ریاض: سعودی پولیس نے ایک گھر پر چھاپہ مار کر جعلی میک اپ کا سامان و غذائی اشیا تیار کرنے والا غیر ملکی گروہ گرفتار کرلیا۔ العربیہ کے مطابق سعودی وزارت تجارت کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو جاری کی گئی جس میں سیکورٹی فورسز کو ایک گھر پر چھاپہ مار کر مزید پڑھیں
زمرہ: عالمی حالات
ترک طبی ساز و سامان کی دوسری امدادی کھیپ لیبیا پہنچ گئی
انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکی کی جانب سے کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں معاونت کے لیے روانہ کی گئی امداد کی دوسری کھیپ لیبیا پہنچ گئی۔ خبر رساں اداروں کے مطابق وزارت صحت کے ہنگامی حالات ادارے نے سامان وصول کرنے کی تصدیق کردی ہے۔ طبی ساز و سامان ترکی کے طرابلس میں سفیر سرہاد مزید پڑھیں
امریکا میں طیارہ بجلی کے تاروں سے ٹکرا کر تباہ
تالاہاسی (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا میں ایک چھوٹا طیارہ لینڈنگ کے دوران بجلی کے تاروں سے ٹکرانے کے بعد گر کر تباہ ہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق واقعہ ریاست فلوریڈا کے شہر میرامار میں پیش آیا۔ حادثے میں طیارے میں سوار ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی مزید پڑھیں
چین بھارت سرحدی تنازعات مذاکرات سے حل کرنے پر متفق
نئی دہلی/ بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت اور چین نے کہا ہے کہ وہ سرحدی تنازع کو طول دینے کے بجائے افہام و تفہم سے معاملات حل کرنا چاہتے ہیں۔ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل منوج موکنڈ نراوانے کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پر ہمیشہ امن و استحکام کو برقرار رکھا ہے۔ ان مزید پڑھیں
سعودی عرب اورامریکی کمپنیوں کا دفاعی صنعت میں نیا معاہدہ
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب اور امریکا کی فوجی دفاعی صنعت کی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ فرم کے قیام کے لیے سمجھوتا طے پانے کے بعد دستخط کردیے گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق سمجھوتے کے تحت اوشکوش التدریہ مینوفیکچرنگ ( او ٹی ایم) کے نام سے نئی فرم قائم کی گئی ہے۔ سعودی گزٹ کی مزید پڑھیں
افریقا میں کورونا سے ڈیڑھ لاکھ اموات کا خدشہ ہے‘ عالمی ادارہ
جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی ادارہ صحت نے پیش گوئی کی ہے کہ بر اعظم افریقا میں کورونا وائرس ڈیڑھ لاکھ اموات کا باعث بن سکتا ہے۔ آیندہ 12 ماہ کے دوران مختلف افریقی ملکوں میں 23 کروڑ سے زیادہ افراد اس عالمی وبا کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ جمعہ کے روز شائع ہونے والے اس مزید پڑھیں
اسرائیلی فوج نے نوجوان کو شہید کردیا‘ محصور قصبے سے 4 فلسطینی گرفتار
مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر فلسطینی شہری کوگولیاں مار کر شہید کردیا۔ قابض فوج کی طرف سے شہید فلسطینی پر ایک فوجی اہل کار کو گاڑی سے کچلنے کا الزام عائد کیا گیا۔ اسرائیلی فوج کے بیان میں کہا گیا مزید پڑھیں
چین کی امریکا کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنے کی تلقین
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چینی ہم منصب شی جن پنگ سے بات نہ کرنے کی خواہش سے متعلق بیان پر بیجنگ حکومت نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ٹرمپ نے جمعرات کے روز کہا تھا کہ وہ کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے کے تناظر میں چین کے ساتھ تعلقات کم کر مزید پڑھیں
یورپی یونین کا داعش کے دوبارہ سرگرم ہونے کا عندیہ
برسلز (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین میں انسداد دہشت گردی کے ذمے داران نے خبردار کیا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے فائدہ اٹھا کر اپنے حملوں میں اضافہ کر سکتی ہے۔ عرب ٹی وی کے مطابق یہ انتباہ انسداد دہشت گردی کے رابطہ کار جل دی کیرشوف کی زبانی یورپی مزید پڑھیں
مودی سرکار کے ایما پر 1300 مسلمان زیر حراست
نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) دہلی اقلیتی کمیشن کے چیئرمین ظفرالاسلام خان نے انکشاف کیا ہے کہ دلی فسادات کی آڑ میں میں پولیس نے 1300 مسلمانوں کو گرفتار کر رکھا ہے۔ یہ گرفتاریاں اور مسلمانوں کے خلاف تمام کارروائیاں حکومتی ایما پر ہورہی ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ مودی سرکار ہونہار مسلمان نوجوانوں کی زندگیاں برباد مزید پڑھیں