اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز ٹائیں ٹائیں فش ہے یہ نام تو پہلے بھی گردش کر رہے تھے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ تحریک طالبان پاکستان سے مذاکرات ابھی شروع نہیں ہوئے، پاکستان کا آئین ماننے والوں سے بات مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
کراچی میں فائرنگ سے پاکستانی نژاد امریکی شہری ہلاک
کراچی: قذافی ٹاؤن میں پاکستانی نژاد امریکی شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کےواقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہ کیا جا سکا۔ اتوارکی شب شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے قذافی ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے پاکستانی نژاد امریکی شہری 65 سالہ سعید محمد ولد صالح محمد کو قتل کردیا تھا تاہم فوری طور مزید پڑھیں
وزیراعظم کا پینڈورا لیکس تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پینڈورا لیکس کی تحقیقات کیلئے اعلیٰ سطح کا سیل قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزراء اور پارٹی کی سینئر قیادت شریک ہوئی۔ اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور پینڈورا لیکس کے بعد کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں
اے این پی كا جام كمال حكومت كی بھرپورحمایت كا فیصلہ، ذرائع
کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کی صوبائی مجلس عاملہ نے جام كمال حكومت كی بھرپور حمایت کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ عوامی نیشنل پارٹی( اے این پی) نے وزیراعلیٰ جام كمال كی حمایت كرتے ہوئے ان كا بھر پور ساتھ دینے كا فیصلہ كیا ہے۔ ذرائع كے مطابق عوامی نیشنل پارٹی كے دور روزہ صوبائی مجلس عاملہ مزید پڑھیں
جامعات میں اساتذہ کیلیے ٹینیور ٹریک سسٹم کو دوبارہ نافذ کرنے کا فیصلہ
کراچی: وفاقی حکومت نے ملکی جامعات میں اساتذہ کی تقرری کے ٹینیور ٹریک سسٹم (ٹی ٹی ایس) کو دوبارہ موثر بنانے کا فیصلہ کیا ہے، ٹی ٹی ایس کے تحت تنخواہوں میں 35 فیصد اضافہ ہوگا جبکہ سو فیصد اضافہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کی تنخواہ میں کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مزید پڑھیں
10 سالہ بچے کو قتل کرنے والے تین ملزمان کو عمر قید کا حکم
کراچی: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا اور قتل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرموں کو عمر قید کی سزا سنادی۔ کراچی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اغوا اور قتل کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔ استغاثہ ملزموں پر لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی۔ عدالت نے جرم ثابت مزید پڑھیں
کرپٹو کرنسی پر پابندی کیوں؟ ایف آئی اے، اسٹیٹ بینک و دیگر حکام کی عدالت طلبی
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے کرپٹو کرنسی پر پابندی سے متعلق درخواست پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک، سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن، سیکریٹری فائنانس اور ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو پر پابندی سے متعلق درخواست کی مزید پڑھیں
پاکستان اور چین کے درمیان پہلی بار 2 ہفتے طویل فوجی مشقیں
پبی: شنگھائی تعاون تنظیم کے پلیٹ فارم تلے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مشترکہ فوجی مشقیں پبی میں ختم ہو گئیں۔ ایس سی او کے تحت یہ انسداد دہشت گردی کے بارے میں پہلی فوجی مشقیں تھیں جن کا مقصد انسداد دہشت گردی کی عالمی سطح پر کوششوں کے لیے تعاون بڑھانا تھا۔ آئی ایس مزید پڑھیں
ڈی جی خان کی نجی اکیڈمی میں متعدد لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کا انکشاف
ڈی جی خان: ڈیرہ غازی خان میں واقع ایک نجی اکیڈمی میں پڑھنے والی کئی لڑکیوں کے ساتھ جنسی زیادتی اور انہیں بلیک میل کرنے کا انکشاف ہوا ہے، پولیس نے واقعات میں ملوث 6 ملزمان میں سے ایک کو گرفتار کرتے ہوئے اکیڈمی کو سربمہر کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تعلیم کی فراہمی کی آڑ میں مزید پڑھیں
’’پینڈورا پیپرز‘‘ سامنے آگئے، 700 پاکستانیوں کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں
صحافیوں کی عالمی تنظیم آئی سی آئی جے تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی اسکینڈل ’’پینڈورا پیپرز‘‘ کو سامنے لے آئی جن میں دنیا بھر کے متعدد سربراہان مملکت، سیاست دانوں، صنعت کاروں، بیورو کریٹس، ریٹائرڈ افسران کی آف شور کمپنیاں نکل آئیں، ان افراد میں 700 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صحافیوں کی مزید پڑھیں