فرانس کے صدر نے اسرائیل کی دم پر پاؤں رکھ دیا

فرانس کے صدر ایمانویل میکراں نے تجویز پیش کی ہے کہ اسرائیل کو ہتھیار، گولا بارود اور جنگی ساز و سامان فراہم کرنے پر مکمل پابندی عائد کردی جائے کیونکہ وہ غزہ کے بعد اب جنوبی لبنان، بیروت اور دیگر علاقوں میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔ فرانس کی اس تجویز پر اسرائیل کا مزید پڑھیں

ہتھیاروں کو روکنے کا مطالبہ: فرانسیسی صدر کی بات توہین آمیز ہے ، نیتن یاہو

تل ابیب : اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کے مطالبے کو “توہین آمیز” قرار دے دیا۔ تل ابیب میں جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل اس وقت سات محاذوں پر لڑ رہا ہے، لیکن اس کے باوجود فرانسیسی مزید پڑھیں

مودی حکومت کی سرپرستی میں منی پور میں اقلیتوں کا قتل عام جاری

منی پور : نام نہاد جمہوریت کی علمبردار مودی حکومت کی سرپرستی میں منی پور میں عیسائیوں اور دیگر اقلیتوں کی نسل کشی جاری ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، کوکی قبائل کے دیہات اور گرجا گھروں کو نذر آتش کیا جا رہا ہے، جس سے ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور ہو چکے مزید پڑھیں

امریکی فوج کا یمن میں حوثیوں کے زیرانتظام مختلف شہروں پر 15 حملے

صنعا :امریکی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یمن میں حوثیوں کے زیر انتظام مختلف شہروں کے 15 مقامات پر حملے کیے ہیں جہاں شہریوں نے فوجی مراکز اور ایئرپورٹ پر دھماکوں کی تصدیق کی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا نے یمن میں بمباری کرتے ہوئے دارالحکومت صنعا اور حُدیدہ کے ایئرپورٹ مزید پڑھیں

اسرائیل کا لبنان میں مہاجر کیمپ پر حملہ:حماس کمانڈر اپنی اہلیہ اور 2 بیٹیوں  سمیت شہید

بیروت:صہیونی ریاست اسرائیل نے لبنان کے مہاجر کیمپ پر حملہ کردیا، جس میں حماس کے کمانڈر اپنی اہلیہ اور دو بیٹیوں سمیت شہید ہو گئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کی جانب سے بیان میں تصدیق کی گئی ہے کہ  لبنان کے شمال میں ایک مہاجر کیمپ پر اسرائیل مزید پڑھیں

اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پرحملہ کردینا چاہیے: ٹرمپ کی یہودیوں کو تھپکی

شمالی کیرولینا: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ میراخیال ہے کہ اسرائیل کو ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کردینا چاہیے۔ صدارتی الیکشن کی مہم کے دوران ریاست شمالی کیرولینا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خیال میں میزائل حملوں کے جواب میں اسرائیل کو ایران مزید پڑھیں

اسرائیل 7 اکتوبر کو ایران پر حملہ کرسکتا ہے؛ امریکی میڈیا کا دعویٰ

واشنگٹن: امریکی ذرائع ابلاغ نے امریکی وزارت خارجہ کے ایک سینئر ذمہ دار کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیل 7 اکتوبر کو ہوئے حماس کے حملے کی یاد میں ایران پر حملہ کر سکتا ہے۔ امریکی میڈیا ذرائع کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے بائیڈن انتظامیہ کو ایسی کوئی ضمانت پیش نہیں کی ہے مزید پڑھیں

اسرائیل نے ایرانی میزائلوں سے فوجی اڈے نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل نے بالآخر ایرانی میزائل حملوں میں اپنے فوجی اڈے نشانہ بننے کا اعتراف کرلیا۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق قابض صہیونی فوج کے ترجمان  نے  کہا ہے کہ یکم اکتوبر کو (منگل کے روز) اسرائیل پر داغے گئے ایرانی میزائلوں نے اسرائیل کی 2 ائربیسز (2 فوجی اڈوں) کو مزید پڑھیں

بھارت کا وزیرِ خارجہ کو پاکستان بھیجنے کا اعلان؛ کیا دونوں ملکوں کے تعلقات میں بہتری کی امید ہے؟

نئی دہلی _ پاکستان میں رواں ماہ منعقد ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس میں بھارت کی شرکت کے اعلان کے بعد نئی دہلی کے صحافتی و سفارتی حلقوں میں سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے جمعرات کو اعلان کیا تھا کہ وزیرِ خارجہ مزید پڑھیں

اسرائیل کو شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کی ضرورت ہے:امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اگرچہ اسرائیل کو حزب اللہ جیسے عسکریت پسند گروپوں کے خلاف لڑنے اور اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، لیکن اسے ایسی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کو کم کرنے کے لیے بہت زیادہ کوشش کرنی چاہیے۔ باروائٹ ہاوس کی پریس بریفنگ میں بائیڈن مزید پڑھیں