کراچی: پیپلز پارٹی نے سینیٹ الیکشن میں حمایت کے لیے جماعت اسلامی سے مدد مانگ لی جس کے لیے پی پی کے وفود نے لاہور اور کراچی میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے دو رکنی وفد نے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ اور وزیر تعلیم سعید غنی نے ہفتے کو ادارہ نورحق میں جماعت اسلامی مزید پڑھیں
زمرہ: پاکستان
سپریم کورٹ کسی جج کو مقدمہ سننے سے نہیں روک سکتی، جسٹس فائز کا اختلافی نوٹ
اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کسی جج کو کوئی مقدمہ سننے سے نہیں روک سکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اراکین اسمبلی کو ترقیاتی فنڈز دینے کے خلاف کیس میں جسٹس فائز عیسی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا ہے، جس میں انہوں نے مزید پڑھیں
انتخابات آرڈیننس؛ سینیٹ میں اپوزیشن کا صدر عارف علوی کے مواخذے کا مطالبہ
سینٹ اجلاس کے دوران سینیٹ انتخابات کے طریقہ کار میں تبدیلی سے متعلق صدارتی آرڈیننس پر بحث ہوئی جس میں حکومتی اور اپوزیشن کی جان سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے گئے جب کہ صدر مملکت عارف علوی کے مواخذے کی بھی آوزازیں اٹھنے لگیں۔ چیئرمین صادق سنجرانی کی سربراہی میں سینیٹ کا اجلاس ہوا مزید پڑھیں
پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ کوئٹہ میں ہونا چاہیے، وزیراعلیٰ بلوچستان
کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کا ایک میچ کوئٹہ میں ہونا چاہیے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے”سوپر ہے پاکستان کرکٹ کپ“ کے تحت گوادر کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی میچ پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میچ میں شامل کھلاڑیوں اور دیگر مہمانوں کو گوادر آمد پر خوش آمدید مزید پڑھیں
سینیٹ انتخابات کے لیے زیر حراست ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری
اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے جیلوں میں قید ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے انہیں سینیٹ کے الیکشن میں ووٹ ڈالنے کے لیے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن جلد ہی منعقد ہونے والے ہیں جس کے لیے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں اپنے عروج پر ہیں تاہم مزید پڑھیں
یوٹیلٹی اسٹورز پر قیمتیں بڑھانے اور بجلی بل سے نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری
اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں محدود سطح تک اضافے، اوشئین شپنگ سروسز کو 5.8 لاکھ ڈالر فراہم کرنے، بجلی بلوں پر 10 پیسے فی یونٹ نیلم جہلم سرچارج ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس کے مطابق وزیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت مزید پڑھیں
فیصل واوڈا کے کاغذات قانون کے مطابق منظور کیے، الیکشن کمیشن سندھ
کراچی: الیکشن کمشنر سندھ اور ریٹرننگ افسر نے اپنے تحریری حکم نامے میں کہا ہے کہ سینیٹ کے امیدوار فیصل واوڈا کے کاغذات کی منظوری میں قانون اور انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا گیا۔ ایکسپریس کے مطابق سندھ کے سینیٹ الیکشن 2021ء کے ریٹرننگ افسر اعجاز انور چوہان کے تحریری آرڈر میں کہا گیا ہے کہ مزید پڑھیں
ایرانی سرحد پر باڑ کا کام جون تک مکمل ہو جائے گا، شیخ رشید
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی سرحد پر باڑ لگانے کا کام جون تک مکمل ہوجائیگا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے پاکستان اورایران کی 928 کلومیٹر سرحد پر باڑ لگانے کا 40 فیصد کا م مکمل ہو چکا ہے جو جون تک مکمل ہوجائیگا، افغانستان مزید پڑھیں
پرویز رشید نے سینیٹ کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کردیا
اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید نے کاغذات سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کردیا۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما پرویز رشید پر پنجاب ہاؤس کے واجبات پر ان کے سینیٹ میں کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے گئے تھے، اور کہا گیا تھا کہ سینیٹ انتخابات میں مزید پڑھیں
مریضوں کی سہولیات کیلئے ذاتی استعمال کی ادویات کی درآمد کا نظام آن لائن ہوگیا
اسلام آباد: ڈریپ نے مریضوں کی سہولیات کیلئے ذاتی استعمال کی ادویات کے امپورٹ کا نظام آن لائن کردیا ۔شہری اب ذاتی استعمال کی ادویات کیلئے گھر بیٹھے اجازت نامہ (این او سی) حاصل کرسکیں گے۔ ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کچھ ادویات ایسی ہیں جو مختلف وجوہات کی مزید پڑھیں