بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار

قصور: پھولنگر میں  پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کرنے والے گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے۔ ڈی پی او قصورعمران کشور نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے بڑی کارروائی کے دوران بین الصوبائی اسلحہ اسمگل کی کوشش ناکام بناکر گینگ کے تین کارندے گرفتار کرلئے، مزید پڑھیں

جسٹس فائز نے نظرثانی کیس کی کارروائی ٹی وی پر نشر کرنے کی درخواست دائر کردی

 اسلام آباد: جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے نظر ثانی کیس کی کارروائی کو براہ راست میڈیا پر دکھانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے اپنے خلاف ریفرنس کے معاملے میں سپریم کورٹ میں ایک اور متفرق درخواست دائر کردی ہے۔ انہوں نے موقف اپنایا ہے کہ صدارتی ریفرنس کے متن کو مزید پڑھیں

پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب

لاہور: پنجاب سے سینیٹ کی 11 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں جس میں  پی ٹی آئی اور مسلم لیگ(ن) کے 5، 5 جب کہ (ق) لیگ کا ایک امیدوار شامل ہے۔  ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ الیکشن میں پنجاب کی تمام 11 نشستوں کے نتائج آگئے ہیں، اور تمام 11 امیدوار بلا مقابلہ کامیاب مزید پڑھیں

تحریک انصاف کا ڈسکہ ضمنی انتخاب پر الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلان

 لاہور: تحریک انصاف نے این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخابات کے نتائج کالعدم قرار دینے کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ہے ڈسکہ ضمنی الیکشن پرالیکشن کمیشن( ECP)  کے فیصلے پر ہمارے تحفظات ہیں مزید پڑھیں

ڈسکہ ضمنی الیکشن میں غفلت برتنے پرافسران کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 75 ڈسکہ کے ضمنی انتخاب میں غفلت برتنے پر بڑے پیمانے پر افسران کو معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے این اے  75ڈسکہ کیس میں فیصلہ سناتے ہوئے آئی جی پی اور چیف سیکرٹری پنجاب کو فرائض سے غفلت برتنے پر 4 مارچ کو الیکشن کمیشن میں طلب کرلیا مزید پڑھیں

یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں، فیصل سبزواری

 کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما اور سینیٹ کے امیدوار فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ووٹ فروخت کرنے والے رکن کو ڈی سیٹ کرنا چاہیے، بیلٹ کا تقدس ہر صورت پامال ہونے سے بچانا ہوگا، پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے، یوسف رضا گیلانی ایم کیو ایم کے مرکز آنا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مزید پڑھیں

ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کو مزید 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ

 اسلام آباد: ایف اے ٹی ایف نے ٹیرر فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کے خلاف پاکستان کے اقدامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے اسے 4 ماہ کے لیے گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے، صدر فیٹف نے کہا ہے کہ پاکستان کو بلیک لسٹ نہیں کیا جاسکتا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دنیا بھر میں ٹیررازم فنانسنگ اور مزید پڑھیں

کراچی پولیس کا اوپن لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان

 کراچی: سٹی پولیس چیف غلام نبی میمن کی ہدایت پر ٹریفک پولیس اگلے ماہ 2 مارچ سے شہر بھر میں اوپن لیٹر پر چلنے والی موٹرسائیکل سمیت تمام گاڑیوں کے خلاف مہم شروع کر رہی ہے۔ اس حوالے سے ترجمان ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا نے مزید پڑھیں

سی ٹی ڈی اور رینجرز کی کارروائی، سندھ ریولیوشن آرمی کے دو دہشت گرد گرفتار

 کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کے دوران پرانی سبزی منڈی کے قریب چھاپہ مار کر سندھ ریولیوشن آرمی (ایس آر اے) کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا۔ سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ) کے مطابق رینجرز اور سی ٹی ڈی آپریشن ٹو پولیس نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ مزید پڑھیں

قومی ادارہ برائے امراضِ قلب نے دس ایوارڈ اپنے نام کرلیے

کراچی: قومی ادارہ برائے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) کو 10ویں سالانہ کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی سمٹ2021 میں پورے ملک سے آنے والے مریضوں کو بلا امتیاز طبّی خدمات فراہم کرنے پر 10ایوارڈ زسے نوازا گیا ہے۔ ترجمان این آئی سی وی ڈی کے مطابق یہ کامیابی این آئی سی وی ڈی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر مزید پڑھیں