طالبان کے ترجمان نہیں اور نہ ہی اُن کی کارروائیوں کے ذمے دار ہیں: عمران خان

اسلام آباد —  پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغان طالبان کا نہ تو ترجمان ہے اور نہ ہی افغانستان میں جاری ان کی کارروائیوں کا ذمے دار ہے۔ وزیرِ اعطم خان نے یہ بات جمعرات کو اسلام آباد میں افغان صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی مزید پڑھیں

بنگلہ دیش: سیلابی ریلوں سے روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپوں میں تباہی

ویب ڈیسک —  جنوبی بنگلہ دیش میں کئی دنوں سے بارشیں جاری ہیں اور اس کے نتیجے میں وہاں پر قائم روہنگیا مہاجرین کی عارضی پناہ گاہیں تباہ ہو گئیں اور ہزاروں روہنگیا خاندان کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر ایک بار پھر مجبور ہو گئے۔ اقوام متحدہ کی ایجنسی برائے مہاجرین کا کہنا ہے مزید پڑھیں

امریکی رپورٹ میں پاکستان کی عدلیہ سمیت دیگر اداروں پر نکتہ چینی، دفتر خارجہ نے رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد —  امریکہ کے محکمۂ خارجہ نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے ماحول کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں عام طور پر شفافیت اور مؤثر پالیسیوں اور قوانین کا فقدان ہے۔ اسی رپورٹ میں پاکستان کے عدالتی نظام اور دیگر معاملات پر نکتہ چینی مزید پڑھیں

سپریم کورٹ میں جج کے تقرر پر تنازع: پاکستان بار کونسل کو اعتراض کیا ہے؟

کراچی —  پاکستان میں وکلا کی سب سے بڑی نمائندہ تنظیم پاکستان بار کونسل سپریم کورٹ کے لیے جج کی تعیناتی کے معاملے میں مبینہ طور پر جلد بازی کرنے پر سراپا احتجاج ہے۔ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس محمد علی مظہر کی اعلیٰ عدالت میں مزید پڑھیں

افغان جنگ کے موضوع پر بننے والی ہالی وڈ کی 10 بڑی فلمیں

کراچی —  امریکہ کی فلم انڈسٹری ہالی وڈ میں معروف شخصیات اور واقعات پر فلمیں بنتی آ رہی ہیں اور ماضی میں کئی فلمیں جنگ میں الجھے ملکوں پر بھی بنی ہیں۔ فلموں کے آغاز سے لے کر ساٹھ کی دہائی تک ہالی وڈ کی وار فلمز یا عالمی جنگوں کے گرد گھومتی تھیں یا مزید پڑھیں

جوہری مذاکرات میں تعطل پر خامنہ ای کی امریکہ پر تنقید

ویب ڈیسک —  ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ویانا میں ایران کے جوہری پروگرام اور علاقائی اثر و رسوخ کے حوالے سے ہونے والے مذاکرات میں تعطل کی وجہ امریکہ کی ‘ضد’ کو قرار دیا ہے۔ بدھ کو سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والے اپنے بیان میں آیت اللہ مزید پڑھیں

امریکہ کا فوجی انخلا تکمیل کے قریب، افغان حکومت کو بقا کی جنگ کا سامنا

ویب ڈیسک —  امریکہ کی جانب سے افغانستان میں کی جانے والی تعمیرِ نو کی سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے قائم سرکاری ادارے (سیگار) کی ایک رپورٹ میں کہا گہا ہے کہ افغانستان سے اگست میں امریکی فوج کا انخلا مکمل ہونے کے بعد کابل حکومت کو اپنی بقا کی جنگ کا سامنا ہو گا مزید پڑھیں