حفیظ شیخ جیتیں گے اور امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی، شیخ رشید

 اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم سے درخواست کی ہے کہ حفیظ شیخ سینیٹ کی سیٹ جیتیں گے اور  امید ہے کہ ایم کیو ایم بھی انہیں ووٹ دے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے سینیٹ میں امیدوار مزید پڑھیں

پشاور میں خاتون نے ایمبولینس میں بچے کو جنم دے دیا

پشاور: ریسکیو 1122 ایمبولینس میں نومولود بچے نے جنم لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں خاتون نے باامرمجبوری ریسکیو 1122 ایمبولینس میں ہی بچے کو جنم دے دیا،  کوہاٹ روڈ  کی رہائشی خاتون کو ڈیلیوری کے لیے ریسکیو ایمبولینس میں اسپتال منتقل کیا جارہا تھا، کہ خاتون کی حالت بگڑ گئی، جس پر گھر والوں کی مزید پڑھیں

سی ٹی ڈی کی سکھر میں کارروائی، دو مبینہ دہشت گرد ہلاک

 کراچی: سی ٹی ڈی سندھ اوروفاقی حساس ادارے کی سکھر میں مشترکہ کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے جن کے قبضے سے دو پستول اور ایک بیگ برآمد کر لیا گیا۔ جمعے اور ہفتے کی درمیان شب سی ٹی ڈی سندھ اور وفاقی حساس ادارے مزید پڑھیں

ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب وائلڈلائف کی ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل ترقی

لاہور: پنجاب وائلڈلائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی کو ریٹائرمنٹ سے ایک دن قبل بطور ڈائریکٹر ترقی دے دی گئی۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب وائلڈ لائف کے ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری شفقت علی جو کہ ان دنوں لاہور چڑیا گھر میں بطور ڈائریکٹر ذمہ داری نبھارہے ہیں،  پنجاب حکومت نے انہیں ان کی ریٹائرمنٹ سے ایک مزید پڑھیں

سینیٹ میں پی ٹی آئی کو اپنے ارکان بھی ووٹ نہیں دیں گے، مریم نواز

 لاہور: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار تو سازباز کرکے حکومت میں آگئے لیکن اب دوبارہ ان کے آنے کا چانس نہیں۔ جاتی امرا لاہور کے باہر مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز نے بہادری کے ساتھ جھوٹے کیسز کا مقابلہ مزید پڑھیں

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کوٹ لکھپت جیل سے رہا

لاہور: منی لانڈرنگ کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کو رہا کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں کوٹ لکھپت کیس میں قید مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز کی رہائی کا پروانہ جاری ہوا، احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج اکمل خان نے روبکار جاری کیے، مزید پڑھیں

میٹرک کے طالبعلم کی دوسرے اسکول میں فائرنگ، ایک بچہ جاں بحق

سیالکوٹ: نجی اسکول میں میٹرک کے طالب علم کی فائرنگ سے چہارم کا طالب علم جاں بحق ہوگیا۔ ایکسپریس نیوزکے مطابق  سیالکوٹ کے علاقے قلعہ کالروالا میں واقع ایک نجی اسکول میں فائرنگ سے چہارم کا طالب علم جاں بحق ہوگیا، فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس حکام کے مطابق قریبی اسکول کے مزید پڑھیں

میونسل کارپوریشن لاڑکانہ کرپشن؛ ڈپٹی کمشنر سمیت 11 ملزمان کو 7،7 سال قید

سکھر: احتساب عدالت نے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات سات سال قید کی سزا سنادی۔ احتساب عدالت سکھر کے جج فرید انور قاضی نے میونسپل کارپوریشن لاڑکانہ میں کرپشن ریفرنس کی سماعت کی۔ عدالت نے 11 ملزمان کے خلاف محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ڈپٹی کمشنر جاوید جاگیرانی سمیت 11 ملزمان کو سات، سات سال قید مزید پڑھیں

خیبر پختونخوا حکومت نے شعبہ توانائی میں سنگ میل عبور کرلیا

 پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے توانائی کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا۔ خیبر پختونخوا ٹرانسمیشن اینڈ گرڈ کمپنی کو لائسنس مل گیا۔ نیپرا اتھارٹی نے سیکشن 18 اے تحت لائسنس کی منظوری دے دی ۔ وزیراعلی محمود خان نے بڑی کامیابی پر صوبے کے عوام کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پہلی صوبائی مزید پڑھیں

سینیٹ الیکشن ریفرنس میں دلائل مکمل، سپریم کورٹ نے رائے محفوظ کرلی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس کیس میں دلائل مکمل ہونے کے بعد اپنی رائے محفوظ کرلی۔ سپریم کورٹ میں سینیٹ الیکشن صدارتی ریفرنس پر سماعت ہوئی تو پاکستان بار کونسل کے وکیل منصور عثمان نے دلائل دیے کہ قومی اسمبلی کا الیکشن براہ راست اور سینیٹ کا الیکشن متناسب نمائندگی کے ذریعے مکمل ہوتا ہے، کرپٹ مزید پڑھیں