حکومت کی صنعتی صارفین کے لیے نیا ٹیرف نظام متعارف کرانے کی تیاری

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے صنعتی صارفین کے لیے نیا ٹیرف نظام متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) صنعتی صارفین کی سہولت اور بجلی کے مؤثر استعمال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا اختیاری ملٹی ٹیرف ٹائم آف یوز (ToU) نظام متعارف کرانے پر غور کر رہی مزید پڑھیں

ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت عہدے سے مستعفی

اسلام آباد: ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد ایاز شوکت نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا ہے۔ انہوں نے اپنا استعفا صدر مملکت آصف علی زرداری کو ارسال کردیا ہے۔ استعفے کے متن میں ایاز شوکت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ حکومت نے انہیں چیئرمین سوشل میڈیا اتھارٹی مقرر کیا ہے، جس کے باعث وہ مزید پڑھیں

شیخ وقاص اکرم کی عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے عمران خان کے خفیہ طبی معائنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ذاتی معالجین کی اجازت کے بغیر کوئی طبی عمل قبول نہیں۔ اپنے بیان شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ جیل میں خفیہ طبی اقدامات انسانی حقوق کی خلاف ورزی مزید پڑھیں

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے اخراجات اور ریٹائرمنٹ بینفٹس کیلیے 8 ارب سے زائد بجٹ طلب

اسلام آ باد: ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے لیے اخراجات اور ریٹائرمنٹ بینفٹس کی مد میں 8 ارب سے زائد مالیت کا بجٹ طلب کرلیا گیا۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرپرسن سینیٹر انوشہ رحمان کی زیرصدارت ہوا، جس میں اگلے مالی سال کے بجٹ میں ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے لیے مزید پڑھیں

اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ ملک کو بچانے کے لیے ہے، ایم کیو ایم پاکستان

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کا مطالبہ ملک کو بچانے کے لیے ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے اراکین مرکزی کمیٹی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں جاگیرادرانہ جمہوریت ہے۔ ایران کی کامیاب مزید پڑھیں

پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر ایم کیو ایم پاکستان پر پھٹ پڑے، سنگین الزامات

کراچی: پیپلز پارٹی کے صوبائی وزیر سید ذوالفقار علی شاہ نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ  نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کا حالیہ بیانیہ سیاسی دیوالیہ پن اور عوام مزید پڑھیں

کراچی میں بارش کی پیشگوئی سے متعلق محکمہ موسمیات کی وضاحت

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں آج بارش ہونے یا نہ ہونے سے متعلق وضاحت کر دی ہے۔ ملک بھر میں آج سے 30 مارچ کے دوران ملک میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے جس کے پیش نظر الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیراثر بلوچستان، مزید پڑھیں

حکومت کا عوام کو تیل کی بڑھتی قیمت کے اثرات سے بچانے کیلئے اہم اقدام، پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی قسط جاری

اسلام آباد: وفاقی وزارت خزانہ نے آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پرائس ڈیفرینشل کلیمز کی مد میں پہلی قسط کے طور پر 27 ارب روپے جاری کر دیے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات پر حکومت نے عوام کو عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات سے مزید پڑھیں

بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات، عالمی امن کیلیے پاکستان کی سفارتی کاوشوں پر تبادلہ خیال

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اہم ملاقات کی جس میں مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال اور پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی جانے والی سفارتی کوششوں  پر گفتگو کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے وفد کے مزید پڑھیں

پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک کو لاہور سے گرفتار کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ قریبی ذرائع کے مطابق عالیہ حمزہ ملک لاہور میں اپنی فیملی سے ملاقات کے لیے آئی تھیں کہ اسی دوران پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔ ذرائع کا کہنا مزید پڑھیں