امریکا،آگ نے متعدد عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا، 11فائرفائٹرز زخمی

لاس اینجلس(صباح نیوز) امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں ایک عمارت میں بھڑکنے والی آگ نے متعدد عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ، آگ بجھانے کی کوشش میں 11فائر فائٹرز زخمی ہوگئے ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آگ پر قابو پانے کے لیے محکمہ فائربریگیڈ کے 250فائر فائٹرز حصہ مزید پڑھیں

فلسطینی قوم کو کیخلاف عالم کفر نے صہیونیوں کی مدد کی، مفتی اعظم فلسطین

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)مسجد اقصیٰ کے امام اور مفتی اعظم فلسطین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ فلسطینی قوم کو شیطانی، استعماری اور نسل پرستانہ حملے کا سامنا ہے،عالم کفر نے اس ظلم صہیونیوں کی مدد کی، 1948 ء میں صہیونی ریاست کے ارض فلسطین پرقیام سے شروع ہونے والی النکبہ بھی جاری مزید پڑھیں

گلیوں میں جراثیم کش اسپرے لوگوں کیلیے خطرناک ہے‘ عالمی ادارہ صحت

200518-08- جینوا (صباح نیوز) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لیے گلیوں میں جراثیم کش اسپرے انسانوں کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے‘کورونا وائرس کا خاتمہ نہیں ہوتا۔ جینوا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر ٹیڈروس ادھانوم مزید پڑھیں

امریکی صدر کا بھارت کو و ینٹی لیٹرز کا عطیہ

200518-08- واشنگٹن(صباح نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ کورونا کے خلاف جدوجہد کے لیے امریکا کے دوست بھارت کو وینٹی لیٹر کی امداد فراہم کریں گے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ویکسین کی تیاری کے معاملے میں بھی ہم بھارت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

اسرائیل میں تعینات چینی سفیر گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے

مقبوضہ بیت المقدس (صباح نیوز)اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے لیے چینی سفیر ڈو وی تل ابیب میں اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے ہیں ۔ اسرائیل میڈیا کے مطابق 58سالہ ڈو وی اپنے بستر پر مردہ حالت میں پائے گئے تاہم ان کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی مزید پڑھیں

۔31ممالک سے مریضوں کو ترکی آنے کی اجازت دینگے،وزارت صحت

انقرہ(اے پی پی) ترکی کی وزارتِ صحت کی جانب سے وبا کے ماحول میں زندگی کو معمول پر لانے کے سلسلے میں 20 مئی سے 31 ممالک سے مریضوں کو ترکی آنے کی اجازت دے دی جائے گی۔ترک نشریاتی ادارے کے مطابق اس سلسلے میں عراق، لیبیا، آذر بائیجان، جارجیا، ترکمانستان، ازبیکستان، قزاقستان، یونان، یوکیرین، مزید پڑھیں

بھارت نے افغانستان میں ہمیشہ منفی کردار ادا کیا: افغان طالبان

افغان طالبان کی مذاکراتی ٹیم کے رہنما شیر محمد عباس استنکزئی کا کہنا ہے کہ بھارت کابل حکومت کو سپورٹ کر کے افغانستان میں منفی کردار ادا کر رہا ہے۔ قطرمیں غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے شیر محمد عباس استنکزئی نے کہا کہ بھارت پچھلے 40 سال سے افغانستان میں ہے اور اس مزید پڑھیں

کورونا وائرس: نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے ایک اور مثال قائم کردی

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیکنڈا آرڈرن نے کورونا وائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کرتے ہوئے مثال قائم کردی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم جیکنڈا آرڈرن ہفتہ کے روز اپنے منگیتر کے ہمراہ ویلنگٹن میں واقعے الیو ریسٹورٹ میں ناشتہ کرنے گئیں جہاں تمام گاہک سماجی فاصلہ برقرار رکھتے ہوئےموجود تھے اور مزید پڑھیں

دنیا بھر میں کورونا 3 لاکھ 13 ہزار سے زائد زنگیاں نگل گیا

عالمگیر وبا کے باعث دنیا بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 13 ہزار 633 ہو گئی ہیں۔ عالمی وبا کووڈ 19 یعنی کورونا وائرس سے دنیا کے مختلف ممالک میں متاثرہ افراد کی تعداد 47 لاکھ  37 ہزار 678 ہوگئی جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثر 18 لاکھ 22 ہزار 811 مزید پڑھیں

ترکی نے پاکستانی کورونا مریضوں کے علاج کیلئے اپنے دروازے کھول دیے

انقرہ: ترکی نے طبی سیاحت کے فروغ کے لیے پاکستان سمیت 30 ممالک کے کورونا  مریضوں کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔ ترک وزارت صحت سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ترکی 20 مئی سے پاکستان سمیت 30 ممالک سے کورونا کے مریضوں کی آمد کو قبول کرے گا اور وزارت صحت انہیں مزید پڑھیں