فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہورکے ٹرانسفر کا حکم معطل کردیا

 لاہور: فیڈرل سروس ٹربیونل نے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی معطلی اور ٹرانسفر کا حکم معطل کردیا ہے۔ ٹریبونل نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو سی سی پی او کی ٹرانسفر آرڈر کے خلاف درخواست پر فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ہے،فیڈرل سروس ٹریبیونل کے ممبران عاصم اکرم اور مشتاق جدون نے سی سی مزید پڑھیں

گورنر سندھ کی آصف زرداری سے ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

 کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی، جس میں شہر قائد کے ترقیاتی منصوبے زیر غور آئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے بلاول ہاﺅس میں ملاقات کی اور اس دوران گورنر سندھ نے پیپلز پارٹی کے مزید پڑھیں

آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ آئین کے مطابق حل ہوگا، وزیراعظم

 لندن: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ آئین کے مطابق ہی حل ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف سے پاکستان روانگی سے قبل اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں لیگی رہنما مریم نواز، رانا مبشر، احسان الحق باجوہ، مہرلیاقت مزید پڑھیں

جاپانی خاتون کا برقع پہن کر پشاور کے مختلف مقامات کا دورہ، تصاویر وائرل

 پشاور: جاپانی سیاح کیکو ساسکی کی پشاور کے سیاحتی مقامات کا دورہ کرنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون سیاح کیکو ساسکی نے برقع پہنا ہوا ہے اور وہ پشاور کے مختلف مقامات پر موجود ہیں۔ کیکو ساسکی نے سیٹھی ہاؤس ،گھنٹہ گھر  اور قصہ خوانی کا دورہ مزید پڑھیں

لندن ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے فیصلہ نہیں مشاورت ہوئی، خواجہ آصف

 لندن: وزیردفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز شریف کی ملاقات میں آرمی چیف کی تقرری کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا البتہ مشاورت ضرور ہوئی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹرپر جاری اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’میڈیا میں قیاس آرائیاں مزید پڑھیں

رابعہ اظفر نظامی پی ٹی آئی کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری سندھ تعینات

 کراچی: پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے رابعہ اظفر نظامی کو ڈپٹی جنرل سیکریٹری تعینات کردیا۔ پی ٹی آئی کے صدر علی زیدی کی جانب سے رابعہ اظفر نظامی کی فوری تعیناتی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی مزید پڑھیں

رانا ثنا اللہ دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو عسکری ادارہ برائے امراض قلب میں داخل کرلیا گیا تاہم مریم اورنگزیب نے وزیرداخلہ کی خرابی صحت کو خبروں کو قیاس آرائی قرار دیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کی طبعیت خرابی کی خبروں اور اسپتال میں داخلے مزید پڑھیں

رسک الاؤنس کی بحالی کیلیے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکٹس کا احتجاج، خواتین سمیت متعدد گرفتار

 کراچی: محکمہ صحت کے ملازمین نے رسک الاؤنس کی کٹوتی کے خلاف 26ویں روز احتجاج کیا اور وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے لاٹھی چارج اور واٹر کینن کا استعمال کر کے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا، وزیراعلیٰ نے نوٹس لیتے ہوئے پُرامن مظاہرین کو رہا کرنے اور مشتعل افراد کے خلاف کارروائی مزید پڑھیں

10 سالہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کردیا گیا

 لاہور: پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں 10 سالہ بچے کو مبینہ بد فعلی کے بعد قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے کالیکی میں 10 سالہ یاسین کو مبینہ طور پر بد فعلی کے بعد اینٹیں مار کر قتل کردیا گیا، مقتول ایک روز پہلے سے لاپتہ تھا۔ بدفعلی کرنے والے مزید پڑھیں

ڈیلی میل کیس؛ برطانوی عدالت سے شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج

 لندن: ڈیلی میل کیس میں برطانوی عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی حکم امتناع کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں مزید وقت دینے سے انکار کر دیا۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہباز شریف کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ وزیراعظم پاکستان مصروف ہیں لہٰذا جواب کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ مزید پڑھیں