فلسطینیوں کو اپنی ریاست میں رہنے کا حق ملنا چاہیئے: بائیڈن

امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ فلسطینیوں کو اپنی ریاست میں رہنے کا حق ملنا چاہیئے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں بطور امریکی صدر اپنے آخری خطاب کے دوران بائیڈن نے کہا کہ غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی فوری ضرورت ہے اور مشرق وسطیٰ میں جنگ کی توسیع کسی کے مفاد مزید پڑھیں

لبنان: اسرائیلی دہشت گردی میں 90 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

لبنان میں اسرائیل کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملوں اور مسلسل بمباری کے نتیجے میں 90 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے لبنان کے مختلف علاقوں میں جاری ہیں جن میں خاص طور پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اسرائیلی مزید پڑھیں

فرانس کا لبنان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار، حمایت جاری رکھنے کا اعلان

پیرس: فرانسیسی صدر ایمانیول میکرون  کاکہنا ہے کہ لبنان کی صورتحال فرانس کے لیے تشویش کا باعث ہے،  فرانس ہمیشہ لبنان کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی حمایت جاری رکھے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فرانسیسی صدر نے کہاکہ  ظلم کے خلاف ہم نے ہمیشہ آواز بلندکی ہے، مزید پڑھیں

مقبوضہ وادی کے لوگ ‘نیا کشمیر’ نہیں چاہتے،رپورٹ

سرینگر:مقبوضہ کشمیر کی صورتِ حال اب بھی اطمینان بخش نہیں۔ دس سال میں پہلی بار انتخابات ہو تو رہے ہیں مگر لوگوں کو یقین نہیں کہ مودی سرکار اختیارات سے دست بردار ہوگی۔ برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے ایک دستاویزی فلم میں بتایا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کو بھارتی وزیرِاعظم نریندر مزید پڑھیں

ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے مبینہ منصوبہ ساز پر فردِ جرم عائد

ویب ڈیسک — امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کے مبینہ منصوبہ ساز ملزم پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ریان ویسلے روتھ نامی ملزم پر ابتدائی طور پر آتشی اسلحہ رکھنے کے دو الزامات عائد کیے گئے تھے۔ تاہم اب محکمۂ انصاف نے منگل کو ملزم پر پانچ مختلف مزید پڑھیں

کیلیفورنیاکے اسکولوں میں موبائل پر پابندی کا قانون منظور

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے اسکولوں میں اسمارٹ فون کے استعمال کو محدود کرنے اور اس پر پابندی عائد کرنے کا قانون منظور کر لیا گیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق اسکول بورڈز کو یکم جولائی 2026ء تک کیمپسوں میں اس سے متعلق پالیسی تیار کرنی ہو گی جس کی ہر 5 سال بعد مزید پڑھیں

امریکا کی 3اہم ترین ریاستوں میں ٹرمپ کی مقبولیت میں اضافہ

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) صدارتی انتخاب میں پانسا پلٹنے کے حوالے سے مشہور 3 ریاستوں کے سروے میں ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو حکمراں جماعت ڈیموکریٹ کی امیدوار کملا ہیرس پر سبقت حاصل ہوگئی۔ امریکی صدارتی الیکشن 5 نومبر کو ہوں گے لیکن اس سے قبل ہونے والوں میں سروے میں ووٹرز کا ملا مزید پڑھیں

جنوبی کوریا میں 16برس بعد خاتون کی لاش برآمد

سیول (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوبی کوریا میں پولیس کو خاتون کی لاش ملی، جسے 16 سال قبل قتل کردیا گیاتھا۔ پولیس نے 16 سال قبل خاتون کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو گھر کی بالکونی میں دفنانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ گیونگنام صوبائی پولیس اور جیوجے پولیس اسٹیشن کے مطابق مزید پڑھیں

ٹک ٹاک نے روسی سرکاری نیوز ایجنسیوں کے اکاؤنٹ بند کردیے

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے روسی سرکاری نیوز ایجنسیوں کے اکاؤنٹ بند کردیے۔ ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ یہ اکاؤنٹس خفیہ طور پر لوگوں کو منفی طور پر متاثر کرنے کی کوشش کر رہے تھے جو ادارے کے قوانین کے خلاف ہے۔ دونوں روسی نیوز اداروں سے منسلک اکاؤنٹس مزید پڑھیں

مریخ پر غیر انسانی مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) اسپیس ایکس کے سی ای او ایلون مسک نے 2برس کے اندر مریخ پر 5غیر انسانی اسٹار شپ مشن بھیجنے کے منصوبوں کا اعلان کردیا۔ بیان میں کہا گیاکہ مریخ پر پہلا اسٹار شپ مشن 2سالوں میں شروع ہو جائے گا جس سے مریخ پر منتقلی کے امکان روشن ہوں گے۔انہوں نے مزید پڑھیں