رواں برس اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 59 فلسطینی بچے شہید

جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) انسانی حقوق کی عالمی تنظیم یونیسف نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال کے دوران اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 59فلسطینی بچے شہید اور 3ہزار 472زخمی ہوئے۔ قابض فوج کے ہاتھوں ہرماہ اوسطاً200 فلسطینی بچوں کو حراست میں لیا جاتا ہے۔ بچوں کے مزید پڑھیں

ایران میں احتجاج جاری،ہلاکتیں 40 ہوگئیں،1000 گرفتار

تہران: پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مظاہرین گاڑیاں، پیٹرول پمپ، دکانیں اور بینک نذر آتش کررہے ہیں تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران تقریباً ایک ہزار مظاہرین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ مزید پڑھیں

بغداد میں میزائل حملہ مہنگائی کیخلاف مظاہرے جاری

بغداد: مہنگائی کے خلاف مظاہروں میں شہری آگ لگا کر راستے بند کررہے ہیں، سیکورٹی فورسز مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کررہی ہے بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں سرکاری عمارتوں اور غیر ملکی سفارت خانوں کے علاقے گرین زون کے قریب میزائل حملہ کیا گیا۔ خبر رساں اداروں مزید پڑھیں

ایک نچ پر بھی قبضہ منظور نہیں بھارت فوراً نکل جائے،نیپال

کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ڈیسک) نیپال میں جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران وزیر اعظم کے پی شرما اولی نے کہا ہے کہ کالا پانی نیپال، بھارت اور تبت کے مابین سہ فریقی مسئلہ ہے اور بھارت کو فوری طور پر وہاں سے اپنی فوج ہٹا لینی چاہیے۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق کے پی مزید پڑھیں

نہر سوئیز کی کھدائی کو ڈیڑھ صدی بیت گئی

نہر سوئیز کی کھدائی کو ڈیڑھ صدی بیت گئی عالمی سطح پر فن تعمیرات کا عجوبہ کہلانے اور دو سمندروں کو جوڑنے والی نہر سوئیز کے افتتاح کو ڈیڑھ سو سال ہو گئے ہیں لیکن مصر کی اپنی اس ریاستی ملکیت سے توقعات آج بھی مسلسل بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ بحیرہ روم اور بحیرہ مزید پڑھیں

بھارت، جسٹس شرد بوبدے نے47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھالیا

نئی دہلی (آن لائن) جسٹس شرد بوبدے نے بھارت کے 47 ویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق چیف جسٹس رنجن گوگی نے 18 اکتوبر کو مرکزی حکومت کے نام ایک خط میں جسٹس شرد بوبدے کا نام تجویز کیا تھا۔

بھارت: لوک سبھا کے اجلاس میں فاروق عبداللہ کی فوری رہائی کا مطالبہ

نئی دہلی (آن لائن) بھارت کے ایوانِ زیریں لوک سبھا کے اجلاس میں مسئلہ کشمیر اور خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللہ کی حراست موضوع بحث بنا رہا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے فاروق عبداللہ کی غیر موجودگی پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ قومی ترانہ ختم ہوتے ہی کانگریس کے رکن مزید پڑھیں

پاکستان آئندہ سال استنبول پراسس کے 8ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا

ہیگ (صباح نیوز) پاکستان آئندہ سال مذہبی عدم برداشت و امتیاز کے خاتمے سے متعلق استنبول پراسس کے8 ویں اجلاس کی میزبانی کرے گا۔ یہ اعلان وفاقی وزیر تعلیم و مشیر بین الاقوامی مذہبی آزادی شفقت محمود نے پولینڈ کے دارالحکومت ہیگ میں منعقدہ استنبول پراسس کے7 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ترجمان مزید پڑھیں

بی جے پی نےآگرہ شہر کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا

نئی دہلی: بھارتی انتہا پسند حکمراں جماعت بی جے پی کی جانب سے بھارت کے مشہور و معروف شہر آگرہ کے نام کو تبدیل کرنے کی تیاری شروع کردی گئی ہے۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ آگرہ  کا نام تبدیل کرنے کی تیاری کررہے ہیں جبکہ آگرہ کا نام تبدیل کر مزید پڑھیں

عراق میں مظاہرین نے اہم بندر گارہ کا راستہ بند کردیا، کام ٹھپ

عراق میں مظاہرین نے ایک بار پھر انتہائی اہم بندرگاہ ام قصر کا داخلی راستہ بلاک کر دیا ہے۔ ام قصر عراق کی سب سے اہم خلیجی بندرگاہ ہے۔ عراق میں اناج، سبزیوں، تیل اور چینی کی درآمدات و برآمدات کے لیے یہی بندرگاہ استعمال کی جاتی ہے۔ چند روز پہلے بھی مظاہرین نے اس مزید پڑھیں