سینیٹ ویڈیو اسکینڈل پر وزیراعظم کا ردّعمل سامنے آگیا

 اسلام آباد: سینیٹ انتخابات میں ووٹوں کی مبینہ خریدوفروخت کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کا ردعمل سامنے آگیا۔  اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ  آج ویڈیوز سے واضح ہو چکا کہ سیاستدان کیسے شرمناک طریقے سے سینیٹ میں ووٹ خریدتے اور بیچتے ہیں.ویڈیوز حکمران طبقات کی جانب سے مزید پڑھیں

کراچی؛ دھاگے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق

بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں دھاگے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقہ بلدیہ ٹاؤن مدینہ کالونی میں دھاگے کی فیکٹری میں آگ لگنے سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے، جاں بحق ہونے والوں میں 30 سالہ کاظم، 20 سالہ فیاض مزید پڑھیں

ہم بھی چاہتے ہیں فوج ملکی دفاع کے سوا کوئی اور کام نہ کرے، فضل الرحمان

 حیدرآباد: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم بھی چاہتے ہیں کہ ہماری فوج سیاست میں ملوث نہ ہو اور دفاع کے سوا کوئی اور کام نہ کرے لیکن کیا کریں غلطیاں ہوئی ہیں اور یہ غلطیاں تسلیم کرنی پڑیں گی اور ان پر قوم سے معافی مانگنی ہوگی۔ حیدرآباد میں مزید پڑھیں

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے میں ملوث 17 وکلا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملہ کرنے والے 17 وکلا کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا گیا۔ عدالت عالیہ نے توہین عدالت نوٹس جاری کرتے ہوئے کل ہائیکورٹ اور کچہری میں تمام عدالتوں کھلی رکھنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ اسلام آباد بار کونسل نے کل عدالتوں میں مکمل ہڑتال اور سیشن جج کو فوری مزید پڑھیں

مولانا بتائیں آپ کے بیٹے کی اسمبلی نشست حلال اور مخالفین کی حرام کیسے، شبلی فراز

 اسلام آباد: وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ جس اسمبلی کو مولانا ناجائز کہتے ہیں کہ اسی قومی اسمبلی میں آپ کے فرزند ارجمند بھی براجمان ہیں، ان کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے ؟ اپنے ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپ کے بیٹے کی سیٹ حلال اور سیاسی مخالفین کی حرام، مزید پڑھیں

لاہور کے 103 سال قدیم والٹن ایئرپورٹ کو ختم کرکے بزنس حب بنانے کا فیصلہ

 لاہور: حکومت نے شہر کے 103 سال تاریخی والٹن ایئرپورٹ کو ختم کرکے اس کی جگہ بزنس حب بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے اعلی سطح کمیٹی نے کام شروع کر دیا ہے۔ والٹن ایئرپورٹ 1918ء میں برطانوی حکومت نے قائم کیا تھا اور یہ دوسری جنگ عظیم میں برطانوی فوج کا بیس کیمپ بھی رہا۔ مزید پڑھیں

وزیر اعظم اور وزراء کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے، عمران خان

 اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گائے بھینس چوری کرنے سے ملک تباہ نہیں ہوتا بلکہ وزیراعظم اور وزرا  کی چوری سے ملک تباہ ہوتا ہے۔ اسلام آباد میں علما و مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اربوں روپےکی کرپشن کےکیس والےکہتے ہیں ہمیں این آراودےدو۔ غریب جس پربھینس مزید پڑھیں

میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی کھلے سمندر میں کارروائی، 64 ہزار لیٹر ایرانی ڈیزل ضبط

 کراچی: میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے 2 کشتیوں کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا 64 ہزارلیٹرایرانی ڈیزل تحویل میں لے کر 11 اسمگلروں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ایم ایس اے کے جہازنےاینٹی اسمگلنگ کارروائی کے دوران آلاصف اورالشمس نامی کشتیوں کو 11 اسمگلروں کو تحویل میں لے لیا مزید پڑھیں

دو سال ڈگری پروگرام کا خاتمہ؛ معاملے پر مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ

 کراچی: دو سال ڈگری پروگرام کے خاتمے کے معاملے پر وفاقی ایچ ای سی اور سندھ کے وائس چانسلرز کا مشترکہ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ اعلیٰ تعلیمی کمیشن نے دو سالہ ڈگری پروگرام ختم اور اس کی جگہ ایسوسی ایٹ ڈگری شروع کرنے کے معاملے پر وفاقی ایچ ای سی اسلام آباد مزید پڑھیں

کراچی میں بڑے حملے کا منصوبہ بنانے والے گرفتار دہشت گرد ’را‘ کے نکلے

کراچی: کراچی میں ممکنہ طور پر بڑا دہشت گرد حملہ کرنے والے دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے۔  آئی جی سندھ مشتاق مہر اور ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات ناصر شاہ نے بتایا کہ آج ایک بڑا دن ہے کیوں کہ آج صبح کارروائی کے مزید پڑھیں