مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پیپلزپارٹی سے راہیں جدا کرلیں

  کراچی: پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے باضابطہ طور پر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق سینیٹر مصطفیٰ نواز کھوکھر نے طویل رفاقت کے بعد پارٹی سے باضابطہ طور پر راہیں جدا کرلیں۔ پارٹی چھوڑنے کا اعلان انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام مزید پڑھیں

کرنسی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کیخلاف جامع کارروائی کی جائے، اسحاق ڈار

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سرحد پار اسمگلنگ کی روک تھام اور کرنسی سے متعلق جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔ وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے فنانس ڈویژن میں اسمگلنگ کی روک تھام کے اقدامات پر مزید پڑھیں

مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی

 اسلام آباد: ملک میں حالیہ ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ مہنگائی کی مجموعی ہفتہ وار شرح 29.42 فیصد ریکارڈ کی گئی جبکہ اس سے گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 30.66 فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک ہفتے کے دوران 22 اشیائے ضروریہ مزید پڑھیں

یہ دھرتی ہماری ماں اور اس کی حفاظت ہمارا ایمان ہے، آصف زرداری

  کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ یہ دھرتی ہماری ماں ہے اور اس کی حفاظت ہمارا ایمان ہے۔ سانحہ اے پی ایس کے 8 سال مکمل ہونے پر سابق صدر نے تعزیتی بیان جاری کیا، جس میں اُن کا کہنا تھا کہ قوم اے پی ایس کے مزید پڑھیں

کراچی میں مسلح افراد نے نئی گاڑیوں میں بھی وارداتیں شروع کردیں

  کراچی: شہر قائد میں ڈکیتوں نے موٹرسائیکل کے بعد اب نئی گاڑیوں میں بھی وارداتیں شروع کردیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیوکراچی صنعتی ایریا سیکٹر 12 بی میں کار سوار مسلح ملزمان بزرگ شہری سے ساڑھے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔ پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی ۔ مزید پڑھیں

توشہ خانہ کیس عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی تک پہنچ گیا

 اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ ساتھ ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا نام بھی سامنے آگیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور عطاء تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ تحائف فروخت کرکے مزید پڑھیں

روس سے تیل کی خریداری؛ وزیر پیٹرولیم اور وزیر خارجہ آمنے سامنے آگئے

 اسلام آباد: روس سے سستے خام تیل کی خریداری کے معاملے پر وزیر پیٹرولیم اور وزیر خارجہ آمنے سامنے آگئے۔ وزیر مملکت برائے پیٹرولیم مصدق ملک نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روس سے سستا تیل لینے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے، وہاں سے خام تیل ملے گا اور رعایتی قیمت پر مزید پڑھیں

مہنگائی کے پیش نظر وزیراعظم کی خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی پیکیج تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزراء کو ہدایت کی کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے انہیں ریلیف دینا ہے۔ جمعہ کو وزیر اعظم ہاؤس میں منعقدہ اہم اجلاس مزید پڑھیں

شہر میں 100 نئے پبلک ٹوئلٹس تعمیر کیے جائیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کی انتظامیہ کو ہدایت

ایڈمنسٹریٹر کراچی ڈاکٹر سیف الرحمن نے انتظامیہ کو شہر میں 100 نئے پبلک ٹوئلٹس تعمیر کرنے کی ہدایت دیدی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہر قائد کے نو منتخب ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر سیف الرحمن نے کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی) کی انتظامیہ کو مارکیٹس، پارکوں اور بس اسٹاپس پر ٹوائلٹ کی سہولت فراہم کرنے کی ہدایات مزید پڑھیں

تحریک انصاف اور پنجاب حکومت عوام کو روند رہی ہے، حمزہ شہباز

 لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سیاست بازی کرتے کرتے تحریک انصاف اور اسکی حکومت عوام کو روند رہی ہے۔ آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہان تھا کہ پنجاب میں چکی کے آٹے کی قیمت عام لوگوں کی دسترس اور قوت خرید سے باہر ہو مزید پڑھیں