نئے آرمی چیف کی تعیناتی فوج کے بھیجے گئے ناموں سے ہی ہوگی، وزیر دفاع

 اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی فوج کے بھیجے گئے ناموں سے ہی ہوگی۔ خواجہ آصف کا کہناہے آرمی چیف کے لیے مسلم لیگ ن کا کوئی فیورٹ نام نہیں ہے، نئے آرمی چیف کے تقرر کیلئے مشاورتی عمل 18 یا 19 نومبر کو شروع ہوگا۔ نئے آرمی چیف مزید پڑھیں

عمر فاروق کو گھڑی فروخت کی نہ اس شخص کا عمران خان سے کوئی تعلق ہے، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے دبئی کے تاجر عمر فاروق ظہیر کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانچ ملین ڈالر کی گھڑی کبھی کسی وزیر اعظم کو تحفے میں نہیں دی گئی۔ دبئی کے تاجر کے دعوے پر فواد چوہدری نے کہا کہ تاجرعمرفاروق کوگھڑی فروخت نہیں کی گئی،نہ مزید پڑھیں

پاکستان میں مقیم مہاجرین کی تربیت میں یورپی یونین کا اظہاردلچسپی

 اسلام آباد: یورپی یونین کی جانب سے پاکستان میں مقیم تارکین وطن کی اسکل ڈیولپمنٹ میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا ہے۔ یورپی یونین کے وفد نے کمشنر مائیگریشن اینڈ ہوم افیئرز یلوا جوہانسن کی قیادت میں وفاقی سیکریٹری وزارت تعلیم وپیشہ ورانہ تربیت عامر اشرف خواجہ اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر نیشنل ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل ٹریننگ کمیشن مزید پڑھیں

وفاق سے مالی وسائل کا حصول، کے پی حکومت کا سپریم کورٹ جانیکا فیصلہ

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے مرکزسے مالی وسائل کے حصول کیلیے کیس تیار کرلیا تاہم جلد سپریم کورٹ میں 3الگ، الگ رٹ پیٹیشنز دائر کی جائیں گی۔ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مرکز سے 120 ارب روپے کے مالی وسائل کے حصول کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کیلیے محکمہ خزانہ اور ایڈووکیٹ جنرل کے درمیان مزید پڑھیں

پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب قرار

 اسلام آباد: پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب قرار دی گئی۔ پاکستان آبادیاتی سروے 2020 کے نتائج جاری کر دیے گئے جس کے مطابق پاکستان میں اموات کی سب سے بڑی وجہ امراض قلب قرار دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بخار، فالج، شوگر، کینسر، دمہ، سانس کی بیماریاں دیگر بڑی وجوہات ہیں، مزید پڑھیں

دنیا کی آبادی 8ارب ہو گئی، پاکستانیوں کی اوسط عمرمیں کمی

اقوام متحدہ: دنیا کی آبادی گزشتہ روز8ارب تک پہنچ گئی جب کہ پاکستانیوں کی اوسط عمرمیں کمی ہوئی۔ اقوام متحدہ کی عالمی یوم آبادی کی مناسبت سے سالانہ آبادی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030میں دنیا کی آبادی بڑھ کر ساڑھے 8ارب، 2050 میں 9.7ارب اور 2100میں 10.4ارب ہو جائے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا مزید پڑھیں

جامعہ کراچی میں نیا بننے والا پرائمری اسکول غیر فعال

 کراچی: جامعہ کراچی میں وسیع و عریض رقبے پر پرشکوہ عمارت میں قائم پرائمری اسکول میں آج تک ایک بھی کلاس نہیں ہوسکی جب کہ بہترین فرنیچر اور تمام ضروریات تعلیم سے آراستہ اس عمارت کو مکڑی کے جالوں اور دیمک نے گھیر رکھا ہے۔ بہتر تعلیم اور پیشہ ورانہ کامیابی کے لیے ڈیڑھ سال پہلے مزید پڑھیں

شارع فیصل پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2 دوست جاں بحق، تیسرا زخمی

 کراچی: شارع فیصل، کارساز کے مقام پر تیز رفتار گاڑی الٹنے سے 2 دوست جاں بحق اور تیسرا زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں میں شامل فرقان والدین کی اکلوتی اولاد اور ایک بچے کا باپ تھا ۔ منگل اور بدھ کی درمیانی شب حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہل کار موقع پر پہنچے اور مزید پڑھیں

لکی مروت میں پولیس موبائل پر حملہ، اے ایس آئی سمیت 6 اہلکار شہید

 پشاور: خیبر پختونخوا کے شہر لکی مروت میں تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 6 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں کی جانب سے چوکی عباسہ خٹک کی موبائل گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، جس میں پولیس اہلکار سوار تھے۔ شہید ہونے والوں میں انچارج اور ڈرائیور مزید پڑھیں

پی ٹی آئی لانگ مارچ؛ راولپنڈی ڈویژن میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی دیں گے

 راولپنڈی: پی ٹی آئی حقیقی آزادی لانگ مارچ  کی سکیورٹی کے سلسلے میں راولپنڈی میں فول پروف انتظامات  کو حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے مطابق ڈویژن بھر میں پولیس اور ایلیٹ فورس کے مجموعی طور پر ساڑھے 10 ہزار پولیس افسران و جوان ڈیوٹیاں انجام دیں گے۔ ذرائع کے مطابق کسی بھی ہنگامی مزید پڑھیں