واشنگٹن — اقوامِ متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کا کہنا ہے کہ افغانستان کے لیے تین میں سے پہلی ہنگامی فضائی امداد جمعے کو ازبکستان کے قصبے ترمیز پہنچ گئی، بقیہ دو پروازیں بھی اسی ہفتے وہا٘ں پہنچ رہی ہیں۔ جینوا سے وائس آف امریکہ کی نامہ نگار لیزا شلائین نے اپنی رپورٹ میں بتایا مزید پڑھیں
زمرہ: جنوبی ایشیاء
پاکستان نے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ میں مدد کے لیے اپنے فضائی راستے کھول دیے
اسلام آباد — پاکستان نے پہلی مرتبہ اپنی فضائی تجارتی حدود کو افغانستان کے لیے کمرشل کارگو کے لیے کھول دیا ہے جس کا مقصد معاشی مسائل سے دوچار ہمسایہ ملک میں طالبان حکومت کی مدد بتایا جا رہا ہے۔ افغانستان کے لیے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمد صادق نے ہفتے کو ایک ٹوئٹ کیا مزید پڑھیں
کیپٹل ہل پر حملے کے دوران پولیس اہل کاروں کے باعث جمہوریت برقرار رہی: صدر بائیڈن
ویب ڈیسک — امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ رواں برس چھ جنوری کو کیپٹل ہل پر حملے کے دوران پولیس اہل کاروں کے شان دار کردار کی وجہ سے آج ملک میں جمہوریت برقرار ہے۔ ہفتے کو کیپٹل ہل پر چالیسویں سالانہ نیشنل پیس آفیسرز میموریل سروس میں 2019 اور 2020 مزید پڑھیں
ہیٹی میں 17 امریکی عیسائی مبلغین اہلِ خانہ سمیت اغوا
ویب ڈیسک — لاطینی امریکہ کے ملک ہیٹی میں امریکہ سے تعلق رکھنے والے 17 عیسائی مبلغین کو اہلِ خانہ سمیت اغوا کر لیا گیا ہے۔ امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے مقامی سیکیورٹی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہفتے کو دارالحکومت پورٹ او پرنس سے اغوا ہونے والے افراد میں بچے بھی مزید پڑھیں
افغانستان: نمازِ جمعہ میں حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی، اقوامِ متحدہ اور امریکہ کی مذمت
ویب ڈیسک — افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں نماز جمعہ کے دوران ہونے والے خود کش حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم ‘داعش’ نے قبول کر لی ہے۔ داعش کے افغانستان میں موجود شدت پسند خود کو داعش خراسان قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن ٹیلی گرام پر ایک چینل مزید پڑھیں
پاکستان میں سرجری کے ذریعے مرگی کے مریضوں کا علاج
No media source currently available
امریکہ نے طالبان کا افغانستان میں چین کی اربوں ڈالرز کی سرمایہ کاری کا دعویٰ مسترد کر دیا
ویب ڈیسک — امریکہ میں حکام اور غیر جانب دار مبصرین نے چین کے افغانستان میں کئی ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری کے طالبان کے دعوے کو مشکوک قرار ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے ایک بیان میں کہا کہ امریکہ افغانستان کی ڈوبتی ہوئی معیشت کے پیشِ مزید پڑھیں
کیا طالبان کی حکومت میں افغان لڑکیاں اسکول نہیں جا سکیں گی؟
No media source currently available
پیٹرولیم قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ؛ ‘آئی ایم ایف پروگرام لیا تو پیٹرول کی قیمت 170 روپے لیٹر ہو گی’
اسلام آباد — پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔حکومت نے رواں ماہ دوسری مرتبہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔ حکومت کے حالیہ اعلان کے بعد پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 49 پیسے کے اضافے سے نئی قیمت 137 روپے 79 پیسے ہو مزید پڑھیں
پاکستان میں نئے سوشل میڈیا قواعد سے آزادیٴ اظہارِ رائے ممکن یا اسے سلب کیا جا رہا ہے؟
کراچی — پاکستان کی وفاقی حکومت کے رواں ہفتے جمعرات کو جاری کردہ نئے قواعد پر صارفین کے ڈیجیٹل رائٹس کے تحفظ کے لیے سرگرم ماہرین ایک بار پھر جاری تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ حکومت کا اگرچہ کہنا ہے کہ ان قوانین کے نفاذ سے ملک میں آئین کے تحت صارفین کو آزادیٴ مزید پڑھیں