بھارتی سپریم کورٹ: بی جے پی حکومت کا 2016 کا نوٹ بندی فیصلہ جائز قرار

ویب ڈیسک —  بھارت کی سپریم کورٹ نے حکمراں جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 2016 میں نوٹ بندی کے فیصلے کو جائز قرار دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے پیر کو اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ حکومت نے نوٹ بندی کا فیصلہ مرکزی بینک سے مشاورت کے بعد تمام قانونی طریقۂ مزید پڑھیں

سال 2022: افغانستان میں طالبان کا دورِ اقتدار کیسا رہا؟

ویب ڈیسک —  افغانستان میں جہاں 2022 کے دوران طالبان نے اقتدار پر اپنی گرفت مضبوط کی تو وہیں ملک بھر میں سیکیورٹی صورتِ حال کی بھی کڑی نگرانی کی۔ لیکن ساتھ ہی طالبان ، خواتین کی تعلیم اور اُنہیں روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں ناکامی کے باعث عالمی حمایت اور پابندیوں کے حوالے مزید پڑھیں

افغان حکام کا کراچی کی جیل میں قید اپنے باشندوں کی رہائی کا مطالبہ

اسلام آباد —  اسلام آباد میں افغان سفارت خانے نے حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ ویزے کی میعاد پوری ہونے یا سفری دستاویزات نہ ہونے کے باعث کراچی کی جیل میں قید افغان شہریوں کو فوری رہا کر دیا جائے۔ افغان سفارت خانے نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستانی اداروں اور حکام مزید پڑھیں

آنگ ساں سوچی کو 33 سال قیدکی سزا

ویب ڈیسک —  میانمار کی ایک ہنتا عدالت نے معروف جمہوریت نواز رہنما آنگ ساں سوچی کے خلاف مقدمے کی سماعت مکمل کرنے کے بعد انہیں مجموعی طور پر 33 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ 77 سالہ نوبیل انعام یافتہ رہنما سوچی 2021 میں فوج کے ہاتھوں اپنی جمہوری حکومت کا تختہ الٹے جانے مزید پڑھیں

ملائیشیا جانے والے46روہنگیا مہاجرین کوسمندر میں چھلانگ لگانے کے بعد بچالیا گیا

ویب ڈیسک —  گزشتہ ہفتوں کے دوران درجنوں روہنگیا پناہ گزینوں کے کشتیوں سے سمندر میں چھلانگ لگانے کے بعدان کے ڈوب جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا تھا تاہم اب ایسا لگتا ہے کہ اس ہفتے کم از کم 46مہا جرین تھائی لینڈ پہنچ چکے ہیں۔ تھائی میری ٹائم انفورسمنٹ کمانڈ سینٹر نے اتوار مزید پڑھیں

افغانستان کے ساتھ تعلقات میں چین کی ترجیح سیکیورٹی کے امور ہیں، ماہرین

ویب ڈیسک —  امریکہ اور نیٹو کے افغانستان سے انخلا کے بعد چین کی توجہ افغانستان پر زیادہ رہی ہے اور ایک سال سے زائد عرصے کے بعد بھی افغانستان کے حوالے سے اس کی پالیسی پر سیکیورٹی خدشات کا غلبہ برقرار ہے۔ وائس آف امریکہ کے روشن نورزئی کی تجزیاتی رپورٹ کے مطابق چین مزید پڑھیں

خواتین امدادی کارکنوں پر طالبان کی پابندی کے بعد اقوام متحدہ نے کچھ پروگرام  معطل کر دئے

ویب ڈیسک —  اقوام متحدہ نے بدھ کے روز کہا کہ افغانستان میں فوری توجہ کے حامل کچھ اہم پروگرام عارضی طور پر روک دیے گئے ہیں اور انتباہ کیا کہ طالبان کی زیر قیادت انتظامیہ کی جانب سے خواتین امدادی کارکنوں پر پابندی کی وجہ سے بہت سی دوسری سرگرمیوں کو بھی امکانی طور مزید پڑھیں

بنگلہ دیش کی پہلی میٹرو سروس کا آغاز، ڈھاکہ میں ٹریفک جام ختم ہو گا؟

ویب ڈیسک —  بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ملک کی پہلی میٹرو ٹرین سروس چلا دی گئی ہے۔ پہلے ہی دن شہریوں کی بڑی تعداد ٹرین میں سفر کے لیے امنڈ آئی جس کی وجہ سےانہیں ٹکٹ لینے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ بعض مقامات پر صارفین نے ٹکٹ خریدنے کے لیے لگائی گئی مزید پڑھیں