سال 2021-22 کا مالی خسارہ 17 ارب ڈالرز سے تجاوز کرگیا

 کراچی: ملک کو مالی سال 2021-22 میں جاری کھاتہ کو ملکی تاریخ کے سب سے بڑے خسارے کا سامنا رہا، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے خسارے کے اعداد و شمار جاری کردئیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال جاری کھاتہ کا خسارہ 17 ارب 40 کروڑ ڈالر رہا جب کہ تجارتی خسارہ 39 ارب مزید پڑھیں

حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری پروٹوکول و سیکیورٹی واپس لے لی گئی

 لاہور: سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے فیصلہ جاری ہونے کے بعد حمزہ شہباز سے سرکاری پروٹوکول اور وزیراعلیٰ پنجاب دی جانے والی سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر پنجاب کی رولنگ غلط قرار دی گئی ہے جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے مزید پڑھیں

پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام، نواز شریف

 لندن: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کہا ہے کہ ’’پاکستان کو ایک تماشہ بنا دیا گیا ہے، تینوں جج صاحبان کو سلام‘‘۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عدالت عظمیٰ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ پر اپنا فیصلہ سنایا جس میں حمزہ شہباز مزید پڑھیں

آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں، عمران خان

 اسلام آباد: عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب عوامی حکومت قائم ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف دئیے گئے سپریم کورٹ مزید پڑھیں

سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے، حمزہ شہباز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت  پر شب خون مارا گیا، عدالتی کارروائی اور فیصلہ متنازع ہے۔ سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے۔ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کوکالعدم قراردینےکے سپریم کورٹ مزید پڑھیں

مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا، عدلیہ بحالی تحریک چلانے کا عندیہ

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے عدلیہ بحالی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔  وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فل کورٹ کی اپیل کو مسترد کرنے کے فیصلے نے آج کے فیصلے کو پہلے ہی متنازع بنا دیا تھا، سول سوسائٹی، مزید پڑھیں

آتشزدگی میں جھلسنے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی ابوظبی کے اسپتال میں انتقال کرگئے

شہر قائد میں جھلس کر زخمی ہونے والے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی ابوظبی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالستار عیسانی گزشتہ دنوں اپنے گھر میں ہونے والی آتشزدگی میں بری طرح سے جھلس گئے تھے جس کے بعد وہ علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے۔ سندھ حکومت مزید پڑھیں

آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئین نے ریاستی اختیارات پارلیمنٹ، انتظامیہ اور عدلیہ کو تفویض کیے ہیں، آئین و پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق فیصلے پر ٹوئٹ کے ذریعے اپنا ردعمل دیا جس میں مزید پڑھیں

جامعہ کراچی میں کرنٹ لگنے کے واقعات، ٹیچرز نے کلاسسز کا بائیکاٹ کردیا

 کراچی: جامعہ کراچی میں عمارتوں کی خستہ حالی اور ٹیچرز کو کرنٹ لگنے کے متعدد واقعات رونما ہونے کے باوجود انتظامیہ کی عدم توجہی پر اساتذہ نے سیمسٹر کلاسسز کا بائیکاٹ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جامعہ کراچی میں موجودہ و سابقہ کئی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث یونیورسٹی انفرااسٹریکچر بدترین زبوحالی سے دوچار ہوچکا ہے مزید پڑھیں

ڈپٹی اسپیکر رولنگ کالعدم قرار، پرویز الہیٰ وزیراعلیٰ پنجاب ہوں گے، سپریم کورٹ کا فیصلہ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کی رولنگ اور حمزہ شہباز کے حلف کو کالعدم قرار دیتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کو وزیراعلیٰ پنجاب قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رولنگ کیس کی سماعت کی اور مزید پڑھیں