے دوران بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری، بھارت نے سول آبادی کو نشانہ بنایا،جس سے لوگ گھروں میں محصور ہوگئے تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہو مزید پڑھیں

افغانستان میں اسپتال اور جنازے پر حملے‘40ہلاک

کابل (خبرایجنسیاں+مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں اسپتال اور جنازے پر حملوں میں 54 افراد ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں دارے کے مطابق کابل کے علاقے دشت بارچی میں پولیس کی وردیوں میں ملبوس افراد نے اسپتال پر حملہ کیا اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنالیا۔مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ حملے کے دوران 2 دھماکے ہوئے اور مزید پڑھیں